السلام علیکم
فاخر صاحب آپکو کافی معلومات حاصل ہو چکی ہیں، میرا بھی ایک مشورہ ہے، امریکہ کے جن شہروں میں آپکا قیام ہے ان شہروں کے نام کے ساتھ ٹورسٹ اٹریکشن لکھ کر گوگل میں چیک کریں آپکو بہت تفصیل سے معلومات مل جائیں گی جس میں وہاں پر پہنچنے کا طریقہ کار، بس، ٹرین؛ پارکنگ؛ ٹائم اور ٹکٹس وغیرہ شامل ہونگی جس سے آپکو بجٹ بنانے بھی آسانی ملے گی، اسے موبائل میں سیف کریں یا پرنٹ کاپییں نکال لیں، یہ کام کرنے کے بعد زیک صاحب سے اس پر معلومات حاصل کریں تو اور آسانی ہو گی۔
جہاں آپ نے قیام کرنا ہے اگر انہوں نے چھٹیاں لی ہونگی تو بہتر اور اگر نہیں تو وہ چھٹی والے دن ہی آپکو سیر کروا سکتے ہیں باقی دن پر آپکو بس یا ٹرین میں خود ہی سیر پر جانا ہو گا، جس پر ہمارے یہاں مثال سے بس کی سنگل ٹکٹ اگر 2£ ہے تو ریٹرن 50۔2£ اور آل ڈے 50۔3£ اور فیملی ٹکٹ 5£ جس میں دو بچے اور دو بڑے شامل ہوتے ہیں، جس پر امریکہ میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ پر ایسا ہی ملتا جلتا ہو گا۔
کسی بھی سیرگاہ یا مارکیٹ میں چلتے چلتے کوئی بھی آپ کے ساتھ چلتے ہوئے آپکو کوئی بھی مہنگی چیز دکھا کر آپ کو کم قیمت پر خریدنے کے لئے بھی کہہ سکتا ہے مگر اس کے ساتھ سودہ تہہ کرنے کی بجائے اسے اگنور کریں۔
سفری دستاویزات ہر جگہ ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں خراب ہو جاتی ہیں، بلکہ اسے گھر یں میں سیف رکھیں، سٹاپ اینڈ سرچ نہیں لیکن اگر ایسا ہو جائے تو اپنا نام بتانے اور تاریخ پیدانش بتانے پر ان کے پاس آپکی تمام معلومات نکل آتی ہیں، ویزہ ویلڈ ہو تو وہ شکریہ کر کے آپ سے الگ ہو جائیں گے۔
جہاں بھی شاپنگ کریں رسید ضرور حاصل کریں واپسی پر ائرپورٹ میں وی اے ٹی کاؤنٹر پر جائیں ان رسیدوں سے آپکو وی اے ٹی واپس مل جائے گی، یہ سہولت وزٹ ویزہ والوں کے لئے ہوتی ہے۔
والسلام