امریکیوں کے ناپسندیدہ ممالک میں پاکستان کا پانچواں نمبر

قمراحمد

محفلین
امریکیوں کے ناپسندیدہ ممالک میں پاکستان کا پانچواں نمبر

کراچی (روزنامہ جنگ نیوز ڈیسک):- ایک گیلپ پول کے مطابق پاکستان امریکی شہریوں کیلئے 5 انتہائی ناپسندیدہ ممالک میں شامل ہے۔ انتہائی زیادہ ناپسندیدہ ممالک میں ایران، شمالی کوریا، فلسطینی اتھارٹی اور افغانستان شامل ہیں۔
سروے کے مطابق ایران کو 80 فیصد غیر پسندیدہملک، شمالی کوریا 77 فیصد، فلسطینی اتھارٹی73، افغانستان 75،
پاکستان 73، عراق 66، کیوبا 60، سعودی عرب 60، روس 53، چین 51، میکسیکو 43، مصر 27، اسرائیل 29، فرانس 30، انڈیا 25، جرمنی 12 فیصد غیر پسندیدہ ہیں۔ جبکہ کینیڈا کو انتہائی پسندیدہ ملک قرار دیا گیا ہے۔
 
ساقی۔

محفلین
اور پاکستانیوں کے لیئے ناپسندیدہ ترین امریکہ ہے . اگر پہلے نمبر سے پہلے بھی کوئی نمبر ہوتا تو میں ان کو ہی دیتا .
 
محمداحمد

لائبریرین

قمر بھائی ،

یہ فی صد والی بات کچھ سمجھ نہیں آئی۔ یقیناً جب ہم کسی اعداد وشمار کا بیان "فی صد" میں کرتے ہیں تو تمام نتائج 100 کے اندر اندر ہی ہوتے ہیں اور تمام نتائج کا حاصل جمع بھی 100 ہی ہوتا نہ اس سے زیادہ نہ اس سے کم۔

ایسے میں آپ کے دیئے ہوئے اعداد و شمار سمجھ سے بالاتر ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اور پاکستانیوں کے لیئے ناپسندیدہ ترین امریکہ ہے . اگر پہلے نمبر سے پہلے بھی کوئی نمبر ہوتا تو میں ان کو ہی دیتا .

آپ نے میرے دل کی بات کہہ دی۔ اگر پاکستان میں ایسا پول کروایا جائے تو امریکہ ناپسندیدہ ترین ممالک میں سرفہرست ہو گا۔
 
ماوراء

محفلین
بالکل۔۔۔پاکستانیوں کے لیے ناپسندیدہ ممالک میں امریکہ کا پہلا نمبر ۔بے شک سروے کروا لیں۔ :grin:
 
مہوش علی

لائبریرین
بالکل۔۔۔پاکستانیوں کے لیے ناپسندیدہ ممالک میں امریکہ کا پہلا نمبر ۔بے شک سروے کروا لیں۔ :grin:

:) لول۔

پہلا نمبر امریکہ کا ہے مگر قوم پھر بھی امریکہ جانے کے لیے بے چین و بے تاب بیٹھی ہوتی ہے۔ اس میں آپ کے اور ہمارے ساتھ ساتھ قاضی صاحب کے بیٹے تک شامل ہیں۔

ویسے ماورا بہن، میرے خیال میں پہلا نمبر شاید اسرائیل کا ہے۔

اور کوئی بعید نہیں کہ دوسرا نمبر بہت سے پاکستانیوں کے نزدیک شاید بھارت ہو۔
 
ساقی۔

محفلین
آج کل اسرائیل اور "پاکھنڈ بھارت" امریکہ سے پیچھے چلے گئے ہیں . ناپسنددیگی میں.
 
ماوراء

محفلین
مہوش، یہ تو واقعی درست کہا کہ ناپسندیدہ ملک ہونے کے باوجود سب وہیں جانے کو بےچین ہوتے ہیں، لیکن کیا پتہ اپنی نفرت یا ناپسندیدگی کا اظہار وہیں جا کر کرنا چاہتے ہوں۔ :grin:

میرا خیال ہے محفل پر ہی ایک سروے کروا لیتے ہیں۔ پھر دیکھتے ہیں کہ کون کس نمبر پر ہے۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
آپ نے میرے دل کی بات کہہ دی۔ اگر پاکستان میں ایسا پول کروایا جائے تو امریکہ ناپسندیدہ ترین ممالک میں سرفہرست ہو گا۔
میرے خیال میں آپ تمام دنیا کہ لوگوں سے سروے کروالیں تب بھی ناپسندیدہ ممالک کی فہرست میں بلا شرکت غیرے امریکہ کا ہی پہلا نمبر آئے گا
 
ساقی۔

محفلین
میرے خیال میں آپ تمام دنیا کہ لوگوں سے سروے کروالیں تب بھی ناپسندیدہ ممالک کی فہرست میں بلا شرکت غیرے امریکہ کا ہی پہلا نمبر آئے گا

آپ کا جواب درست تسلیم کیا جاتا ہے . آپ پہلے نمبر پر آئے ہیں . شمشاد صاحب سے انعام لے لیجیئے.:)
 
شمشاد

لائبریرین
ڈیجٹل آوٹ ٹیم نہیں ڈیجٹل آوٹ ریچ ٹیم کہیں کہ اس کی ریچ کہیں بھی ہو جاتی ہے۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
آپ کا جواب درست تسلیم کیا جاتا ہے . آپ پہلے نمبر پر آئے ہیں . شمشاد صاحب سے انعام لے لیجیئے.:)

میں نے یہ بات یونہی نہیں کی اپنے تجربے اور مشاہدے کی بنا پر کی ہے جب سے یہاں یورپ آیا ہوں مختلف ممالک کہ لوگوں کہ ساتھ جو تھوڑی بہت اس حوالے سے بات ہوئی سب یہی کہتے ہیں کہ دنیا میں فساد کی جڑ امریکہ ہے ۔۔ ۔
 
زیک

مسافر
گیلپ کے سروے کی کچھ تفصیل

1rfsnyzazkaqnm72b6fxta.gif

امریکہ کے متعلق دوسرے ممالک کے لوگوں کے خیالات کے لئے یہ پول رپورٹ پڑھیں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
میں نے یہ بات یونہی نہیں کی اپنے تجربے اور مشاہدے کی بنا پر کی ہے جب سے یہاں یورپ آیا ہوں مختلف ممالک کہ لوگوں کہ ساتھ جو تھوڑی بہت اس حوالے سے بات ہوئی سب یہی کہتے ہیں کہ دنیا میں فساد کی جڑ امریکہ ہے ۔۔ ۔

امریکہ کی سی آئی اے کی کارستانیوں کی وجہ سے امریکہ سے دنیا میں نفرت ہے۔

دوسری طرف محتاط رہیے کیونکہ اگر آپ دنیا میں سروے کروا لیں تو پوری دنیا کا خیال اب یہ نکے گا کہ مسلمان دنیا کی سب سے زیادہ ٹیررسٹ لوگ ہیں ۔۔۔۔۔ میں نے مسلمان لکھا ہے مگر افسوس کہ یہاں نام مسلمان کا نہیں بلکہ اسلام کا استعمال ہو گا اور بدنام ہو گا۔
 
آج کل اسرائیل اور "پاکھنڈ بھارت" امریکہ سے پیچھے چلے گئے ہیں . ناپسنددیگی میں.

ساقی بھائی آپ کیسا جام پلاتے ہیں؟

یوں تو میں آپ کے مراسلوں سے عموماً بہت محظوظ ہوتا ہوں۔ لیکن آپ کی ہندوستان ناپسندیدگی اور اس کا یوں برملا اظہار کبھی کبھی تکلیف دے جاتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ کو پاکھنڈ کا مفہوم ضرور معلوم ہوگا۔ خاص کر اس مرکب کو واوین میں رکھ کر آپ نے کیا دکھانے کی کوشش کی ہے۔

خیر کوئی بات نہیں چودہ ماہ کے عرصے میں یہ میرا پہلا احتجاج ہے۔ بات کو دل پر مت لیجئے گا اور اپنے رویے کو برقرار رکھئے گا۔ کہ یہی آپ کی پہچان ہے۔
 
ساقی۔

محفلین
اپنے رویے کو برقرار رکھئے گا۔ کہ یہی آپ کی پہچان ہے۔

آپ کے مراسلوں سے عموماً بہت محظوظ ہوتا ہو ں

خادم آپ کی بات پہ ضرور عمل پیرا ہو گا . اس نوازش پر مشکور ہوں . :hatoff:

خادم کی طرف سے آپ کو قہقہے لگانے کی بھی اجازت ہے . خوب کھل ڈھل کر .:laughing3::jokingly:
 
طالوت

محفلین
امریکہ پالیسیاں پہلے اسرائیلی پالیسیاں دوسرے اور بھارتی پالیسیاں پہلے نمبر پر نا پسندیدہ ! (یعنی پہلے سے بھی پہلے(
-------------
----------
------

(احباب کی یہاں ایک نئی بحث کی کوشش ناکام ہو گئی(
وسلام
 
زینب

محفلین
یہ جو کام امریکی کر رہے ہیں پاکستان کو ناپسند کر کے وہی ہم کریں ا مریکہ کو نا پسند کر کے تو ہم تو پھر دہشت گرد اور مزہبی انتہا پسند ہوئے نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے میں بہت سے ملکوں کی سیر کرنا چاہتی ہوں پر میری لسٹ میں امریکہ کہیں بھی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top