امریکی اردو بلاگرز کی ملاقات!

arifkarim

معطل
منظر نامہ کی ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق امریکی اردو بلاگرز کی ٹیلی فونک ملاقات ہوئی ہے جسمیں خفیہ چہروں کی کم از کم آوازیں صاف سنائی دے رہی ہیں، الحمدللہ۔ دل ٹھنڈا کرکے آپ بھی سنیں :)
http://www.manzarnamah.com/2009/10/usa-bloggers-meeting/

باقی ڈسکشن کافی معلوماتی ہے۔ باقی بلاگرز کیلئے مفید ثابت ہوگی۔ میٹنگ میں شریک کار:
بدتمیز، خرم، راشد کامران ، ابن سعیداور محب علوی۔
 
ٹیلی فون پر صرف 40 فیصد شرکاء تھے باقی 60 فیصد شرکاء کی بالمشافہ گفتگو رہی۔ واضح رہے کہ اس ملاقات میں ایک ایسا شخص بھی شریک رہا جو کہ سرے سے بلاگر نہیں ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ بلاگرز کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی خوب شروع ہوا ہے۔ جن لوگوں نے بھی اس ملاقات میں بالمشافہ یا برقی رابطے سے شرکت کی ان کا بہت شکریہ کہ انہوں نے اپنی مصروفیت میں سے اس ملاقات کے لیے وقت نکالا۔ یہ سلسلہ اسی طرح باقاعدگی سے چلتا رہنا چاہیے۔
یہاں جرمنی میں مجھے اپنے علاوہ کسی اور اردو بلاگر کا علم نہیں ہے۔ کسی زمانے میں آصف اقبال جب یہاں پی ایچ ڈی کر رہے تھے تو وہ اردو میں بلاگ لکھتے تھے، لیکن اب وہ دکان بڑھا چکے ہیں۔ البتہ مجھے ان سے ملاقات کا شرف ضرور حاصل ہو چکا ہے۔ :)
 

ابوشامل

محفلین
منظر نامہ پر کیا گیا اپنا تبصرہ یہیں چھاپ دیتا ہوں:
الآخر سوا گھنٹے کی ‘جبری مشقت’ ختم ہوئی اور پوری ریکارڈنگ سن لی۔ ماشآ اللہ، اردو بلاگنگ کے موضوع پر بہت اچھی گفتگو ہوئي۔ البتہ چند معاملات پر زیادہ گفتگو ہونی چاہیے تھی جیسا کہ اجتماعی بلاگ اور بلاگنگ کیوں کی جائے؟ وغیرہ پر۔
اردو تھیمز کو اہمیت سے زیادہ وقت دیا گیا۔ اردو بلاگنگ کا سب سے بنیادی مسئلہ تھیمز نہیں بلکہ بہت سارے ایسے افراد کی عدم موجودگی ہے جو اردو میں بلاگنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن بلاگنگ نہیں کرتے۔ اگر ایسے افراد کو اردو بلاگنگ کی جانب گھسیٹنے کے لیے کوئی لائحہ عمل وضع کیا جاتا تو بہت بہتر ہوتا۔
تھیم اردوانے کے حوالے سے تکنیکی ماہرین کی شکایات سامنے آئیں ضرورت اس امر کی ہے کہ جو اہم باتیں بیان کی گئیں انہیں “تھیم اردوانے کے لیے رہنما اصولوں” کے نام سے ایک مقالے میں جمع کیا جئے۔
تکنیکی سہولیات کے لیے پلیٹ فارم کی موجودگی کا مطالبہ بھی کیا گیا، جو مجھ ناچیز کے خیال میں غیر ضروری تھا۔ اس سلسلے میں اردو ماسٹر کی صورت میں ایک پلیٹ فارم موجود ہے جو برادر ساجد اقبال و عمار ضیاء کی مصروفیات کے باعث غیر فعال ہے۔ محض اسے فعال کرنے کی ضرورت ہے۔
میلنگ لسٹ کے لیے کام کرنے کی ذمہ داری کراچی عید ملن میں عمار نے لی تھی۔ ان کی مصروفیات بہت زیادہ ہیں، لیکن ہو سکتا ہے کام مکمل کر چکے ہوں۔ مزید معلومات کے لیے ان سے رابطہ کیا جائے، بلکہ میں آج ہی ان سے رابطہ کرتا ہوں۔ ماوراء اور عمار کی مصروفیات کے باعث کچھ ماہ سے منظرنامہ بہت زیادہ غیر فعال ہو گیا ہے۔ اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ اردو بلاگرز خود آگے بڑھ کر اس ذمہ داری کو قبول کریں۔
تھیم کے بجائے تحریر کے مواد کو زیادہ اہمیت دینے کے حوالے سے جن صاحب نے رائے دی وہ بہت اہم تھی۔ واقعی اس وقت گوناگوں موضوعات پر تحاریر کی زیادہ ضرورت ہے۔
بحیثیت مجموعی امریکی عید ملن بہت اچھی رہی۔ اگر کراچی عید ملن کی ریکارڈنگ کر لی جاتی تو سننے والوں کے کان پک جاتے کہ کراچی میں عید ملن کا دورانیہ کل ملا کر 6 گھنٹے تھا
msn_neutral.png
بلاگنگ سے ہٹ کر:
ایک بڑی لرزتی ہوئی آواز ہے، گویا کوئی 60 کے پیٹے میں موجود بزرگ بول رہے ہیں، یہ کون تھے؟ آخر میں بڑی دعائیں کر رہے تھے “ماشآ اللہ اتنے سارے نوجوان”
yahoo_bigsmile.gif

اور یہ جملہ کس نے کہا تھا “کنپٹی پر بندوق رکھ کر بلاگنگ نہیں کروائی جا سکتی کہ بلاگ نہ لکھا تو روٹی نہیں ملے گی”
yahoo_bigsmile.gif

سعود بھائی نے بلاگ نہ لکھنے کا بہانہ خوب بنایا کہ بلاگ کے بجائے بلاگر پیدا کرنا چاہ رہے ہیں
icon_smile.gif
لگتا ہے آپ نے شادی بھی اسی لیے کی ہے
yahoo_bigsmile.gif
 

فہیم

لائبریرین
ہم نے بھی آخر کار پوری ریکارڈنگ سن ہی ڈالی۔
بدتمیز صاحب تھوڑے جذباتی ہوگئے تھے شاید۔

اور فہد بھائی یہ سارے اپنے آئیڈیے پیش نہیں کیسے سعود بھائی نے
میل لسٹ اور گوگل گروپ والا:rolleyes:۔

اور کراچی عید ملن کی پوری نہ سہی تھوڑی سی ریکارڈنگ تو ہے میرے پاس۔
وہی مکی بھائی والی:grin:


دوسروں سے معذرت کے ساتھ کہ وہ ویڈیو کسی کے لیے دستیاب نہیں ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
ہم نے بھی آخر کار پوری ریکارڈنگ سن ہی ڈالی۔
بدتمیز صاحب تھوڑے جذباتی ہوگئے تھے شاید۔

اور فہد بھائی یہ سارے اپنے آئیڈیے پیش نہیں کیسے سعود بھائی نے
میل لسٹ اور گوگل گروپ والا:rolleyes:۔

اور کراچی عید ملن کی پوری نہ سہی تھوڑی سی ریکارڈنگ تو ہے میرے پاس۔
وہی مکی بھائی والی:grin:


دوسروں سے معذرت کے ساتھ کہ وہ ویڈیو کسی کے لیے دستیاب نہیں ہے۔
بھائی فہیم اپنے بی ٹی کا جذباتی پن تو کچھ بھی نہیں۔ مکی بھائی تو عید ملن پر "شہنشاہ جذبات" بن گئے تھے۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
برادرم انڈیا میں تکنیکی سیاست نہیں چلتی۔ اور اس کے سوا کہیں میری زبان نہیں چلتی۔ :grin:

کس نے کہا نہیں چلتی۔
ارے بھئی چلنے والی زبان ہر جگہ جل جاتی ہے۔
یہ کہیں آپ نے ابھی تک صرف آئی ٹی میں ہی
اسے چلنے پھرنے بلکہ ڈوڑنے کی اجازت دی ہوئی ہے:p
 
Top