طاقت کا خلا تو ہمیشہ پُر ہو کر رہتا ہے۔ اگر پاکستان اپنی حدود میں اپنی حکومت کی عملداری نہیں قائم کر سکتا تو اوروں سے یہ توقع کیوں کہ وہ اس ٹوٹی پھوٹی علامتی سرحد کا احترام کریں۔ ایسی سرحد جس کا احترام طالبان پر فرض نہیں اس کا احترام امریکہ پر کیوں فرض ہو؟ اگر طالبان زور زبردستی سے ایک علاقے میں اپنا کنٹرول قائم کر سکتے ہیں تو امریکہ بھی اسی طرح زور زبردستی سے اس علاقے میں اپنا کنٹرول قائم کر سکتا ہے۔ فوجیوںکا کیا ہے؟ جب طالبان کے ہاتھوں مارے جاتے ہیں تب کونسا کسی کی آنکھ نم ہوئی جو اب مگر مچھ کے آنسوؤں سے کام چلا رہے ہیں؟ بات سیدھی سی ہے۔ یا تو پاکستان اپنے علاقے سے طالبان کو امریکہ پر حملہ کرنے سے روکے اور اگر پاکستان ایسا خود نہیں کرسکتا تو امریکہ جو کرسکے گا وہ کرے گا۔ یہ حملہ یقیناً ایک غلطی ہے لیکن اگر کوئی یہ توقع کرتا ہے کہ طالبان امریکیوں پر پاکستان سے جا جاکر حملے کرتے رہیں گے اور امریکی پاکستانی فوج کی شکل دیکھ دیکھ کر صبر کرتے رہیں گے تو یہ حماقت کی انتہا ہے۔ یا آپ اپنی ذمہ داری ادا کیجئے وگرنہ پھر نتائج بھگتئے۔ امریکی کوئی آپ کے عاشق تو ہیں نہیں کہ آپ کی طرف سے پھینکا ہوا ہر پتھر چوم کر سجاتے جائیں۔ یہ الگ بات کہ لوگوں کو یہ خواہش ضرور ہے۔ اسی لئے کہتے ہیں کہ خواہشیں اگر گھوڑے ہوتیں تو احمق ان پر سواری کرتے۔
ذرا غور کیجئے قبائلی اس طرحاس ملک کے شہری نہیں ہیں جیسے میں اور آپ وہ صدیوں سے آزاد چلے آ رہے ہیں اور جب انگریز کی سلطنت میں سورج غروب نہیں ہوتا تھا اور لاکھوں "امن پسند مسلمان" تلواریں بیچ کر مصلے لئے بیتھے تھے جیسے کہ آج اس وقت بھی یہ لوگ ایسےہی تھی اور بدترین حالات میں بھی باقی اقوام کی طرح لم لیٹ نہیں ہو گئے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور آپ چلے ہیں انکو سرحد کی لائن کا درس دینے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بحثیت مسلم آپ کیلئے سرحد کیا ہے۔
پیارے نبی کا ارشاد ہے کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہے اور جب جسم کے کسی حصے میں درد ہوتا ہے تو سارے جسم کو محسوس ہوتا ہے۔ اور علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کہ جن کی شاعری کا حوالہ بڑا دیا جاتا ہے صرف علمیت جھاڑنے کیلئے مگر کبھی غور نہیں کیا گیا۔ ان کا تصور امت کیا تھا ، مسلم سرحد کے حوالے سے انکا نقطہ نظر کیا تھا ۔ شاہین اور خودی کا درس کیا تھا۔
میرے بھائی اگر آپ سرحدوں کی بات کرتے ہیں تو پھر ہندوستان پر ہمارا حق کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اس وقت سرحدوں کو کیوںپامال کیا گیا۔ اور یہاں کے رہنے والے امن پسندوںپر جنگ کیوں مسلط کی گئی۔۔۔۔۔ اگر یہ سرحدیں ہی مقدس ہیںتو پھر ہندوستان صرف ہندو کا ہے۔۔۔۔۔۔ یورپ صرف گوروں کا ہے ۔ ایران صرف پارسیوں کا ہے اور فلسطین یہودیوں کا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور طارق بن زیاد سب سے بڑا قابض ہے کہ سمندر پار کر کے دوسروںکے علاقہ پر قبضہ کئے رکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کشمیر ڈوگرہ کا ہے کہ اس نے رقم خرچ کر کے خریدا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کیا کیا حق ہے کہ کشمیر مانگتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سرحدوں کی پاسداری کرو اور کشمیر کو بھول جائو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سرحدوں کی پاسداری کرو اور چھوڑ دو ہندوستان اور لوٹ جاو اپنی اصل کی طرف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لوٹ جاو اگر کہیں تمہارا اپنا بھی کوئی ملک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
خدارا مسئلہ سمجھیں اور یہ افیون کے ٹیکے یہ اور یہ اپنے بھائیوں کہ لاشوں پر بیٹھ کر امن کے راگ الاپنا بند کریں۔ پوری دنیا میں ہر روز مسلم ذبح ہو رہا ہے ۔ اور لوگوں کو اپنی اپنی سرحد کی پڑی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم ایک قوم ہے اور بس جہاںبھی وہ ہے جس کونے میںبھی ہے سب ایک قوم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ساری زمین مسلم کی ہے کہ ساری زمین اللہ کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔