مشہور عرب صحافی فیصل القاسم کا امریکی انتخابات پر تبصرہ:
قصہ یہ نہیں ہے کہ ٹرمپ امریکا اور دنیا کے ساتھ کیا کرنا چاہتا ہے ، بلکہ اصل قصہ تو یہ ہے امریکا ٹرمپ کے انتخاب کے ذریعے دنیا سے کیا چاہتا ہے ، ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ سے زیادہ ووٹ حاصل کئے لیکن الیکٹورل کالج نے صدارت کیلئے ٹرمپ کو چنا اس مقصد کیلئے جو پس پردہ دنیا کے حکام کا مقصد رہا ہے، یعنی امریکی عوام نے ٹرمپ کو منتخب نہیں کیا بلکہ امریکہ میں حقیقی اور گہری حکومت رکھنے والوں نے ٹرمپ کو منتخب کیا کیونکہ وہ اس صدر کے ذریعے اپنے مخصوص مفادات کی تنفیذ چاہتے تھے جو کہ ان کے مقاصد اور خواہشات سے ہم آہنگی رکھتا ہے!!!