امریکی عوام

پاکستان کے اندر معاشی عدم استحکام کی بنیادی وجہ

  • امن و امان کے بگڑے ہوئے حالات

    Votes: 0 0.0%
  • پاکستانی عوام کو معاشی عدم استحکام سے نکالنے کی کوئ پالیسی ابھِی تک وجود میں نہیں آئ

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    1
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .
امریکی عوام دس سال تک ایک صدر کو برداشت کرتی ہے کیونکہ وہ ذہین قوم ہے جانتی ہے کہ پالیسیوں کا تسلسل کامیابی کی ضمانت ہے، ان کو اس بات کا یقین ہے کہ صدر، امریکی عوام کے ساتھ کسی قسم کا فراڈ نہیں کرسکتا ہے، امریکی حکومت جیسی بھی ہو، دنیا کے اندر جو بھی گند مچائے مگر ایک بات ہے کہ اپنی عوام کے لیے ہمیشہ مثبت سوچتی ہے۔ ۔ ادھر پاکستانی عوام کو ابھی تک سمجھ ہی نہیں آئ کہ شخصیات ملکی ترقی کی ضمانت نہیں ہوتیں ، کسی قوم کی ترقی کا راز مثبت پالیسیوں اور اس کے مسلسل تسلسل سے ہوتا ہے، یہاں تین سال والا اور پانچ سال والا انقلاب آتا ہے۔ ادھر مارشل لاء کو بھی انقلاب کہا جاتا ہے۔
عبدالباسط
 
میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے، اس لیے میری کسی بھی پوسٹ کو کسی جماعت کے خلاف یا حق میں نہ سمجھا جائے، میں تو ملکی مسائل کی بات کرتا ہوں۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ پاکستانی عوام جب تک باشعور نہیں ہوگی، تب تک ہر ڈگڈگی بجانے والے کے اردگرد مجمعہ لگائے کھڑی رہے گی، جب سے پاکستان بنا ہے کوئ حکومت ایسی نہیں ہوگی جس کو عوام نے گالی نہ دی ہو اور شاید ایسی کوئ بھی حکومت نہ ہوگی جس نے پاکستانی عوام کے مستقبل کے لیے کچھ سوچا ہو ۔ عوام باشعور ہو تو حاکم عوام کی مرضی سے چلتا ہے، عوام میں شعور کی کمی ہو تو عوام حاکم کے اشاروں پر ہوتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
امریکی صدر 4 سال کے لیے منتخب ہوتا ہے اور زیادہ سے زیادہ 2 دفعہ صدر رہ سکتا ہے۔ اس حساب سے ایک صدر زیادہ سے زیادہ 8 سال مسلط رہ سکتا ہے۔
 
جی آٹھ سال ہی مسلط رہ سکتا ہے، میں نے پاکستانی حساب سے دس سال لکھ دیا بعد میں اس میں تبدیلی کرنے کی اہلیت بھی کھو بیٹھا۔
 
جی آٹھ سال ہی مسلط رہ سکتا ہے، میں نے پاکستانی حساب سے دس سال لکھ دئیے بعد میں اس میں تبدیلی کرنے کی اہلیت بھی کھو بیٹھا۔
امریکی صدر 4 سال کے لیے منتخب ہوتا ہے اور زیادہ سے زیادہ 2 دفعہ صدر رہ سکتا ہے۔ اس حساب سے ایک صدر زیادہ سے زیادہ 8 سال مسلط رہ سکتا ہے۔
 
Top