عبدالباسط احسان
محفلین
امریکی عوام دس سال تک ایک صدر کو برداشت کرتی ہے کیونکہ وہ ذہین قوم ہے جانتی ہے کہ پالیسیوں کا تسلسل کامیابی کی ضمانت ہے، ان کو اس بات کا یقین ہے کہ صدر، امریکی عوام کے ساتھ کسی قسم کا فراڈ نہیں کرسکتا ہے، امریکی حکومت جیسی بھی ہو، دنیا کے اندر جو بھی گند مچائے مگر ایک بات ہے کہ اپنی عوام کے لیے ہمیشہ مثبت سوچتی ہے۔ ۔ ادھر پاکستانی عوام کو ابھی تک سمجھ ہی نہیں آئ کہ شخصیات ملکی ترقی کی ضمانت نہیں ہوتیں ، کسی قوم کی ترقی کا راز مثبت پالیسیوں اور اس کے مسلسل تسلسل سے ہوتا ہے، یہاں تین سال والا اور پانچ سال والا انقلاب آتا ہے۔ ادھر مارشل لاء کو بھی انقلاب کہا جاتا ہے۔
عبدالباسط
عبدالباسط