چونکہ آپ کو لنک فالو کرنے میں مشکل ہو رہی ہے:
پیو ریسرچ کا ہوم پیج:
مذہبی سروے کا ہوم پیج:
مسلمانوں کے سروے رزلٹس کا پیج:
معذرت کے ساتھ شاید میں اپنی بات سمجھانے میں ناکام رہا ہوں ....
(Research Methodology) کے اصولوں کے مطابق صرف لنک پیش کر دینا ہی حوالہ نہیں ہوتا بلکہ اس کی ایک مخصوص ترتیب ہوتی ہے ..
آپ کے پیش کردہ لنکس چارٹس اور گرافکس پر مشتمل ہیں آپ نے اپنی تحریر میں اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ آپ کی تحریر ان گرافکس اور چارٹس کی تحریری شکل ہے
یا
موجود لنکس کے مواد کا اردو ترجمہ ہے یا پھر ان سے اخذ کردہ آپ کے ذاتی خیالات ......
دوسری جانب آپ کچھ نتائج بھی اخذ کرتے ہیں جنکو آپ نے لنکس میں موجود مواد سے الگ نہیں کیا جس سے ابہام پیدا ہوتا ....
پھر کون سی تفصیلات آپ نے لی ہیں اور کون سی چھوڑی ہیں جو تفصیلات لی ہیں وہ کیوں لی ہیں اور جو چھوڑی ہیں وہ کیوں چھوڑی ہیں ان کی وجوہات .....
اور سب سے بڑھ کر شامل کردہ مواد سے آپ کے مضمون کے عنوان " امریکی مسلمان: اسلام کا مستقبل؟ " کا کوئی خاص ربط دکھائی نہیں دیتا بلکہ عنوان ہی اپنی اصل میں مبہم ہے ....
آپ کے کہنے کا مقصود کیا ہے
١. امریکہ میں مسلمانوں کا مستقبل
٢.امریکی مسلمانوں کا مستقبل
٣.امریکہ میں اسلام کا مستقبل ........ ؟