فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
آپ کی اطلاع کے ليے عرض ہے کہ يو- ايس – اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ ميں کام کرنے کے ليے جو تنخواہ مجھے ملتی ہے وہ اسی تناسب اور معيار کے عين مطابق ہے جس کے تحت ميں امريکہ ميں کسی اور دوسرے ادارے ميں کام کر سکتا ہوں۔
ميں نے ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم ميں شموليت کا فيصلہ اس ليے کيا کيونکہ يہاں کام کر کے مجھے جہاں مختلف عالمی معاملات پر امريکی حکومت کے سرکاری موقف کے حوالے سے آگاہی حاصل ہوتی ہے وہيں مجھے يہ موقع بھی ملتا ہے کہ ميں آپ لوگوں کے خدشات، شکايات اور سوالات امريکی وزارت خارجہ کے اہم افسران تک پہنچاؤں اور ان کے جوابات سے آپ کو آگاہ کروں۔
ميں آپ کی آزاد رائے کے اظہار کے حق کا احترام کرتا ہوں۔ تاہم کچھ باتوں کی وضاحت کر دوں
ميں ايک امريکی مسلمان ہوں۔ ميں نے اپنی ہر پوسٹ کے آغاز ميں ہميشہ يہ واضح کيا ہے کہ ميرا تعلق يو – ايس – اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ سے ہے۔
يہ بات غور طلب ہے کہ ميں امريکہ ميں کام کرنے والا واحد مسلمان نہيں ہوں۔ يہاں پر لاکھوں کی تعداد ميں مسلمان ہر شعبہ زندگی ميں موجود ہيں۔
http://www.america.gov/media/pdf/books/being-muslim-in-america.pdf
اس وقت امريکی کانگريس، اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ، امريکی فوج، نيوی، وائٹ ہاؤس اور فيصلہ سازی کے حوالے سے تمام فورمز پر مسلمان موجود ہيں۔ ليکن بحثيت مسلمان ان کی موجودگی نہ ہی انھيں کوئ فائدہ ديتی ہے اور نہ ہی ان کے فرائض کی ادائيگی ميں ان کے راستے ميں کسی رکاوٹ کا سبب بنتی ہے۔ اس کی وجہ بالکل واضح ہے۔ امريکہ ميں جو بھی پاليسياں تشکيل پاتی ہيں، ان کا محرک مذہب نہيں ہوتا۔
ميرا مختلف فورمز پر آپ لوگوں سے براہراست رابطہ افواہوں اور غلط خبروں سے ہٹ کر سرکاری ذرائع سے درست معلومات آپ تک پہنچانے کی ايک مخلصانہ کوشش ہے۔ میرا مقصد قطعی طور پر غير مسلموں کا دفاع کرنا يا مسلمانوں پر اثرانداز ہونا نہيں ہے۔ ميں کسی بھی مذہبی وابستگی سے ہٹ کر صرف مختلف موضوعات پر امريکی حکومت کا موقف اور پوزيشن آپ کے سامنے پيش کر رہا ہوں۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
DOTUSStateDept (@USDOSDOT_Urdu) | Twitter