مبارکباد امن ایمان کی محسن کے عہدے پر ترقی

امن ایمان

محفلین
دوست نے کہا:
ماشاءاللہ۔
بہت بہت مبارک ہو آپ کو۔ امید ہے آپ بھی نمبر ون کی دوڑ مین شامل ہوجائیں گی جلد ہی۔
بہت شکریہ ۔۔۔ آپ یقین کریں کہ مجھے خود نہیں پتہ چلا کہ میری 100 پوسٹس کس طرح سے ہوئی ہیں۔۔ اگر کسی اور فورم کے ممبرز مجھے اتنا بولتے ہوئے دیکھ لیں تو شاید حیرت سے بے ہوش ہو جائیں۔

قیصرانی نے کہا:
کہاں‌ہے؟ اتنی کنجوسی بھی اچھی نہیں‌ہوتی، شکریہ کا کہ دیتی ہیں لیکن کہتی نہیں‌ ہیں

قیصرانی آپ کا بہت بہت بہت شکریہ ۔۔ اب میرے خیال سے یہ کافی ہوگا :)

شمشاد نے کہا:
ان کے پاس تو پہلے ہی بہت ہے۔ بلکہ انہون نے تو اس کی مہر بنوا رکھی ہے۔
شمشاد شکریہ کہنے سے عاجزی بڑھتی ہے نا ۔۔ جولوگوں کا اچھے طریقے سے شکریہ ادا کرتے ہیں وہ پھر اللہ کے زیادہ احسان مند ہونے لگتے ہیں ۔۔ ( میں ابھی سنجیدہ بلکل بھی نہیں ہوں) : )

ماوراء نے کہا:
امن ایمان مبارک ہو۔ آپ تو اتنی جلدی محسن بن گئی۔ پتہ بھی نہیں چلا۔

بہت شکریہ۔۔۔یہ تو واقعی میں مجھے بھی نہیں پتہ چلا۔۔ لیکن آپ کو اور شگفتہ کو یہاں دیکھ کے بہت اچھا لگا : )

شگفتہ آپ کا بھی بہت شکریہ۔۔۔مجھے بھی جیہ کی دعا بہت اچھی لگی ہے۔۔اللہ قبول فرمائیں آمین
 
ماوراء

محفلین
امن ایمان نے کہا:

لیکن اگر آپ بھی وہاں آئیں جہاں میں اور شگفتہ ہوتی ہیں۔ تو یقیناً ہمیں بھی بہت اچھا لگے گا۔
 
محسن حجازی

محفلین
ماشاءاللہ!
اپنی فہم و فراست کو داد دی ہے بالکل ابھی ابھی۔۔۔ کچھ ناموں کے نیچے محسن لکھا دیکھ کر میں ایک عرصے سے اس گمان میں تھا کہ پی ایچ پی بورڈ میں کوئی بگ ہے میں‌ لاگ آن ہوتا ہوں تو کچھ لوگوں کے نام کے ساتھ میرا نام جڑ جاتا ہے۔۔۔ سوچا نبیل بھائی کو اطلاع دی جائے۔۔۔ (مزید ایفی شنسی!) لیکن پھر روائیتی سستی و کاہلی کے علاوہ یہ بھی تھا کہ ایسے ایسے ناموں کے ساتھ نام جڑ جاتا تھا کہ۔۔۔۔ دل کو یک گونہ تسلی ہوتی تھی۔۔۔ بس ناموں کے گرد ایک بریکٹ کی کمی شدت سے محسوس ہوتی تھی۔۔۔
اور آخری یہ کہ میرا نام ہے کوئی ٹریڈ مارک تو نہیں! جو مرضی استعمال کرے۔۔۔۔
سو خامش رہا۔۔۔۔ یہ تو آج امن ایمان کے “پروموٹ“ ہونے پر عقدہ کھلا کہ یہ عہدہ ہے۔۔۔ ہم بھی بس ماشاءاللہ اپنے خیالوں میں ہی پورے رہتے ہیں کبھی غور ہی نہیں کیا کہ کیا اور کیوں لکھا ہوا ہے۔۔۔
یہ تو شکر کہ نبیل بھائی سے پوچھ نہیں لیا ورنہ کماحقہ عزت افزائی کرتے۔۔۔
بہرحال محترمہ امن و ایمان! آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ اس سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچتی ہے کہ خواتین بہت باتونی ہوتی ہیں۔ ابھی 17 جولائی کو شامل ہوئی ہیں اور سنچری بھی ہوگئی۔
ہمیں کوئی 6 ماہ ہونے کو آئے مشکل سے ففٹی ہوئی ہے اللہ اللہ کرکے۔۔۔
نام میں ایک عجب سی ریاضیاتی خوبصورتی پر دھیان گیا کہ صرف ایک حرف کے تبادلے سے امن ایمان کو امن و امان میں ‌بدلا جا سکتا ہے۔ سوچنا آپ کا کام!

اور ہاں! ایک اور بات یاد آئی جس کے سبب اسے پوسٹ کرکے پھر سے قطع برید کرنا پڑا ہے اور وہ یہ کہ آپ کو شاہد آفریدی کا خطاب بھی ملنا چاہیے۔ فاسٹیسٹ سنچری!

والسلام،
محسن شفیق حجازی
 
محسن حجازی

محفلین
اور ہاں!
کافی دنوں سے جب جلدی میں پہلے صفحے پر تیزی سے سکرول کرتے ہوئے یہ مبارکباد والا پیغام پڑھتے ہوئے یہ خیال بھی آتا رہا کہ ناچیز کے علاوہ بھی کوئی محسن صاحب ہیں جنہیں حال ہی میں “امن ایمان“ کے عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے۔۔۔ یا للعجب! یہ کیسا عہدہ ہے؟ ہوتا ہوگا عرب ریاستوں میں کوئی پولیس وغیرہ کے محکمے میں۔۔۔ سو اپنی کم علمی پر محمول کرتے ہوئے ڈیویلپمنٹ والے حصے کی طرف دھڑ سے چھلانگ لگائی اور۔۔۔ یہ جا وہ جا۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی ویسے تو آپ کا بھی 50 ہونے پر عہدہ بدل چکا ہے اور آپ کی بھی ترقی ہو چکی ہے۔ سو آپ کو بھی مبارک ہو۔

رہی فاسٹسٹ سنچری کی بات تو یہاں تو ایسے ایسے بھی ہیں کہ شاہد آفریدی بھی ان کی گرد کو نہیں پا سکتا۔
:wink:
 
تیلے شاہ

محفلین
السلام علیکم
امن صاحبہ بہت بہت مبارک ہو محسن بننے پر
اگر اسی طرح قیصرانی سے بات ہوتی رہی تو انشاء اللہ بہت جلد
ترقی کریں گی
 
محسن حجازی نے کہا:
ماشاءاللہ!
اپنی فہم و فراست کو داد دی ہے بالکل ابھی ابھی۔۔۔ کچھ ناموں کے نیچے محسن لکھا دیکھ کر میں ایک عرصے سے اس گمان میں تھا کہ پی ایچ پی بورڈ میں کوئی بگ ہے میں‌ لاگ آن ہوتا ہوں تو کچھ لوگوں کے نام کے ساتھ میرا نام جڑ جاتا ہے۔۔۔ سوچا نبیل بھائی کو اطلاع دی جائے۔۔۔ (مزید ایفی شنسی!) لیکن پھر روائیتی سستی و کاہلی کے علاوہ یہ بھی تھا کہ ایسے ایسے ناموں کے ساتھ نام جڑ جاتا تھا کہ۔۔۔۔ دل کو یک گونہ تسلی ہوتی تھی۔۔۔ بس ناموں کے گرد ایک بریکٹ کی کمی شدت سے محسوس ہوتی تھی۔۔۔
اور آخری یہ کہ میرا نام ہے کوئی ٹریڈ مارک تو نہیں! جو مرضی استعمال کرے۔۔۔۔
سو خامش رہا۔۔۔۔ یہ تو آج امن ایمان کے “پروموٹ“ ہونے پر عقدہ کھلا کہ یہ عہدہ ہے۔۔۔ ہم بھی بس ماشاءاللہ اپنے خیالوں میں ہی پورے رہتے ہیں کبھی غور ہی نہیں کیا کہ کیا اور کیوں لکھا ہوا ہے۔۔۔
یہ تو شکر کہ نبیل بھائی سے پوچھ نہیں لیا ورنہ کماحقہ عزت افزائی کرتے۔۔۔
بہرحال محترمہ امن و ایمان! آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ اس سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچتی ہے کہ خواتین بہت باتونی ہوتی ہیں۔ ابھی 17 جولائی کو شامل ہوئی ہیں اور سنچری بھی ہوگئی۔
ہمیں کوئی 6 ماہ ہونے کو آئے مشکل سے ففٹی ہوئی ہے اللہ اللہ کرکے۔۔۔
نام میں ایک عجب سی ریاضیاتی خوبصورتی پر دھیان گیا کہ صرف ایک حرف کے تبادلے سے امن ایمان کو امن و امان میں ‌بدلا جا سکتا ہے۔ سوچنا آپ کا کام!

اور ہاں! ایک اور بات یاد آئی جس کے سبب اسے پوسٹ کرکے پھر سے قطع برید کرنا پڑا ہے اور وہ یہ کہ آپ کو شاہد آفریدی کا خطاب بھی ملنا چاہیے۔ فاسٹیسٹ سنچری!

والسلام،
محسن شفیق حجازی

بہت عمدہ لکھا ہے محسن اپنے نام کی رعایت سے، لکھتے رہا کریں اور آتے بھی رہا کریں آپ کی تحریر پڑھ کر لطف آتا ہے :lol:
 
امن ایمان

محفلین
محسن حجازی نے کہا:
بہرحال محترمہ امن و ایمان! آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ اس سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچتی ہے کہ خواتین بہت باتونی ہوتی ہیں۔ ابھی 17 جولائی کو شامل ہوئی ہیں اور سنچری بھی ہوگئی۔
ہمیں کوئی 6 ماہ ہونے کو آئے مشکل سے ففٹی ہوئی ہے اللہ اللہ کرکے۔۔۔
نام میں ایک عجب سی ریاضیاتی خوبصورتی پر دھیان گیا کہ صرف ایک حرف کے تبادلے سے امن ایمان کو امن و امان میں ‌بدلا جا سکتا ہے۔ سوچنا آپ کا کام!

مبارکباد دینے کا شکریہ۔۔۔ اور جہاں تک بات ہے باتونی ہونے کی۔۔۔تو ۔۔پتہ ہے یہاں صرف اردو اچھی لکھنے کے شوق میں میں لکھتی چلی گئی ہوں۔۔ مجھے اچھا لگ رہا تھا کہ جو میں سوچ رہی ہوتی ہوں وہ یہاں لفظوں کی شکل میں ڈھل جاتے ہیں۔۔ اس سے پہلے رومن اردو بات کا سارا مزا خراب کر دیتی تھی ۔
آپ نے ابھی میری چُپ نہیں دیکھی۔۔ اگر میں ایک بار اپنے خول میں بند ہو گئی تو پھر آپ سب امن کو ڈھونڈتے رہ جا ئیں گے۔

میرا نک اصل میں دو ناموں کا کمبینیشن ہے۔۔ امن اور ایمان ۔۔۔ یہ وہ والا امن و امان نہیں ہے۔۔ جو کہ آج کل کہیں گم ہو گیا ہے۔

باقی سب بھی جو یہاں آئے ۔۔آپ سب کا بہت شکریہ ۔۔
 
ماوراء

محفلین
امن ایمان نے کہا:
ماوراء نے کہا:
لیکن اگر آپ بھی وہاں آئیں جہاں میں اور شگفتہ ہوتی ہیں۔ تو یقیناً ہمیں بھی بہت اچھا لگے گا۔

ماوراء آپ اس سلسلے میں میری کچھ مدد کریں گیں؟

قیصرانی ۔۔ا للہ کا شکر ہے : )

امن ایمان۔ میں آپ کی ضرور مدد کروں گی۔ لیکن کس سلسلے میں مدد چاہیے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
آپ نے ابھی میری چُپ نہیں دیکھی۔۔ اگر میں ایک بار اپنے خول میں بند ہو گئی تو پھر آپ سب امن کو ڈھونڈتے رہ جا ئیں گے۔
ایک درخواست ہے۔ براہٍ کرم، یہ مت کیجئےگا، اچھے بچے بولتے ہی اچھے لگتے ہیں
قیصرانی
 
امن ایمان

محفلین
ماوراء آپ نے کہا تھا نا کہ اگر آپ بھی وہاں آئیں جہاں میں اور شگفتہ ہوتی ہیں۔ تو یقیناً ہمیں بھی بہت اچھا لگے گا۔
تو میں اس بارے میں پوچھ رہی تھی کہ آپ کہاں کہاں زیادہ موجود ہوتی ہیں

بس قیصرانی ۔۔ میں کوشش کروں گی کہ ایسا نہ ہو

عبدالحفیظ ۔۔ شکریہ
 
وہ تو میں نے مذاق میں کہا تھا۔ ویسے آپ نے محفل کی اردو لائبریری دیکھی ہے؟؟
 
محسن حجازی

محفلین
امن ایمان نے کہا:
محسن حجازی نے کہا:
بہرحال محترمہ امن و ایمان! آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ اس سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچتی ہے کہ خواتین بہت باتونی ہوتی ہیں۔ ابھی 17 جولائی کو شامل ہوئی ہیں اور سنچری بھی ہوگئی۔
ہمیں کوئی 6 ماہ ہونے کو آئے مشکل سے ففٹی ہوئی ہے اللہ اللہ کرکے۔۔۔
نام میں ایک عجب سی ریاضیاتی خوبصورتی پر دھیان گیا کہ صرف ایک حرف کے تبادلے سے امن ایمان کو امن و امان میں ‌بدلا جا سکتا ہے۔ سوچنا آپ کا کام!

مبارکباد دینے کا شکریہ۔۔۔ اور جہاں تک بات ہے باتونی ہونے کی۔۔۔تو ۔۔پتہ ہے یہاں صرف اردو اچھی لکھنے کے شوق میں میں لکھتی چلی گئی ہوں۔۔ مجھے اچھا لگ رہا تھا کہ جو میں سوچ رہی ہوتی ہوں وہ یہاں لفظوں کی شکل میں ڈھل جاتے ہیں۔۔ اس سے پہلے رومن اردو بات کا سارا مزا خراب کر دیتی تھی ۔
آپ نے ابھی میری چُپ نہیں دیکھی۔۔ اگر میں ایک بار اپنے خول میں بند ہو گئی تو پھر آپ سب امن کو ڈھونڈتے رہ جا ئیں گے۔

میرا نک اصل میں دو ناموں کا کمبینیشن ہے۔۔ امن اور ایمان ۔۔۔ یہ وہ والا امن و امان نہیں ہے۔۔ جو کہ آج کل کہیں گم ہو گیا ہے۔

باقی سب بھی جو یہاں آئے ۔۔آپ سب کا بہت شکریہ ۔۔

لو یہ بھی خوب رہی! جو صفت خداداد ہے اسے اردوئے معلی کے سر منڈھ دیا! :lol: :lol: :lol:
بھئی یہ زبان خاصی مظلوم ہے اس پر اس قدر الزام مت دھریے کہ اس کے سبب آپ زیادہ بولتی ہیں۔ دیکھا؟ اسی لیے تو اردو کی ترقی و ترویج میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔ لوگ طرح طرح کے الزام دھر کے چلے جاتے ہیں۔۔۔۔ ہاں اس طرح کیجیے کہ کم بولنے کےلیے باقی خطوط چینی زبان میں ارسال کجیے تاکہ زبان والا عذر لنگ بھی ختم ہو۔ بلکہ ہو سکے تو سادہ نہیں روائیتی چینی زبان بہتر رہے گی۔
باقی محترمہ امن و امان صاحبہ بہت شکریہ پذیرائی کا۔۔۔ ٹیکنیکل آدمی ہوں ایسی گپ شپ میں کم ہی پڑتا ہوں بس ویسے ہی یہ محسن والا عقدہ حل کرنے ادھر آ نکلا۔۔۔۔
 
Top