امن ایمان
محفلین
لیجئے اپیا میری طرف سے خوش آمدید
میں آپ اتنا تو نہیں جانتی البتہ اردو سیارہ پر آپ کے بلاگز پڑھتی رہتی ہوں۔
بہتتتتتت شکریہ عائشہ۔۔۔۔آپ مجھے جانتی نہیں لیکن اردو محفل پر انشاءاللہ جان جائیں گی
لیجئے اپیا میری طرف سے خوش آمدید
میں آپ اتنا تو نہیں جانتی البتہ اردو سیارہ پر آپ کے بلاگز پڑھتی رہتی ہوں۔
بڑی طویل غیر حاضری رہی آپ کی.. سنائیں اب بھی ذاتی (خفیہ) فورم کا شوق باقی ہے یا تمام ہوا..
خوش آمدید امن،
تمہاری واپسی سے بہت خوشی ہوئی۔ امید ہے جلد ہی اپنے پرانے معمول پر واپس آ جاؤ گی۔
خوش آمدید جی میں بھی کچھ کچھ جانتا ہوں آپ کو
ارے واہ، یہ تو ہماری جانی پہچانی بٹیا ہے۔۔۔ یہ تو اپنے گھر آئی ہے، اس کو خوش آمدید کہنے کی کیا ضرورت ہے، آؤ تمہارا ہی گھر ہے۔۔۔
خوش آمدید۔ کچھ سال پہلے آپ کا نام کمپیوٹنگ فورم پر دیکھا تھا۔ پتہ نہیں آپ وہی ہیں یا وہ کوئی اور تھیں! بہرحال واپسی مبارک ہو۔
بھئی واہ ادھر ہم سو رہے تھے اور یہاں دبے پاؤں محفل میں ہماری امن ایمان بٹیا کب آ گئیں؟
خوش آمدید اپیا۔
آپ آتی رہیں سب کو جان جائیں گی بہت خوشی ہوئی آپ کو واپس دیکھ کر، آپ کی پرانی انٹر ویو کی پوسٹ دیکھیں تھی خاص کرکے شاکر بھائی والی انٹر ویو تو شاید سارا ہی پڑھا تھا۔
نہیں اب تو مصروفیت کی وجہ سے سب سرگرمیاں ختم ہوگئیں۔۔۔ویسے مجھے اپنے ذاتی فورم کا یاد نہیں آرہا ان وژن فورمز پے انگلش فورم تو بنایا تھا آپ اس کی بات کررہے ہیں کیا۔۔؟
سعود بھائی اب اٹھ جائیں۔۔۔۔میں یہاں تشریف لا چکی ہوں کب آئی۔۔۔یہی کوئی پانچ سال پہلے : )
لو جی فیر انٹرویو شروع ہوجانے نیں ہُن۔
واپسی مبارک جی۔ وہ دن یاد آگئے جب بوچھی اور ماوراء ہوا کرتی تھیں اور محفل پر "اچھا"، "اوہ"، "لولز" قسم کے یک لفظی جوابات کے ذریعے پوسٹ کی تعداد بڑھانے کا رواج ہوا تھا۔ ہم حریان ہوا کرتے تھے کہ یک لفظی پوسٹ بھی ہوسکتی ہے؟ ان دنوں ہم ڈیڑھ ڈیڑھ صفحے کے مضامین لکھ لکھ کر پوسٹ کیا کرتے تھے، بزعم خود ادیب بن کر۔ ہائے کیا دن تھے وہ بھی، اور کیا دن ہیں یہ بھی۔ کیا یاد کرا دیا۔
خیر چھڈو جی۔ ویلکم بیک۔ ہور سناؤ
نہیں یار.. میں تو فورمز ڈاٹ پہ اردو پی ایچ پی بی بی فورم کی بات کر رہا تھا جس پر آپ سے تھیم تبدیل نہیں ہو رہی تھی..
ہم اتنی آسانی سے نہیں اٹھنے والے بٹیا رانی۔ اب سر میں تیل ڈالیں، چائے بنا کر لائیں اور پھر اٹھتے ہی بے سبب گھڑکیاں سننے کو تیار اور نیم سہمی سی رہیں۔ بھائیوں والے تمام نخرے اٹھانے ہوں گے۔
اردو محفل پر دوبارہ خوش آمدید امن ایمان صاحبہ!
او یسسسس اور ہاں مجھے تو یہ بھی یاد آگیا کہ میں آپ سے ناراض تھی۔۔بھلا کیوں۔۔۔؟ وہ جب میں نے بلاگ لوکلائزیشن سیکھنا شروع کی تو ایک تھیم کے لیے آپ کی مدد چاہیے تھی۔۔۔آپ ایم ایس این پر مجھے ملے بھی تھے میں نے تب آپ کو ڈھیروں ڈھیر پیغامات بھیجے تھے لیکن آپ جواب نہیں دیتے تھے۔۔۔یاد آیا۔۔۔۔؟؟ چلیں معاف کردیا آپ بھی کیا یاد کریں گے آپ سب سے میں نے بہت کچھ سیکھا یہ میں کبھی نہیں بھولوں گی۔۔۔اسی وجہ سے تو اسکارلٹ جیسی مشکل ترین تھیم اکیلے لوکلائز کرسکی