امن کی فاختہ!

فرقان احمد

محفلین
اس لیے کہ ایسا ہونے کا امکان واقعی کم ہے کہ کوئی محفلین اعلیٰ ظرفی کا ثبوت دیتے ہوئے یہاں آئے اور صلح کا ہاتھ آگے بڑھائے۔ تاہم، اس آئیڈیا کو آزمانے میں کوئی حرج نہ ہے۔ ایسے افراد کے لیے گوشہء عافیت موجود ہونا چاہیے۔
 
ہادیہ

اوہو۔۔ آپ تو خود ہی مایوس ہوگئے ہیں۔۔
 
عثمان

محفلین
اس لیے کہ ایسا ہونے کا امکان واقعی کم ہے کہ کوئی محفلین اعلیٰ ظرفی کا ثبوت دیتے ہوئے یہاں آئے اور صلح کا ہاتھ آگے بڑھائے۔ تاہم، اس آئیڈیا کو آزمانے میں کوئی حرج نہ ہے۔ ایسے افراد کے لیے گوشہء عافیت موجود ہونا چاہیے۔
یعنی آپ کے خیال سے یہ ممکن بلکہ عین متوقع ہے کہ اراکین اس لڑی میں صلح کریں اور دیگر میں لڑیوں میں جھگڑا جاری رکھیں؟
 
جان

محفلین
لائیں پھر ڈھونڈ کر پنک بلی۔۔:D
یہ لیں۔ امن کی پنک بلی۔ اس کی شکل پہ نہ جائیے گا۔ یہ پرامن ہونے سے پہلے کی تصویر ہے۔ :D
images_1.jpg

d1kLdy

d1kLdy
 
فہد اشرف

محفلین
فرقان بھائی آپ اور تابش بھائی کسی لڑی میں لڑائی کریں اور پھر یہاں آ کر صلح کر لیں۔ مدیران کا فرض بنتا ہے کہ محفلین کے لیے مثال پیش کریں۔:)
 
La Alma

لائبریرین
گمان غالب ہے کہ اس "فخریہ پیشکش" سے بہتوں کا بھلا ہو گا۔ لیکن یہ بات بھی خارج از امکان نہیں کہ فریقین اپنا سارا غصہ آپ پر اتاریں، آپس میں ہاتھ ملائیں اور پھر یہ جا وہ جا ۔۔۔
 
شاہد شاہ

محفلین
کیا یہ لڑی میرے لئے بنائی ہے؟ میری تو ہر لڑی میں لڑائیاں چل رہی ہیں۔ امید ہے یہاں ان کی گل خلاصی ہو جائے گی
 
Top