امن کی فاختہ!

ربیع م

محفلین
میںفرقان احمد بھائی سے کئی مقامات پر جاری نوک جھوک کے باوجود ۔۔۔
ویسے تو یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ صلح کا ہاتھ بڑھانا چاہتا ہوں
کیونکہ ساڈی کیہڑی لڑائی ہوئی ہے
پر لڑی دی رونق واسطے
مصافحہ کیلئے ہاتھ بڑھاتا ہوں
البتہ تمام محاذوں پر جہاں ضروری سمجھا گیا گولہ باری جاری رہے گی :)
 
فرقان احمد

شکریہ! ہم حیران ہیں کہ یہ وقوعہ کب 'وقوع پذیر' ہوا، تاہم، آپ یہاں تشریف لائے، ہمارے لیے یہی بہت کافی ہے۔ :) سلامت رہیں! :)

ہائیں! یہ کیا فرمایا، یعنی کہ گولہ باری! ارے صاحب! ہتھ ہولا رکھیے گا۔ :)
 
یاز

محفلین
بہت عمدہ لڑی ہے فرقان بھائی۔
ہم کسی دور میں فورمز پہ کافی لڑائی کر لیا کرتے تھے۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ہم نے اہنسا کی پالیسی اپنائی اور اپنی ذات کی حد تک یہ اصول وضع کیا کہ "نفرت کسی سے نہیں، محبت سب سے". اگرچہ اب بھی کبھی چھوٹی موٹی نوک جھونک ہو جاتی ہے، لیکن اس کو کبھی بھی بڑھنے نہیں دیا اور ہر ممکن کوشش کی کہ کسی کے خلاف دل میں کچھ نہیں رکھنا۔ ابتدا میں یہ مشکل لگا، لیکن اب تو بہت آسان لگتا ہے سب کچھ فوراً بھلا دینا۔
 
یاز

محفلین
اسی موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم اپنی تقریر کا اختتام اس بات پہ کرنا چاہیں گے کہ ہماری جانب سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو یا دلآزاری ہوئی ہو تو ہم بہت بہت معذرت خواہ ہیں۔ ہو سکے تو معاف کر دیجئے گا۔
بہت دعائیں۔
 
عثمان

محفلین
ڈسکلیمر! لڑی میں موجود راقم کے تمام تبصرے لڑی کی کیفیت لطیف رکھنے کی غرض سے نیم مزاح کے پیرائے میں کئے گئے ہیں۔
 
اس لڑی کا آئڈیا اچھا ہے مگر ، اگر کسی کی کسی کے ساتھ چپلقش چل رہی ہو تو اس کا طریقہ یہاں پبلک لڑی میں صلح کرنے کا نہیں بلکہ ذاتی مکالمے میں گفتگو کرنا اس کا حل ہے۔ البتہ یہاں صلح کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
"امن کی فاختہ " اچھی لڑی ہے۔

تاہم ہم پہلے ہی کئی ایک لڑیوں میں لوگوں سے بارہا معافی تلافی کر چکے ہیں۔ سو تھوڑے کہے کو بہت جانا جائے بلکہ وہاں کہے کو بھی یہاں تصور کرلیا جائے۔ :)

فاختہ سے کسی اور پرندے کی دُم کا یاد آجانا محض اتفاقی سی بات ہے۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
اسی موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم اپنی تقریر کا اختتام اس بات پہ کرنا چاہیں گے کہ ہماری جانب سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو یا دلآزاری ہوئی ہو تو ہم بہت بہت معذرت خواہ ہیں۔ ہو سکے تو معاف کر دیجئے گا۔
بہت دعائیں۔

یاز بھائی! آپ کے بغیر بتائے اچانک "گُم" ہو جانے سے اکثر محفلین سخت پریشان ہیں۔ اس کا کیا؟؟؟
 
Top