شکفتے اب آپ کا سوال۔۔۔: )
اب ذرا یہ بھی بتائیں کہ پہلا دن کیسے گذرا تھا ؟
ہممم میرا محفل پر پہلا دن۔۔۔۔یہاں خود کو انتہائی نامعقول ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی
محفل ایڈیٹر پر اردو،انگلش،رومن سب لکھنا میرے لیے محال ہورہا تھا ( تب اتنی عقل بھی نہیں آئی کہ اپنا پیغام ورڈ پر ہی لکھ کر یہاں کاپی پیسٹ کردوں) بس سب جگہ اردو اردو دیکھ کر خوشی کے مارے برا حال تھا۔۔۔۔پیج اوپر نیچے کرنے کے لیے سکرول بار کافی محنت کے بعد دستیاب ہوئی تھی۔
تعارفی پوسٹ لکھی۔۔وہاں پھر کچھ صاحبان مجھے لڑکا ثابت کرنے کے میدان میں آئے۔۔۔
میں نے جوش جذبات میں لکھا تھا کہ آپ کو نہیں پتہ میں کتنا خوش ہوں۔۔۔اور وہ اس کتنا سے مجھے لڑکا سمجھے۔
شکر ہے یہ بحث طویل نہیں ہوئی۔۔۔اور میں نے وہاں یہ دعوی کیا تھا کہ جو چیز مجھے ایک بار اچھی لگے میں آسانی سے اسے پھر نہیں چھوڑتی۔۔۔اور شکر ہے کہ میں اپنی بات پر ثابت قدم رہی۔
اردو محفل کے لیے، یہاں کے لوگوں کے لیے میری پسندیدگی پہلے دن کی طرح ہے۔۔۔میں یہاں خاص طور پر منصور قیصرانی بھائی کا شکریہ بھی ادا کروں۔۔۔انہوں نے میری ہر قدم پر رہنمائی کی۔۔۔۔میرے لیے وہ کسی فرشتے سے کم نہیں تھے۔۔۔اور پھر۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے ابھی بھی یقین نہیں آرہا کہ مجھے یہاں ایک سال ہوگیا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے کچھ دن پہلے کی بات ہے۔ : )