امید

وسیم

محفلین
یہ تو ہمارا عمومی مزاج ہے۔ اپنی غلطیوں کے لیے کسی کا تو نام چاہیے۔ تقدیر یا پھر کوئی دشمن :)

اگر گلاس آپ سے ٹوٹا ہے تو آپ کی غلطی ہے
اگر بیگم آپ کے لیے پانی لا رہی تھیں اور ان سے گر کے ٹوٹا ہے تو بھی آپ کی غلطی ہے
البتہ اگر کچن میں بیگم کے ہاتھ سے گر کے ٹوٹ گیا ہے تو وہ گلاس کی غلطی ہے

ہمارا قومی مزاج بیگمانہ ہو گیا ہے۔ :LOL:
 
زیک

مسافر
شکریہ رؤف۔ ہم ایک منافق معاشرہ ہیں۔ "خوش فہمی" تو صرف یہ ہے کہ شاید آنے والے نسلیں بہتر ہو جائیں۔ اور اس خوش فہمی کو میں امید سمجھ کر دل سے لگائے بیٹھا ہوں (جب کہ حقیقت کی نظر سے دیکھیں تو آثار صفر ہیں)

کسی مزاحیہ تحریر میں پڑھا تھا کہ استاد چور ہوں تو شاگرد ڈاکو ہی نکلتے ہیں اور ہم تو ویسے بھی بائیس کروڑ چور ہیں۔ آپ بھی دیکھیے، میں بھی دیکھتا ہوں
قومیں can do attitude سے پنپتی ہیں نتائج سے بے پروا ہو کر
 
صابرہ امین

لائبریرین
شکریہ رؤف۔ ہم ایک منافق معاشرہ ہیں۔ "خوش فہمی" تو صرف یہ ہے کہ شاید آنے والے نسلیں بہتر ہو جائیں۔ اور اس خوش فہمی کو میں امید سمجھ کر دل سے لگائے بیٹھا ہوں (جب کہ حقیقت کی نظر سے دیکھیں تو آثار صفر ہیں)

کسی مزاحیہ تحریر میں پڑھا تھا کہ استاد چور ہوں تو شاگرد ڈاکو ہی نکلتے ہیں اور ہم تو ویسے بھی بائیس کروڑ چور ہیں۔ آپ بھی دیکھیے، میں بھی دیکھتا ہوں
بائیس کروڑ کم ایک۔ ہمیں مت گھسیٹیں ۔:ROFLMAO:
پہلے مینجمنٹ اور چند لوگوں سے، پھر ہم سے اور اب پورے ملک سے بدگمان ،:D
اب دنیا کی خیر نہیں :D
 
زوجہ اظہر

محفلین
آخری جملہ افسانے کی جان اور نچوڑ ہے

انسانی فہم میں یہ بات موجود ہوتی ہے سرخ سے سبز ہوا ہے تو پیلا ہوکر ہوا ہوگا

علامتی طور پر سرخ رنگ (غم و غصے اور مایوسی) نے کروٹ لی اور وہ سبزرنگ (امید اور خوشی) ہوا۔

خوب ہے
 
جی کچھ یہی سوچ کر لکھا تھا۔
 
Top