انا للہ و انا الیہ راجعون۔

شمشاد

لائبریرین
گزشہ دن جب قومی اسمبلی کی کاروائی شروع ہونے لگی تو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک کو تلاوت قرآن پاک کرنے کے لیے کہا گیا۔ انہوں نے اپنی جیب سے ایک کاغذ نکالا اور اس سے پڑھ کر سورۃ اخلاص کی تلاوت شروع کی، جو کہ ایسے تھی :

قُل ہو واللہ ہو احد۔
اللہ الصمد۔
ولم یکن لہ کفوا احد۔
لم یلد ولم یولد۔

اراکینِ اسمبلی نے توجہ دلائی کہ غلط پڑھا ہے۔ انہوں نے پھر اسی طرح پڑھ دیا، پھر توجہ دلائی گئی، پھر اُسی طرح پڑھ دیا، پھر کسی نے وہ کاغذ دیکھا تو اس میں ایسے ہی لکھا ہوا تھا کہ چوتھی آیت پہلے اور تیسری آیت بعد میں۔

یہ وہ سورۃ ہے جو ہمارے معاشرے میں بچپن میں ہی سورۃ فاتح کے بعد سب سے پہلے بچے کو سکھائی جاتی ہے اور زبانی یاد کروائی جاتی ہے۔

اور ایک یہ ہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر داخلہ اور نام بھی ان کا ماشاء اللہ“ رحمان ملک“ ہے اور سونے پر سہاگہ ان کا کوئی advisor بھی ہو گا جس نے یہ سورۃ لکھ کر انہیں دی۔

انا للہ و انا الیہ راجعون۔​
 

mfdarvesh

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ بہت دکھ ہوا میں نے بھی سنی تھی، اب ان سے پوچھا جائے کہ نماز کیسے پڑھتے ہو، صرف تصویر بنوانے کے لیے، اس سے زیاد بدقسمتی نہیں ہو سکتی، کلام پاک کے ساتھ زیادتی
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو اس بات پر بھی رونا آیا کہ جب رحمان ملک نے غلط پڑھا تو دوسرے ٹھٹہ مار کر ہنسے، پھر ہنسے اور بار بار قہقہہ مار کر ہنسے جبکہ یہ رونے کا مقام تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ بہت دکھ ہوا میں نے بھی سنی تھی، اب ان سے پوچھا جائے کہ نماز کیسے پڑھتے ہو، صرف تصویر بنوانے کے لیے، اس سے زیاد بدقسمتی نہیں ہو سکتی، کلام پاک کے ساتھ زیادتی

نماز اللہ اور بندے کے درمیان معاملہ ہے اور یہ کلام پاک کے ساتھ زیادتی نہیں، ان کی اپنے آپ سے زیادتی ہے۔ اللہ تعالٰی ان کی بندگی کا محتاج نہیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
بے شک اللہ بے نیاز ہے، میں تو یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ ایک مسلمان اور سورہ اخلاص نہ پڑھ سکے
 

وجی

لائبریرین
یہ تو بڑے ادکار لوگ ہیں انکو پتا ہوتا کہ ٹی وی پر ریکارڈ ہوگا تو کسی بھی بھارتی ادکار کی طرح اداکاری کرتے ہوئے پوری سورۃ یاد کر لیتے
 

ایم اے راجا

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
سپریم کورٹ کو اسکا از خود نوٹس لینا چاہئیے اور اس میٹنگ کے تمام شرکا کیخلاف کارروائی کرنی چائیے۔
 
Top