شمشاد
لائبریرین
گزشہ دن جب قومی اسمبلی کی کاروائی شروع ہونے لگی تو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک کو تلاوت قرآن پاک کرنے کے لیے کہا گیا۔ انہوں نے اپنی جیب سے ایک کاغذ نکالا اور اس سے پڑھ کر سورۃ اخلاص کی تلاوت شروع کی، جو کہ ایسے تھی :
قُل ہو واللہ ہو احد۔
اللہ الصمد۔
ولم یکن لہ کفوا احد۔
لم یلد ولم یولد۔
اراکینِ اسمبلی نے توجہ دلائی کہ غلط پڑھا ہے۔ انہوں نے پھر اسی طرح پڑھ دیا، پھر توجہ دلائی گئی، پھر اُسی طرح پڑھ دیا، پھر کسی نے وہ کاغذ دیکھا تو اس میں ایسے ہی لکھا ہوا تھا کہ چوتھی آیت پہلے اور تیسری آیت بعد میں۔
یہ وہ سورۃ ہے جو ہمارے معاشرے میں بچپن میں ہی سورۃ فاتح کے بعد سب سے پہلے بچے کو سکھائی جاتی ہے اور زبانی یاد کروائی جاتی ہے۔
اور ایک یہ ہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر داخلہ اور نام بھی ان کا ماشاء اللہ“ رحمان ملک“ ہے اور سونے پر سہاگہ ان کا کوئی advisor بھی ہو گا جس نے یہ سورۃ لکھ کر انہیں دی۔

انا للہ و انا الیہ راجعون۔