انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ بھٹو کا رنڈوا زرداری ملک کا نیا صدر منتخب

بات کوسنے دینے کی نہیں ہے بلکہ یہ ہے کہ کیا مشرف کے بعد اس آصف سے بہتر کوئی شخص موجود نہیں‌تھا جا ملک کی رہنمائی کرسکتا۔ مگر چونکہ جمہوریت میں بندوں کو تولا نہیں کرتے لہذا گنتے ہوئے۔ ایک ایسے بندے کو صدر بنا دیا گیا، جس نے سوئس کیس میں اپنے ذہنی معذوریت کے ثبوت جمع کروائے ہوئے ہیں۔ جس نے مسلم لیگ نون کے ساتھ ججوں کی بحالی کے معاہدے کیے اور عوام کے ساتھ وعدہ۔ اور پھر کہ دیا معاہدہ اور وعدہ کوئی قران و حدیث تو نہیں جو بدل نہ سکے۔
کہئے آپ اس سے کیا توقعات رکھیں گے۔
اب تو ایک ہی بات رہ جاتی ہے۔ کہ ملک کی سلامتی کےلئے دعا کیجئے کہ کہیں یہ امریکہ کو بیچ ہی نہ دے۔

ویسے ایک امر اور بھی قابل غور ہے۔ کہ امریکہ نے مشرف کی حمایت ترک کیوں کی تھی؟ لازمی طور پر اس نے کوئ بات نہیں مانی ہوگی، اور آصف کو ہی کیوں لایا گیا؟ لازمی طور پر اس سے پیشگی کچھ منوالیا گیا ہوگا۔ شاید پاکستان میں فوجی مداخلت۔

ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ جب کوئی بھی حکمران امریکہ بہادر کی گود سے کھسکنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے باہر کردیا جاتا ہے اور ایک نیا لے پالک لایا جاتا ہے بطور حکمران، مثالوں سے تاریخ بھری پڑی ہے۔

پس دعا کیجئے کہ ہم سب کے اندیشے غلط ہوں اور اللہ پھر چور کو قطب بنا دے۔
آمین
 
امکانات

محفلین
پاکستان کی تاریخ گواہ ہے ہر برے کے بعدبدتریں حکمران آیا زرداری بھائی کی صدرات چند دنوں کی مہمان ہے آپ سب مایوس نہ ہوں
 
کچھ اس بات کی وضاحت کریں گے؟ یعنی اگر اس سلسلے میں آپ کا اپنا کوئی تجزیہ ہو؟

مولوی بم باندھ باندھ کر ملک کا وہ حشر کریں گے کہ پھر ملا ڈیزل سمیت دیگر ظالمان لیڈران خود ہی شاید افغانی پاسپورٹ پر دبئی آکر مہاجرین کے لئے چندہ مانگتے نظر آئیں گے ۔
 
زینب

محفلین
بات کوسنے دینے کی نہیں ہے بلکہ یہ ہے کہ کیا مشرف کے بعد اس آصف سے بہتر کوئی شخص موجود نہیں‌تھا جا ملک کی رہنمائی کرسکتا۔ مگر چونکہ جمہوریت میں بندوں کو تولا نہیں کرتے لہذا گنتے ہوئے۔ ایک ایسے بندے کو صدر بنا دیا گیا، جس نے سوئس کیس میں اپنے ذہنی معذوریت کے ثبوت جمع کروائے ہوئے ہیں۔ جس نے مسلم لیگ نون کے ساتھ ججوں کی بحالی کے معاہدے کیے اور عوام کے ساتھ وعدہ۔ اور پھر کہ دیا معاہدہ اور وعدہ کوئی قران و حدیث تو نہیں جو بدل نہ سکے۔
کہئے آپ اس سے کیا توقعات رکھیں گے۔
اب تو ایک ہی بات رہ جاتی ہے۔ کہ ملک کی سلامتی کےلئے دعا کیجئے کہ کہیں یہ امریکہ کو بیچ ہی نہ دے۔

ویسے ایک امر اور بھی قابل غور ہے۔ کہ امریکہ نے مشرف کی حمایت ترک کیوں کی تھی؟ لازمی طور پر اس نے کوئ بات نہیں مانی ہوگی، اور آصف کو ہی کیوں لایا گیا؟ لازمی طور پر اس سے پیشگی کچھ منوالیا گیا ہوگا۔ شاید پاکستان میں فوجی مداخلت۔

ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ جب کوئی بھی حکمران امریکہ بہادر کی گود سے کھسکنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے باہر کردیا جاتا ہے اور ایک نیا لے پالک لایا جاتا ہے بطور حکمران، مثالوں سے تاریخ بھری پڑی ہے۔

پس دعا کیجئے کہ ہم سب کے اندیشے غلط ہوں اور اللہ پھر چور کو قطب بنا دے۔
آمین

میں اپ کی بات سے 100% متفق ہوں میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ زرداری نے وہ سب کچھ کرنے کی حامی بھری امریکہ کے سامنے جو مشرف نے نہیں کیا یا نہیں کرنا چاہتا تھا۔۔۔۔۔اور زرداری نے وعدہ کیا کہ اپنے ہی ملک کے لوگوں‌ پے بم برسائے جایئں گے جیسا کہ قبائلی علاقوں سے ثابت ہو رہا ہے۔۔۔۔پہلے تو وہ آپریشن مشرف کی و جہ سے تھا اپ کیوں ہے۔۔۔؟
 
محسن حجازی

محفلین
مجھے قطعی امید نہیں تھی کہ فورم پر اس قدر شدید ردعمل سامنے آئے گا۔
بہرطور، چھ ستمبر کی شام ہر باشعور اور منصف مزاج پاکستانی پر بہت گراں گزری جب ٹی وی سکرینز پر ایک لٹیرا دیگر لٹیروں کے گٹھ جوڑ کے بعد ڈھٹائی سے مسلط کر دیا گیا۔
تاہم متعصب پستہ قد و کوتاہ اندیش رقص کناں رہے یا وہ جو شعور و احساس سے قطعی عاری ہیں۔ ایسوں کو حیوان ناطق سے زیادہ کا درجہ حاصل نہیں۔

ایک ایسا منصف جس نے اس ملک میں عام آدی کی بالادستی کے لیے دو سال میں ہزاروں کیس نمٹائے وہ کم و بیش تنہائی میں پڑا ہے۔
ایک ایسا ہنرمند جس نے ملک کو اپنا کئیریر تیاگ کر ایٹمی قوت بنا دیا، وہ بھی نظر بندی میں پڑا ہے۔
دو ارب ڈالر کی لوٹ مار کرنے والا ظالم جاگیردار لٹیرا دوسرے چوروں کے کندھوں پر جڑھ کر مسند اقتدار پر فائز ہے۔
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے۔۔۔۔
یہ کون ہیں اسفند یار ولی، مولانا فضل الرحمن۔۔۔ الطاف حسین؟ ان سے حصہ تو طے پا چکا ہے لیکن انہیں یہ معلوم نہیں کہ زرداری صاحب انہیں بھی سیاست سکھا دیں گے۔
غیر ملکی سرزمیں پر اترتے ہیں، بے گناہ معصوم بچوں اور عورتوں کے سروں میں گولیاں مار کر نکل لیتے ہیں اور اسی حکومت کے وزیر دفاع صاحب فرماتے ہیں کہ کوئی تو بات ہوگی جو انہوں نے حملہ کیا۔۔۔

نثار تیری اسمبلیوں کے اے مادر وطن۔۔۔ کہ جہاں سگ آزاد ہی نہیں مقتدر بھی ہیں۔۔۔ سنگ پابندہی نہیں پا بہ زنجیر بھی ہیں۔۔۔

تلخ نوائی کے لیے معذرت کہ میں حق گوئی کو ہر مصلحت پر مقدم جانتا ہوں۔

وَلَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَكْتُمُوا الْحَقَّ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ (سورہ البقرہ، آیت 42)

انا اللہ وانا الیہ راجعون ثم انا اللہ وانا الیہ راجعون.

والسلام
 
محسن حجازی

محفلین
ہم تو خیر شعریت سے آج کل بالکل پیدل ہیں اور عروض کی گردان میں لگے ہیں، تاہم آج ہم کو ہماری چھوٹی ہمشیرہ کی جانب سے یہ نظم تازہ بتازہ موصول ہوئی ہے جو بقول ان کے سحری کی تیاری کے دوران کہی گئی ہے:

یہ نگری ہے میرے مولا، یا کیا ہے
کہ چور بادشاہ، اور منصف کو سزا ہے
دوستو! اسے آزمائش کہو گے یا عذاب
کہ اک عہد شکن اپنا آقا بنا ہے
جلتے جلتے بھی چل رہا ہے
یہ نگر ہے کہ طلسم کدہ ہے
رہے سلامت اس کی ہر دم آن
میری تو بس یہی دعا ہے
 
اکبر لاکھو

محفلین
آپ سب لوگوں کی باتوں سے مجھے اخباری مالکوں کے ایک تقریب کی یاد آگئی
ملک کے سب سے بڑے نیوز گروپ کے سابقھ نمائندہ لاہور اور اب ایک اخباری گروپ کے مالک نے ایک مرتبہ ایک تقریب میں حکمرانوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا
کہ زرداری کو ہم نے ٹین پرسنٹ بنایا تھا۔ اور اس وقت کے حکمران یاد رکھیں کہ اب بھی یہ سب ہوسکتا ہے
سو زرداری اگر کوئی برا آدمی ہے تو اتنا بھی نہیں جتنا آپ اسے بنا رہے ہیں۔
یہ سب ایجنسیوں کا کیا دھرا ہوتا ہے۔ جس کے خلاف پروپگنڈا کرنا ہوتا ہے۔ اس کے لیے مختلف طبقے کے لوگوں کو استعمال کرتے ہیں۔
جب تک پرویز مشرف حکمران بن کے بیٹھا تھا اور ایجنسیاں اس سے خوش تھیں تو اس کے خلاف کوئی بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ا نہیں تھا۔ لیکن جب ایجنسیز اس سے ناراض ہوئیں تو اس کے خلاف تحریک چلی
7 سال تک خاموش بیٹھے پروپیگنڈا کرنے کے مریض اب سر اٹھا رہے ہیں۔ کیونکہ آصف عوام کے چنے ہوئے ہیں ایجنسیوں کے نہیں
 
مغزل

محفلین
اکبر لاکھو صاحب ::

بھونکنے کے لفظ سے گریز کیجئے ۔۔
آزادیِ اظہارِ رائے ہے سب کو۔
آپ اپنا مدعا بیان کیجئے ۔۔
یا دلائل سے بات کیجئے ۔۔
حرفِ دشنام کی اجاز ت آپ کو کس نے دی ؟؟
لہذا محتاط رہیئے :: کہ
’’ چڑیاں اگر متحد ہوں تو شیر کی کھال کھینچ سکتی ہیں ‘‘
 
محسن حجازی

محفلین
جے یو آئی کے ووٹ خریدے گئے ہیں۔
ایم کیو ایم کے ووٹ بھی خریدے گئے ہیں۔
اے این پی کے ووٹ بھی خریدے گئے ہیں۔
اسی لیےاطلاعات ہیں کہ جیت کو یقینی بنانے کے لیے ووٹ ڈالتے ہوئے دکھانا لازمی تھا کہ کسے دیا جا رہا ہے۔ صاف بات ہے، جب سرمایہ کاری اور لین دین کی باتیں ہوئی ہیں تو پھر ووٹ کا حمایت میں ہونے کو یقینی بنانا بھی خریدار کا حق ہے۔
تاہم پنجاب میں بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا جس پر جناب سلمان تاثیر صاحب خاصے بھنائے ہوئے ہیں۔
یہ خبر تو پہلے ہی ہے کہ ہر ایم این اے کو پچاس سرکاری ملازمتوں کا کوٹہ دیا گیا ہے جسے آگے پانچ لاکھ روپے فی آسامی کے حساب سے پر کیا جا رہا ہے۔
ہوگا وہی کہ سرکاری ادارے نقصان میں جان شروع ہو جائیں گے جیسے ایک دور میں پی پی پی نے پی آئی اے میں جیالے بھرتی کر کر کے اس ادارے کا بھرکس نکال دیا تھا۔
 
جیا راؤ

محفلین
جے یو آئی کے ووٹ خریدے گئے ہیں۔
ایم کیو ایم کے ووٹ بھی خریدے گئے ہیں۔
اے این پی کے ووٹ بھی خریدے گئے ہیں۔
اسی لیےاطلاعات ہیں کہ جیت کو یقینی بنانے کے لیے ووٹ ڈالتے ہوئے دکھانا لازمی تھا کہ کسے دیا جا رہا ہے۔ صاف بات ہے، جب سرمایہ کاری اور لین دین کی باتیں ہوئی ہیں تو پھر ووٹ کا حمایت میں ہونے کو یقینی بنانا بھی خریدار کا حق ہے۔
تاہم پنجاب میں بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا جس پر جناب سلمان تاثیر صاحب خاصے بھنائے ہوئے ہیں۔
یہ خبر تو پہلے ہی ہے کہ ہر ایم این اے کو پچاس سرکاری ملازمتوں کا کوٹہ دیا گیا ہے جسے آگے پانچ لاکھ روپے فی آسامی کے حساب سے پر کیا جا رہا ہے۔ ہوگا وہی کہ سرکاری ادارے نقصان میں جان شروع ہو جائیں گے جیسے ایک دور میں پی پی پی نے پی آئی اے میں جیالے بھرتی کر کر کے اس ادارے کا بھرکس نکال دیا تھا۔

پھر ہم سے کہتے ہیں کہ "اچھا" سوچو !:(:(:(
 
آپ سب لوگوں کی باتوں سے مجھے اخباری مالکوں کے ایک تقریب کی یاد آگئی
ملک کے سب سے بڑے نیوز گروپ کے سابقھ نمائندہ لاہور اور اب ایک اخباری گروپ کے مالک نے ایک مرتبہ ایک تقریب میں حکمرانوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا
کہ زرداری کو ہم نے ٹین پرسنٹ بنایا تھا۔ اور اس وقت کے حکمران یاد رکھیں کہ اب بھی یہ سب ہوسکتا ہے
سو زرداری اگر کوئی برا آدمی ہے تو اتنا بھی نہیں جتنا آپ اسے بنا رہے ہیں۔
یہ سب ایجنسیوں کا کیا دھرا ہوتا ہے۔ جس کے خلاف پروپگنڈا کرنا ہوتا ہے۔ اس کے لیے مختلف طبقے کے لوگوں کو استعمال کرتے ہیں۔
جب تک پرویز مشرف حکمران بن کے بیٹھا تھا اور ایجنسیاں اس سے خوش تھیں تو اس کے خلاف کوئی بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں تھا۔ لیکن جب ایجنسیز اس سے ناراض ہوئیں تو اس کے خلاف تحریک چلی
7 سال تک خاموش بیٹھے پروپیگنڈا کرنے کے مریض اب سر اٹھا رہے ہیں۔ کیونکہ آصف عوام کے چنے ہوئے ہیں ایجنسیوں کے نہیں
لاکھو صاحب یہ ایک میڈیا وار کا حصہ ہے مگر شکر ہے کہ اس کا زیادہ اثر نہیں ہوا جب تک زرداری صاحب اتحاد میں شامل تھے تو لوگ نواز اور زرداری کا گروپ فوٹو دیکھ کر خوش ہوتے تھے اور زرداری کی تعریف کرتے تھے مگر اب وہ ہی لوگ آصفہ اور بختاور کو یتیم دیکھنا چاہتے ہیں۔ اللہ تعالٰی اس خاندان کو مزید نقصان سے بچائے۔
 
آمین ثم آمین۔
اللہ باقی پاکستانی گھرانوں کو بھی نقصان سے بچائے۔
ویسے صدارت اور یتیمی کا کیا تعلق :confused:
 
آبی ٹوکول

محفلین
آمین ثم آمین۔
اللہ باقی پاکستانی گھرانوں کو بھی نقصان سے بچائے۔
ویسے صدارت اور یتیمی کا کیا تعلق :confused:
پھر آپ سب لوگ ناراض ہوجاتے ہیں گر میں کچھ کہتا ہوں تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اجی یہ زرداری صاحب آئے نہیں لائے گئے ہیں انکل سام کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے ہمارے یوسف کا یوں اچانک امریکہ یاترا پر جانا کوئی معمہ تو نہیں تھا اور وہاں پر انکل سام کا یوسف کی رضا جانے بغیر ان سے مشرف کی تشریف کے دورانئے میں بانٹے گئے ان ڈالزر( کہ جواپنے ہی ملک کی فوج و عوام کے خون سے ہولی کھیلنے کے لیے دئے گئے تھے ) کا زکر خیر فرمانا اور اس پر اجرت کا حق ادا نہ کرنے پر مشرف کی نااہلیت کا اعلان فرمانا ۔ ۔ ۔ ۔ اور جوابا یوسف کا کھسیا جانا ۔۔ ۔ ۔ اس پر انکل سام کا زرداری کو وہ فہرست فراہم کرنا کہ جس میں ان ڈالروں کی کتنی کتنی اور کن کن موقعوں پر بانٹ کی مکمل تفصیل موجود تھی کہ جن کو مشرف نے شرف قبولیت بخشا تھا مگر حساب دینے سے موصوف لاچار تھے ہنوز اس کے کہ موصوف نے کئی سو پاکستانیوں کا قتل کروایا اور کئی سو کو انکل سام کے حوالے کیا اور کئی لاکھ اسی کی وجہ سے آج بے گھر ہوا پھرتے ہیں ۔ ۔ ۔ خیر بات بہت دور نکل گئی اور پھر اس امریکہ یاترا کے کے فورا بعد پی پی پی کی طرف سے جو کہ، مشرف کو آئنی صدر تسلیم کرچکی تھی اور ایک عرصہ سے بڑا لحیم شیم لہجہ اختیار کئے ہوئے تھی کا ہتھے سے اکھڑ جانا اور مشرف کے مؤاخذے کی تحریک لے آنا اور پھر اس پر عوامی قوتوں کے اثر کے نقاب کا چڑھایا جانا سب آپ کے علم میں ہوگا ۔ ۔ ۔ ۔ زرداری نے نواز کی انگلی تو معاہدوں کو قرآن و حدیث نہ قرار دیتے ہوئے چھوڑ دی مگر انکل سام کی انگلی وہ اور انکی مرحومہ اہلیہ ایک عرصہ سے تھامنے کے خواہش مند تھے سو تھام لی ۔ ۔ ۔ ۔ اب یہ الگ بات ہے کہ بیچاری شہید مرحومہ کو اس انگلی کہ زرداری کو تھمائے جانے کا فقط ثواب ہی لحد میں پہنچ سکتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 
Top