آپکی پوسٹ کیلیے بہت شکریہ شاکر القادری صاحب۔
میں ابھی یہ کتاب نہیں دیکھ سکا، لیکن آپ اگر کہہ رہے ہیں تو بجا فرما رہے ہونگے، اس سلسلے میں فقط اتنی گذارش کروں گا۔
اول تو میں یہاں پر منظوم تراجم جمع کرنے کا کام کررہا ہوں، بلا تفریق معیار کے۔ معیار کا فیصلہ تو آپ جیسے اربابِ علم ہی کریں گے۔
آپ کے علم میں ہی ہوگا کہ ایسی کتب ایک بار چَھپ جائیں تو پھر مشکل سے ہی ملتی ہیں، لہذا اگر محفوظ ہو جائیں گی تو کیا حرج ہے۔
غالب شناسی کا بہتر طریقہ تو غالب کا بالاستیعاب مطالعہ ہی ہے نا کہ منظوم تراجم، لیکن فارسی دانی و فارسی شناسی کا جو حال ہے، اس میں یہ بھی غنیمت ہے۔
جب ہمارے اہلِ علم حضرات ہی ایسے کاموں کا بیڑہ نہیں اٹھاتے تو کیا کیا جائے ما سوائے اس کے جو کتب مہیا ہیں انہی پر انحصار کیا جائے، مثلاً میں نے اوپر بھی کہیں عرض کیا ہے کہ سوائے ایک کتاب کے، جتنی بھی کتب سے میں یہاں تراجم پیش کر رہا رہوں وہ ساری کی ساری مجھے پچھلے چودہ، پندرہ سالوں میں لاہور میں انارکلی کے فٹ پاتھس سے ملی ہیں اور بھی اتفاقاً، اگر آپ انھے ڈھونڈنے نکل کھڑے ہوں تو شاید ہی ملیں۔ مثال کے طور پر صوفی غلام مصطفٰی صاحب کا ترجمہ۔ جب انہوں نے یہ کام مکمل کیا تو اسے کوئی ناشر چھاپنے کو تیار نہیں تھا، مجبوراً "پکیجز لاہور" نے اسے شائع کیا، مجھے جلد دوئم تو مل گئی لیکن جلد اول بعد از تلاش بسیار نہیں مل سکی۔
اس سلسے میں مزید
یہاں پڑھیے۔
۔