عظیم اللہ قریشی
محفلین
ساری باتیں ایک طرف جناب آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ ابن فارض واقعہ مصر کا مشہور زمانہ شعر جو انہوں نے بسترِ مرگ پر کہا جس کا ترجمہ کچھ یوں بنتا ہے اگر میری تمام عمر کی کمائی یہی کچھ ہے تو میں نے عمر ضائع کردی۔ابن الفارض
واقعہ مشہور ہے کہ ابن فارض کا جب آخری وقت قریب آیا تو ان کو سات بہشت دکھائے گئے اور جنت میں اپنا مقام دکھایا گیا تو انہوں نے منہ موڑ لیا اور اوپر کا بیان کردہ جملہ ادا کیا۔
میرے پاس وہ شعر موجود تھا لیکن وہ فائل گم ہوگئی ہے اگر آپ کے پاس یہ شعر موجود ہے تو ازراہ کرم لکھ دیجئے تاکہ میں دوبارہ محفوظ کرسکوں۔