دراصل مجھے اوپر اس فورم کے متعلق انجمن آرائیاں لکھا دیکھ کر کرنل محمد خان کی کتاب بزم آرائیاں یاد آ گئی۔ کچھ لوگوں کو یہ کتاب اتنی بور لگی کہ وہ اسے برم ارائیاں کہتے ہیں۔
قدیر ، اگر کثیر تعداد میں لوگ اس محفل میں شامل ہوں تومجھے بہت خوشی ہوگی۔ اس فورم کے ایڈمنسٹریٹرز کی حیثیت سے یہ میرے اور تمہارے لیے چیلنج ہے کہ ہم اس پر کسی فرقے یا برادری کا رنگ نہ چڑھنے دیں۔
خیر تو ہے قدیر! آخر آپ نبیل کی بات سے شرما کیوں گئے؟ کہیں آپ ارائیں تو نہیں جو اُن کی بات کا اتنا اثر لے گئے؟ بھلا یہ بھی کوئی بات ہے شرمانے کی!!! کھلم کھلا اعلان کرو، آپ جو کوئی بھی ہو ہمیں اس سے کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔