انجمن آرائیاں

نبیل

تکنیکی معاون
دراصل مجھے اوپر اس فورم کے متعلق انجمن آرائیاں لکھا دیکھ کر کرنل محمد خان کی کتاب بزم آرائیاں یاد آ گئی۔ کچھ لوگوں کو یہ کتاب اتنی بور لگی کہ وہ اسے برم ارائیاں کہتے ہیں۔
 

اجنبی

محفلین
ارائیاں

ویسے اگر ارائیں برادری کے لوگ یہاں زیادہ تعداد میں آجائیں تو ہماری فورم بھی چل نکلے گی اور یہ فورم بھی انجمنِ ارائیاں بن جائے گی
 

نبیل

تکنیکی معاون
قدیر ، اگر کثیر تعداد میں لوگ اس محفل میں شامل ہوں تومجھے بہت خوشی ہوگی۔ اس فورم کے ایڈمنسٹریٹرز کی حیثیت سے یہ میرے اور تمہارے لیے چیلنج ہے کہ ہم اس پر کسی فرقے یا برادری کا رنگ نہ چڑھنے دیں۔
 

اجنبی

محفلین
بالکل جی بالکل

اجی میں اس کا ایڈمنسٹریٹر کہاں ہوں ، میں تو ایک ادنیٰ خادم ہوں (انکساری)
 

منہاجین

محفلین
اور وہ شرمانا قدیر کا ۔ ۔ ۔

خیر تو ہے قدیر! آخر آپ نبیل کی بات سے شرما کیوں گئے؟ کہیں آپ ارائیں تو نہیں جو اُن کی بات کا اتنا اثر لے گئے؟ بھلا یہ بھی کوئی بات ہے شرمانے کی!!! کھلم کھلا اعلان کرو، آپ جو کوئی بھی ہو ہمیں اس سے کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ :idea:
 
Top