اندھیرے میں دیکھنے والا کیمرا بنانے کا طریقہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
اندھیرے میں دیکھنے والا کیمرا بنانے کا طریقہ

تقریباً ایک سال پہلے میں نے میری ڈائری کا ایک ورق 18 ستمبر 2014 میں میں نے اندھیرے میں دیکھنے والا کیمرا بنانے کا طریقہ بتانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن سستی کی انتہا دیکھئے کہ آج تقریباً ایک برس ہونے کو آیا ہے اور وہ کام ادھورا ہی پڑا رہا۔ حالانکہ یہ کوئی مشکل کام نہیں تھا۔ بہرحال معذرت قبول کرنے کے بعد طریقہ ملاحظہ فرمائیے۔
ویسے مجھے پتہ ہے کہ آپ نے معذرت قبول نہ بھی کی تب بھی طریقہ ضرور دیکھیں گے۔

دیکھئے اندھیرے میں دیکھنا اتنا مشکل نہیں ہے۔ اس کام کے لئے تو انسان ہزاروں برس پہلے سے کامیابی حاصل کرچکا ہے۔ :) اور آسان طریقہ یہ ہے کہ بلب جلائے اور روشنی کر کے اندھیرے میں دیکھ لیجئے ، اگر لوڈ شیڈنگ کا وقت ہے تو ٹارچ جلا لیجئے نہیں تو کم از کم ماچس تو ضرور ہوگی گھر میں:) تو ثابت یہ ہوا کہ اندھیرے میں دیکھنا اصل مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی یہ کمال ہے۔ کمال تو یہ ہو گا کہ اندھیرا ہو اور آپ اس اندھیرے میں دیکھ سکیں مگر اور کوئی نہ دیکھ سکے :) سوچ کے مزا آیا نا :) فکر نہ کریں یہ زیادہ مشکل کام نہیں ہے۔

تو حضور یہ آسان ایسے ہے کہ بہت زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ آپ کے پاس یہ کیمرہ پہلے سے موجود ہے :) وہ ایسے کہ آجکل تقریباً ہر انسان کے پاس کیمرا فون موجود ہے۔ جس سے آپ تصاویر بناتے رہتے ہیں۔ یہی کیمرا آپ کو اندھیرے میں بھی دکھائے گا۔ کیسے؟
اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے کیمرا فون میں موجود ڈیجیٹل کیمرا وہ روشنی بھی دیکھ لیتا ہے جسے آپ کی آنکھ دیکھ نہیں سکتی ۔ اور ان میں سے ایک روشنی ہے انفرا ریڈ روشنی یا دوسرے لفظوں میں انفرا ریڈ شعاعیں۔ اگر اندھیرے میں کسی چیز پر انفراریڈ شعاعیں پڑ رہی ہوں تو انسانی آنکھ کو تو وہ چیز نظر نہیں آئے گی مگر ڈیجیٹل کیمرے کو وہ چیز نظر آجا ئے گی۔ اور ڈیجیٹل کیمرے سے وہ چیز آپ کو نظر آجائے گی۔
تو بنیادی طور پر آپ کو ایک ایسی ٹارچ کی ضرورت ہے جو انفراریڈ شعاعیں پیدا کر سکے۔
اس کام کے لئے آپ کو انفرا ریڈ ایل ای ڈی کی ضرورت پڑے گی۔ اگر آپ اسے نہیں جانتے تو مثال کے طور پر اپنے ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول پر لگی ایل ای ڈی کو دیکھ لیجئے۔

ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول پر لگی ایل ای ڈی انفرا ریڈ شعاعیں ہی خارج کرتی ہے۔ اگر آپ اس ریموٹ کنٹرول کا کوئی بٹن دبا کر اپنے فون کے کیمرے میں سے اسے دیکھیں تو آپ کو مندرجہ ذیل ٹائپ کی تصویر نظر آئے گی۔
F2X9HWRH1YOHCON.LARGE.jpg

اگر آپ کیمرا ہٹا کر دیکھیں تب آپ کو وہ روشنی نظر نہیں آئے گی کیونکہ انسانی آنکھ انفرا ریڈ شعاعوں کو نہیں دیکھ سکتی۔
امید ہے کہ اب تک یہ خیال آپ پر واضح ہو چکا ہوگا کہ اندھیرے میں کیسے دیکھا جائے گا۔ یعنی آپ کو ایسی ٹارچ چاہئے جو انفرا ریڈ شعاعیں خارج کر سکے اور ایک ڈیجیٹل کیمرا چاہئے۔ یہاں ایک مسئلہ ہے کہ ریموٹ کنٹرول کی ایک ایل ای ڈی زیادہ انفرا ریڈ روشنی پیدا نہں کرتی اس کے لئے آپ کو زیادہ ایل ای ڈی (انفرا ریڈ) والی ٹارچ بنانی پڑے گی۔
اس کے لئے آپ کسی الیکٹرانک مارکیٹ سے ریموٹ کنٹرول والی ایل ای ڈی خرید لیں اور زیادہ ایل ای ڈی والی ٹارچ خود بنالیں یا کسی الیکٹرانک ٹیکیشن سے بنوا لیں۔
جیسا کہ ایسی
PA-169_19_LEDs_Ultra_Bright_White_Light_Two_Modes_Rechargeable_LED_TorchLL00289010.jpg

زیادہ پیچیدگی سے بچنے کے لئے آپ ایسی عام ایل ای ڈی والی ٹارچ خریدیں اور اس میں سے عام ایل ای ڈی نکال کر یا نکلوا کر انفرا ریڈ ایل ای ڈی لگا لیں یا لگوا لیں۔ پھر اندھیرے اس ٹارچ کو آن کر کے جہاں بھی اس کی روشنی ڈالیں گے آپ کا ڈیجیٹل یا فون کیمرا اس چیز کو دیکھ لے گا۔ اور کیمرے میں سے اسے دیکھ لیں گے۔

نوٹ: میں نے کوشش کی ہے کہ آسان ترین طریقہ پیش کروں تاکہ ہر کسی کو سمجھ آسکے کسی پیچیدگی میں جائے بغیر اگر کسی کے میں کوئی سوال زہن میں آئے تو بندہ حاضر ہے۔
 

آوازِ دوست

محفلین
زبردست ! لیکن خیریہ تو سِمپل کام ہے آپ یہ ڈھونڈیں کہ ملٹری گریڈ نائٹ ویژن ٹیلی سکوپ میں کیا ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہے :) اور اُس کا ہوم میڈ ورژن کیا ہو گا :)
 

arifkarim

معطل
زبردست ! لیکن خیریہ تو سِمپل کام ہے آپ یہ ڈھونڈیں کہ ملٹری گریڈ نائٹ ویژن ٹیلی سکوپ میں کیا ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہے اور اُس کا ہوم میڈ ورژن کیا ہو گا :)
hownvworks-1024x441.jpg

فلم جوراسیک پارک میں اسکا ہوم میڈ ورژن دکھایا گیا تھا۔ یہ یہاں مغرب میں عام بکتاہے۔ کوئی اسپیشل چیز نہیں ہے۔ بس اندھیرے میں ہر شے سبز نظر آتی ہے۔ اور ہاں، آپکے محبوب جنات اسمیں بھی نظر نہیں آتے! :)
200703-p1.jpg
 

آوازِ دوست

محفلین
hownvworks-1024x441.jpg

فلم جوراسیک پارک میں اسکا ہوم میڈ ورژن دکھایا گیا تھا۔ یہ یہاں مغرب میں عام بکتاہے۔ کوئی اسپیشل چیز نہیں ہے۔ بس اندھیرے میں ہر شے سبز نظر آتی ہے۔ اور ہاں، آپکے محبوب جنات اسمیں بھی نظر نہیں آتے! :)
200703-p1.jpg
پھر تو اچھا بھلا بندہ ساون کا اندھا ہو جاتا ہے اِن سکوپس سے ۔ فلموں میں بھی اورنج یا گرین کلر کا امیج ہی دکھاتے ہیں۔ فلموں کے ہوم میڈ ورژن عموما" کام نہیں کرتے کیونکہ تفصیلات دستیاب نہیں ہوتیں۔ محبوب جنات کو دیکھنے کی ٹیکنالوجی ذرا الگ ہے :)
 
ویلے ٹائم کے لیے اچها کام ہے:p
hownvworks-1024x441.jpg

فلم جوراسیک پارک میں اسکا ہوم میڈ ورژن دکھایا گیا تھا۔ یہ یہاں مغرب میں عام بکتاہے۔ کوئی اسپیشل چیز نہیں ہے۔ بس اندھیرے میں ہر شے سبز نظر آتی ہے۔ اور ہاں، آپکے محبوب جنات اسمیں بھی نظر نہیں آتے! :)
200703-p1.jpg
جنھیں آپ جناب دکهائی دے جائیں انهیں بهلا جنات دیکهنے کی حاجت رہتی ہے۔ :ROFLMAO:
 

arifkarim

معطل
مجھے تو آپ کا بیٹا بھی کس جن سے کم نہیں لگتا۔ جبھی تو آپکو اتنی دیر کمپیوٹر اسکرین سے دور رکھنے میں کامیاب رہا :) :) :)
جن کیا شے ہے۔۔۔۔ویسے میں اسے پیار سے ڈائنو کہتا ہوں۔ سارا دن الجهائی رکهتا ہے اپنے مسائل میں
 
Top