انسانیت پر ڈھائے جانے مظالم کی مذمت اور مظلوموں کے حق میں دعا

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
کہیں ایک شعر پڑھا تھا، جو کہ عین یہ الفاظ لکھتے وقت یاد نہیں آرہا، بہر حال جو تھوڑا بہت یاد ہے وہ لکھ دیتا ہوں​
بنی آدم اعضائے یکدیگرند​
حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ایک جسم کی طرح ہے جس کے کسی ایک حصے کو تکلیف ہو تو دوسرے حصے بھی اس تکلیف کو محسوس کرتے ہیں اور بے چین ہو جاتے ہیں​
جیسے کبھی ہاتھ پر چوٹ لگ جائے یا جل جائے تو آنکھیں آنسوؤں کے دریا بہا دیتے ہیں، اور پاؤں پانی کی طرف دوڑتے ہیں تاکہ ہاتھ کی جلن سے چھٹکارا پایا جا سکے​
ظلم بہرحال ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے​
اور ظلم کی حمائیت (مذہب سے قطع نظر) دنیا کا کوئی بھی آدمی (بشرطیکہ آدمی ہو آدم بو آدم بو نہ ہو) بھی نہیں کرتا​
ظلم اور کسی کی جان و مال پر دست درازی ہر حال میں انتہائی قابلِ مذمت فعل ہے، چاہے وہ کسی بھی مذہب، خطے، مسلک یا فرقے سے تعلق رکھنے والے پر ہو​
سانحہ چلاس کوہستان، سوات، وزیرستان، کرم ایجنسی، خیبر ایجنسی، کندھار، لوگر، غزنی، کونڑ،کراچی اور دوسرے علاقوں کے ہموطن ہی نہیں، بلکہ دنیا میں کہیں بھی رہنے والے مظلوم انسان ہماری دعا اور ہمدردی کے مستحق ہیں​
بلکہ ان کا ہم پر حق ہے کہ ہم ان پر ہونے والے مظالم کو روک نہیں سکتے تو کم از کم زبان سے تو برا کہیں​
میں انسانیت پر ہونے والے بہیمانہ مظالم کی پرزور مذمت کرتا ہوں، اور اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے توفیق دے کہ میں مظلوموں کیلئے کچھ کر سکوں، اور میں امید کرتا ہوں کہ میرے ساتھ اور بھی بہت سے دوست ہم آواز ہوں گے​
یااللہ ظالموں کو غارت کر،غارت کر، غارت کر، غارت کر، غارت کر​
مظلوموں کی امداد فرما، کہ تو سب سے بہترین مدگار ہے​

@میر انیس بھائی آپ نے اتنی حجت اور مان سے کہا تو آپ کا کہا سر آنکھوں پر پیارے بھائی​
 
زبیر مرزا

محفلین
اللہ کریم تمام مسلمانوں کی جان ومال اورعزت وآبرو کی حفاظت فرمائے اور آلام ومصائب کو دورفرمائے
الہی اس ماہ مبارک کے صدقے کرم فرما رحم فرما - جو مسلمان شہید ہوئے ہیں ان کے درجات کو بلند فرما ان کے لواحقین کو صبرجمیل عطا فرما
 
شمشاد

لائبریرین
ظلم کو روکنا بھی تو ایک قسم کا جہاد ہی ہے۔
اگر آپ میں طاقت ہے تو ہاتھ سے روکو۔
ہاتھ سے نہیں روک سکتے تو زبان سے روکو۔
اگر زبان سے بھی نہیں روک سکتے تو دل میں ہی اس کی مذمت کرو۔ اور یہ ایمان کا کمزور ترین درجہ ہے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مسلمانوں پر، عالم اسلام پر اور پاکستان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
 
میر انیس

لائبریرین
بہت بہت شکریہ میرے بھائی اللہ آپ کو خوش رکھے-
اللہ تمام بانیانِ ظلم کو نیست و نابوت کرے جہاں جہاں بھی جس جس کے ہاتھوں بھی مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے اللہ ان مظلوموں کی مدد فرمائے اور ہم سب مسلمانوں میں اتفاق اور اتحاد پیدا کرے ۔ آج ہم کو جس اتحاد کی ضرورت ہے ایسے اتحاد کی ضرورت پہلے کبھی نہ تھی دشمن ہمارے ہی لوگوں کو خریدکر ہم پر ظلم ڈھاتا ہے اللہ انکے عزائم کو خاک میں ملادے۔ اللہ ہم سب کو اچھے اور برے میں تمیز کرنا سکھائے اور ہمارے دشمنوں کو چاہے وہ اندرونی ہوں یا بیرونی بے نقاب کرے۔
 
1000 بار متفق
 
رانا

محفلین
ظلم کو روکنا بھی تو ایک قسم کا جہاد ہی ہے۔
اگر آپ میں طاقت ہے تو ہاتھ سے روکو۔
ہاتھ سے نہیں روک سکتے تو زبان سے روکو۔
اگر زبان سے بھی نہیں روک سکتے تو دل میں ہی اس کی مذمت کرو۔ اور یہ ایمان کا کمزور ترین درجہ ہے۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مسلمانوں پر، عالم اسلام پر اور پاکستان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

آمین۔
 
سید زبیر

محفلین
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مسلمانوں پر، عالم اسلام پر اور پاکستان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے (آمین)
 
bilal260

محفلین
پاکستان کے مختلف علاقوں میں خانہ جنگی لگی ہوئی ہے۔
مسلمان مسلمان ہی کو مار رہا ہے نہ جانے شہید کس کو کہتے ہیں؟
 
Top