انسان کی بنیادی ضروریات

میں کافی سوچ و بچار کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ انسان کی بنیادی ضروریات مندجہ ذیل ہیں۔ انہی بنیادی چیزوں میں کمی بیشی سے ہی انسانی زندگی میں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

1- ایمان ۔ ایمان ہی انسان کو زندگی کی سمت متعین کرنے میں مدد کرتا ہے۔
2- عزت - لوگ عزت کی خاطر جان دینے کو بھی تیار ہو جاتے ہیں-
3-تعلیم و تربیت - دنیا میں بہتر طریقے سے انسان اسی سے جی سکتا ہے۔
4- صحت - خراب صحت صرف اپنے لئے نہیں دوسروں کے لئے بھی مسائل پیدا کرتی ہے۔
5- روزگار- ایک جائز ذریعہ آمدنی ضروری ہے اس کے بغیر جرائم کا راستہ کھلنا آسان ہے۔
6- شریک حیات (بیوی یا شوہر ) - اس کے بغیر انسان کی طرف مائل ہوسکتا ہے۔

جو کچھ اوپر بیان کیا یہ میری ذاتی رائے ہے اس میں غلطی ہوسکتی ہے، احباب اس پر رائے دیں یا اس فہرست میں اضافہ کریں تو مجھے خوشی ہوگی ۔ علمی اور صحت مند گفتگو یقیناً زندگی کے بارے میں نئے مثبت راستے کھولے گی۔
 
ایک دفعہ میری نظر اپنے چچا کی ایک ڈائری پر پڑی تو اس میں لکھا تھا کہ انسان کی بنیادی ضروریا ت کیا کیا ہیں؟ اور اس کے بعد کچھ باتوں کی فہرست تھی۔ یہ دیکھ کر میں اس نتیجے تک پہنچا کہ ہر انسان کی زندگی میں ایک وقت ضرور ایسا آتا ہے جب انسان یہ سوچنے لگتا ہے کہ میرے پاس کیا ہونا چاہئے تھا اور کیا ہے؟ اور اصل میں میری ضرورت کیا کیا ہے۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
1- ایمان ۔ ایمان ہی انسان کو زندگی کی سمت متعین کرنے میں مدد کرتا ہے۔
2- عزت - لوگ عزت کی خاطر جان دینے کو بھی تیار ہو جاتے ہیں-
3-تعلیم و تربیت - دنیا میں بہتر طریقے سے انسان اسی سے جی سکتا ہے۔
4- صحت - خراب صحت صرف اپنے لئے نہیں دوسروں کے لئے بھی مسائل پیدا کرتی ہے۔
5- روزگار- ایک جائز ذریعہ آمدنی ضروری ہے اس کے بغیر جرائم کا راستہ کھلنا آسان ہے۔
6- شریک حیات (بیوی یا شوہر ) - اس کے بغیر انسان کی طرف مائل ہوسکتا ہے۔

جزاک اللہ خیر لئیق بھائی۔

پہلی چار چیزیں تو بنیادی ضروریات میں شامل ہیں۔

اس کے بعد جب اچھی تعلیم ہو گی تو روزگار بھی اسی حساب سے مل جائے گا۔ اب روزگار پر منحصر ہے کہ اس کو جائز اور حلال طریقے پر حاصل کیا جائے۔ نہ کہ غریبوں کا لہو چوس چوس کر اپنی تجوری بھر لی جائے۔

شریک حیات کا ملنا قسمت کی بات ہے۔ عملی زندگی اختیار کرنے کے بعد شادی میں جلدی کرنی چاہیے۔ شادی کے بعد اس گاڑی کو چلانے کے لیے دونوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ گھر کو جنت بنایا جائے۔ اس کے لیے دونوں کا ایکدوسرے کے لیے مخلص ہونا پہلی شرط ہے۔

اس کے علاوہ بھی کچھ بنیادی ضروریات ہیں جیسے رہنے کے لیے چھت کا ہونا۔

موجودہ دور میں تو لوگوں نے بہت سے چیزوں کو بنیادی ضروریات میں شامل کر لیا ہے یا یہ کہہ لیں کہ آجکل کے دور میں یہ چیزیں بنیادی ضرورت بن گئی ہیں جیسے کار، موٹر سائیکل، ٹیلیفون وغیرہ۔
 
اگر روزگار ہوگا تو گھر کی چھت ، گاڑی وغیرہ بھی خود بخود مل جائے گی۔ ویسے رائے دینے کا شکریہ میں تو سمجھا کہ اتنے خشک موضوع پر شاید کوئی اظہار خیال نا کرے۔
 
ابن رضا

لائبریرین
میرا خیال ہے یہ ہر فرد کے لیئے مختلف ہے۔
میرا خیال ہے کہ انسان سے آپکی مراد شاید مسلمان ہے یہاں۔کیونکہ ایمان مسلم کے لیے پہلی شرط ہے، شاید مفصل و تعمیری مباحثے کے لیے سوال کو از ثرِ نو ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ ہر انسان کی ذہنی سطح، مراتب، علم، معاشرت، مذہب، مسلک و دیگر ترجیحات کی بدولت بنیادی ضرورتوں کا تعین و حصول ممکن بنایا جاتا ہے۔
دیگر ازیں، بنیادی ضرورتوں کے لیے مناسب وسائل کی فراوانی کے باوجود معاشرے میں ناہمواریاں ، مسائل و جرائم بکثرت پائے جاتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
آپ کی بیان کردہ تمام باتیں بالکل درست ہیں
مگر اس سے پہلے بھی کچھ آتا ہے۔
آپ بنیادی ضروریات کی بات کر رہے ہیں
یعنی وہ ضروریات جن کے بغیر زندگی کا تصور نہیں، ہے نا!
 
نیرنگ خیال

ماہی آپ کی باتیں بہت مبہم ہیں۔۔ ذرا کھل کر بیان کیجیے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں چاہ رہی تھی کہ لئیق بھائی پہلے میری بات کی تصدیق یا تردید کر دیں، تاکہ مجھے معلوم ہو سکے جو میں نے کہنا ہے وہ ٹھیک بھی ہے یا نہیں۔
آپ بےدھڑک گفتگو کریں۔۔۔ زیادہ سے زیادہ کوئی غیر متفق ہوجائے گا۔۔۔ بس :)
 
آپ کی بیان کردہ تمام باتیں بالکل درست ہیں
مگر اس سے پہلے بھی کچھ آتا ہے۔
آپ بنیادی ضروریات کی بات کر رہے ہیں
یعنی وہ ضروریات جن کے بغیر زندگی کا تصور نہیں، ہے نا!
میں ان ضروریات کی بات کر رہا ہوں جن کی ضرورت دنیا میں آنے کے بعد پڑتی زندگی گزارنے کے لئے، آپ کے زہن میں کیا بات ہے؟
 
Top