انسان کی بنیادی ضروریات

قیصرانی

لائبریرین
دیکھئے، آپ زندگی کے کسی بھی موڑ پر ہوں، یہ چند باتیں میرے لئے اہمیت رکھیں گی۔ یہ فہرست تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ میں ہمیشہ ایسے ہی رکھنا پسند رکھوں گا

پیدا ہونے سے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے تک کے لئے گھر میں پیار اور توجہ، مناسب خوراک اور مناسب تعلیم و تربیت کا انتظام
اس بات کی یقین دہانی کہ صحت کی بنیادی سہولیات اور روزگار کی فراہمی یا اس کا متبادل ہمیشہ موجود رہے گا
کوئی بھی ایسی مثبت سرگرمی جو ذہنی اور جسمانی طور پر آپ کا فارغ وقت گذارنے میں مدد دے
ریٹائرمنٹ کے بعد معاشی استحکام
 
ا
کوئی بھی ایسی مثبت سرگرمی جو ذہنی اور جسمانی طور پر آپ کا فارغ وقت گذارنے میں مدد دے
یہ بات واقعی اہمیت رکھتی ہے کہ کوئی بھی ایسی مثبت سرگرمی جو ذہنی اور جسمانی طور پر آپ کا فارغ وقت گذارنے میں مدد دے ہونی چاہئے کیونکہ خالی دماغ شیطان کا گھر ہوتا ہے۔
 
نہ صرف شیطان کا گھر، بلکہ اس میں یا تو وہ سوچیں ہوں گی جو دوسروں کو نقصان دیں گی یا پھر آپ کو
 
مجھے لگتا ہے میں ایک بائیولوجسٹ کی طرح سوچ رہی ہوں جبکہ یہاں کسی اور انداز میں بات ہو رہی ہے۔ :)
آپ اپنے موڈ کی تفصیلات بیان کر رہی ہیں، :) آپ کے زہن میں جو نکات ہیں وہ بھی بتائیے تاکہ ہمارے علم میں بھی اضافہ ہو۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
اگر ہم شروع سے بات کریں تو زندگی کے لیئے سب سے اہم آکسجن ہے
ہوا میں آکسجن ایک خاص مقدار میں ہے، اگر کم یا زیادہ ہو جائے تو بہت مشکل ہو سکتی ہے۔
ہوا میں موجود دباؤ، جو کہ باقی تمام گیسوں کی وجہ سے ہے۔
اگر یہ دباؤ نہ ہو تو انسانی جسم کے پرخچے اُڑ جائیں۔
اسی طرح پانی۔
ہمارے اردگرد کا ماحول، اس کا نظام جو خدا پاک نے تشکیل دیا وہ ہم انسانوں کو بیسٹ سوٹ کرتا ہے۔ اگر یہ نہ ہوتا تو انسان کا وجود ہی نہ ہوتا۔
کرہ ارض پر زندگی جس بھی صورت میں ہے انسان کے لیئے ایک بنیادی ضرورت ہے۔
یہ تو ہوگئی ایک بات، یعنی بہت بنیادی ضروریات جو ہوں گی تو انسان ہو گا۔

اب جب انسان نے دوسرے انسانوں سے روابط بڑھائے تو کچھ اور چیزیں سامنے آئیں۔
 
ابن رضا

اور اس سے بھی بنیادی ضرورت یہ ہے کہ آکسیجن کے تصرف کے لیے جسمانی اعضا کا صحیح و سالم ہونا بے عیب ہونا ضروری ہے ورنہ اور جو کچھ بھی میسر ہو کسی کام کا نہیں
 
اگر ہم شروع سے بات کریں تو زندگی کے لیئے سب سے اہم آکسجن ہے
ہوا میں آکسجن ایک خاص مقدار میں ہے، اگر کم یا زیادہ ہو جائے تو بہت مشکل ہو سکتی ہے۔
ہوا میں موجود دباؤ، جو کہ باقی تمام گیسوں کی وجہ سے ہے۔
اگر یہ دباؤ نہ ہو تو انسانی جسم کے پرخچے اُڑ جائیں۔
اسی طرح پانی۔
ہمارے اردگرد کا ماحول، اس کا نظام جو خدا پاک نے تشکیل دیا وہ ہم انسانوں کو بیسٹ سوٹ کرتا ہے۔ اگر یہ نہ ہوتا تو انسان کا وجود ہی نہ ہوتا۔
کرہ ارض پر زندگی جس بھی صورت میں ہے انسان کے لیئے ایک بنیادی ضرورت ہے۔
یہ تو ہوگئی ایک بات، یعنی بہت بنیادی ضروریات جو ہوں گی تو انسان ہو گا۔

اب جب انسان نے دوسرے انسانوں سے روابط بڑھائے تو کچھ اور چیزیں سامنے آئیں۔
جب ہم صحت کی بات کریں تو آکسیجن لوازمات وغیرہ تو اسی نکتے میں آگئے
 
ابن رضا

لائبریرین
اب پیڑ پودوں کے لیے کاربن ڈائی آکسائید ، پانی اور دھوپ بنیادی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔
 
ابن رضا

لائبریرین
آکسیجن سے نکل کر پیڑ پودوں تک بات پہنچ چکی ہے، بات کہیں کی کہیں نا نکل جائے :)
ارے لئیق بھائی پیڑ پودے بھی ہماری بنیادی ضرورت ہیں ناصرف آکسیجن کے لیے بلکہ موسم کے اعتدال کے لیے بھی ، پھل پھولوں کے لیے بھی، سائے کے لیے بھی، غذائی ضروریات کے لیے بھی، زیب و زینت کے لیے بھی، طروات و تازگی کے لیے بھی، محبت کے لیے بھی، اور اور اور :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
اب آکسیجن کے لیے پیڑ پودے بہت ضروری ہیں جو آکسیجن بنانے کا کام کرتے ہیں۔
اب پیڑ پودوں کے لیے کاربن ڈائی آکسائید ، پانی اور دھوپ بنیادی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔
ارے لئیق بھائی پیڑ پودے بھی ہماری بنیادی ضرورت ہیں ناصرف آکسیجن کے لیے بلکہ موسم کے اعتدال کے لیے بھی ، پھل پھولوں کے لیے بھی، سائے کے لیے بھی، غذائی ضروریات کے لیے بھی، زیب و زینت کے لیے بھی، طروات و تازگی کے لیے بھی، محبت کے لیے بھی، اور اور اور :)
میں نے ماحول اور اس کے نظام کی بات اسی لیئے کہی تهی.

آپ لوگ مذاق کیوں اڑا رہے ہیں:cautious:
 
Top