انسٹالر سفل ہوا کب کا (جون ایلیا کی روح سے معذرت کے ساتھ)

قیصرانی

لائبریرین
روح کو تکلیف پہنچانے اور "تڑپانے" میں بہت فرق ہوتا ہے۔ :p
ویسے مسائل تصوف تک پہنچنا تو نہیں چاہئے، کیا روح کے بھی جذبات ہوتے ہیں اور اسے بھی تکلیف پہنچتی ہے؟
نین بھائی کہیں گے کہ روح ہے ہی سافٹ وئیر اور جذبات اس کے ایپس ٹھہرے :p
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے مسائل تصوف تک پہنچنا تو نہیں چاہئے، کیا روح کے بھی جذبات ہوتے ہیں اور اسے بھی تکلیف پہنچتی ہے؟
نین بھائی کہیں گے کہ روح ہے ہی سافٹ وئیر اور جذبات اس کے ایپس ٹھہرے :p

سوال کا جواب خود ہی دے کر لاجواب کر دیا آپ نے۔ :D

بصورتِ دیگر بھی ہم لاجواب ہی ہوتے۔ :p
 
محمداحمد

لائبریرین
فائر فاکس کو بھی منظوم پنگے پسند نہیں :p

:):):)

آج فائر فاکس اپڈیٹ ہوا ہے سو میں نے سوچا کہ بعد مدت کے فائرفاکس استعمال کرنے کا شوق پورا کر لیا جائے۔ تھیم اور کارکردگی بہت بہتر ہے۔ لیکن بس ایک یہی مسئلہ درپیش ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے پاس آج ہی ہوا ہے یا شاید میں نے آج فائر فاکس کھولا ہے۔ ورژن 29۔0۔1
29.0.1 رومن حروف میں جب اعشاریہ یا کاما ہو تو اس کو لکھنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ کی بورڈ انگریزی میں سوئچ کر لیں۔ یعنی ہندسے لکھنے سے قبل کنٹرول کے ساتھ سپیس بار دبا کر انگریزی کی بورڈ سے ہندسے، کامے اور اعشاریہ ڈال لیں۔ جب اعداد لکھ لیں تو پھر کنٹرول شفٹ سے اردو ٹائپنگ :)
 
جی یہ تو پتہ ہے لیکن اپنی کام چوری اور آپ کی سمجھ بوجھ کو خیال میں لاتے ہوئے اتنا کشٹ نہیں کیا۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
میں نے کچھ عرصہ قبل سعود بھائی کی توجہ دلائی تھی، تو انہوں نے کہا تھا کہ نبیل بھائی اس حوالہ سے کچھ کر رہے ہیں ۔
یہ مسئلہ محفل کے ایڈیٹر کے ساتھ ہی آ رہا ہے اگر ہم رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر کو غیر فعال کر دیں تو یہ مسئلہ نہیں آتا۔
میں نے سرچ پر ٹرائی کیا تھا، بناء لاگ ان ہوئے۔ وہاں درست کام کر رہا تھا لیکن جب جواب پوسٹ کرنے لگتا ہوں تو وہاں یہ مسئلہ ہے :)
 
الف نظامی

لائبریرین
Installer سفل ہوا کب کا
اپنا سی ایم*تو گھر گیا کب کا

Tester نیند اور لینے کو
Script اِک چلا گیا کب کا

Bugگزیدہ ازل ابد لمحہ
کر کے Report چل دیا کب کا

"اپنا منہ اب تو مت دکھاؤ مجھے"
Log تو میں لگا گیا کب کا

نشہ Bonus کا بےطرح تھا کبھی
پر وہ ظالم بھی "مُک" گیا کب کا

آپ اب verify کرنے آئے
Bug مری جان فکس ہوا کب کا
سی ایم: Configuration Manager
محمداحمد بھائی کا شکرگزار ہوں۔ جن کی مدد کے بعد یہ اس قابل ہو سکی کہ آپ احباب کے سامنے پیش کی جائے۔ :)
بہت خوب!!!
حاصلِ کلام شعر

آپ اب verify کرنے آئے
Bug مری جان ، فکس ہوا کب کا​
 
Top