پچاس ڈالر خرچ کرنے سے اگر اتنا اچھا مضمون لکھا جاسکتا ہے تو پھر میں پچاس ڈالر دینے کو تیار ہوں
خرم صاحب، اپنی بات سے پھریئے گا نہیں، آپ پچاس پچاس ڈالر اکٹھے کرتے جائیے، ہم مضامینِ نو بہ نو کے انبار لگاتے چلے جائیں گے۔
زیف
پچاس ڈالر خرچ کرنے سے اگر اتنا اچھا مضمون لکھا جاسکتا ہے تو پھر میں پچاس ڈالر دینے کو تیار ہوں
جناب آپ نے تو تیس ہزار ڈالر کی بات کر کے ہوش اڑا دئے ہیں۔ کیا واقعی ؟؟جنابِ والا: میںنے اپنے مضمون میں پروگرام کی بات نہیںکی، بلکہ واشنگٹن ڈی سی میںہونے والے باقاعدہ مشاعرے کا ذکر کیا تھا۔
جہاں تک پروفیشنل ہونے کا سوال ہے تو اس سے زیادہ پروفیشنل ازم کیا ہو گا کہ انور مقصود صاحب نے ہر ’مشاعرے‘ کے تیس ہزار ڈالر وصول کیے تھے (جس میں ہمارے پچاس ڈالر بھی شامل ہیں ) کیا اردو کے کسی بھی ’پروفیشنل‘ مزاحیہ شاعر نے زندگی بھر اپنی شاعری سے اتنی رقم کمائی ہے؟
زیف
یہی تو مسئلہ ہے باذوق صاحب کہ اصیل شاعر رلتے ہیں اور متشاعر سونے چاندی میں کھیلتے ہیں۔ میری اطلاعات کے مطابق انور مقصود اینڈ کمپنی کی امریکہ کے مختلف شہروں میں دس تقاریب رکھی گئی تھیں۔ نیوجرسی میں ہونے والی تقریب کے منتظمین میں سے ایک نے مجھے بتایا کہ انور صاحب کو 33 ہزار ڈالر ادا کیے گئے تھے۔ باقی شہروں کا اسی پر قیاس کر لیں۔ خاک سار نے واشنگٹن میں ہونے والے جس ’مشاعرے‘ میں شرکت کی تھی، اس میں پانچ سو کے قریب شائقین موجود تھے اور ٹکٹ 100 اور 50 ڈالر کے تھے۔ باقی ضرب تقسیم آپ خود کر لیں۔جناب آپ نے تو تیس ہزار ڈالر کی بات کر کے ہوش اڑا دئے ہیں۔ کیا واقعی ؟؟
مملکت سعودیہ میں چاہے جتنے بھی معروف و مقبول شاعر و ادیب آئیں ۔۔۔ میں نے نہیں سنا کہ کبھی انہیں دس ہزار ریال ہی یکمشت ادا کئے گئے ہوں۔ جبکہ دس ہزار ریال کوئی 2600 ڈالر بنتے ہیں۔
اور اس معاشی انحطاط کے سائے میں بھی ؟؟؟ بھئی بڑا دل گردہ ہے اردو شعر و ادب کے امریکی دلدادگان کا
خرم صاحب، اپنی بات سے پھریئے گا نہیں، آپ پچاس پچاس ڈالر اکٹھے کرتے جائیے، ہم مضامینِ نو بہ نو کے انبار لگاتے چلے جائیں گے۔
زیف
سر جی مضمون کے نیچے میرا نام ہو گا
جناب فاتح صاحب: مضمون کی پسندیدگی کا شکریہ۔
راجا بھوج اور گنگو تیلی والی بات آپ نے خوب کہی۔ کیا آپ واقعی گلزار کو ساحر سے اس حد تک کم تر سمجھتے ہیں؟ میں نے حال ہی میں گلزار کی کتاب ’یار جلاہے‘ پڑھی ہے، اور ہر ہر نظم پر ٹھٹک کر رک جانے اور سوچنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ گلزار پیکرتراشی اور منظر کشی میں وہاں پہنچ جاتے ہیں جہاں بڑے بڑوں کے پر جلتے ہیں۔ ساحر کی شاعری تو سراسر یک رخی اور اکہری ہے، جو اکثر و بیشتر نعرہ بازی کی سرحدوں کو چھونے لگتی ہے۔ میں ’یار جلاہے‘ کو ساحر کی تمام کلیات پر ترجیح دینے میں ذرا بھر نہیں ہچکچاؤںگا۔
لیکن خیر، پسند اپنی اپنی
زیف
میرے خیال میں پروگرام " لوز مشاعرہ " میں ہونے والی "لوز مزاحیہ شاعری " کو پروفیشنل مزاحیہ شاعری سے کمپئر کرنا ہی غلط ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ انور مقصود کا وہ پروگرام محض پروگرام کی ہی حد تک ہے لہزا اس پر اس حوالے سے اگر تنقید کی جاتی تو بہتر تھا کیونکہ میری دانست میں انور مقصود نے کبھی بھی پروفیشنل مزاحیہ شاعر ہونے کا دعوٰی نہیں کیا ۔ ۔
بہت پہلے پڑھاتھااعتراض برائے اعتراض کی ایک مثال۔۔۔مصنف نے لکھا "ابتذال اور پھکڑ پن سے قطع نظر " ۔۔۔ میرا سوال ھے کہ کیوں ؟ کیوں صرفِ نظر کیا جائے ابتذال اور پھکڑ پن سے؟