بہت شکریہ انکل۔۔۔آپ کے جوابات نے میری الجھن دور کردی۔ : ) واقعی اصلاح ہم کریں گے تو معاملات کیوں ٹھیک نہیں ہوں گے۔
اچھا انکل جی اب تھوڑی آپ کی ذاتی زندگی پر بات۔۔۔کچھ دیر کے لیے اس سنجیدہ گفتگو کا رخ موڑ دیتے ہیں۔
ہ آپ کا بچپن زیادہ کہاں گزرا؟
ہ کچھ یاد ہے کہ بچپن میں آپ کیسے ہوا کرتے تھے۔۔؟ بہت شرارتی یا باادب قسم کے معصوم بچے؟
ہ بچپن کی کوئی شرارت جو اب تک یاد ہو؟
ہ کبھی امی ابو سے پٹائی لگی۔؟
ہ آپ نے کن اداروں سے اور کہاں تک تعلیم حاصل کی؟
ہ دوستوں کے ساتھ وقت کیسا گزرا؟
ہ کیا آپ کا پرانے دوستوں سے اب بھی رابطہ ہے یا وقت کے ساتھ ساتھ نئے دوست بنتے گئے اور پرانے دوستوں سے ساتھ چھوٹتا گیا؟
ہ کلاس میں اور اساتذہ کی نظر میں کیسے اسٹوڈنٹ تھے؟
ہ آپ کے پسندیدہ اساتذہ کرام جو آپ کو اب بھی یاد ہوں اور جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ہو؟
ہ پڑھائی کا ذمانہ کیسا گزرا۔۔؟ رٹے لگانے بچے تھے یا لاجیک سے سیکھتے تھے؟
لسٹ کچھ لمبی ہوگئی۔۔۔باقی کے سوالات انشاءاللہ بعد میں۔۔۔: )