اجمل ۔ زمانے ہوتا ہے ذمانے نہیں ۔ آئیندہ یاد رکھئے ۔
انکل انتہائی معذرت۔۔۔مجھے ز اور ذ سے بننے والے لفظ ہمیشہ کنفیوز کرتے ہیں۔ مجھے یہ یاد نہیں رہتے۔ پوری کوشش کروں گی کہ اب ایسا نہ ہو لیکن اگر ہو تو درگزر سے کام لیجیئے گا۔
کیا آپ کسی روح کا انٹرویو لے رہی ہیں ؟ میرا زمانہ تو ابھی جاری ہے ۔ چلئے اپنے بچپن اور نوجوانی کی بات کر لیتے ہیں ۔
بالکل میں اسی دور کی بات کررہی تھی۔۔۔انکل میں پروفیشنل ہوسٹ تو نہیں ہوں۔۔اس لیے ڈھنگ سے سوالات پوچھنا نہیں آتے۔ اس کے لیے بھی معذرت۔ :s ( میں جتنا آپ کے سامنے اپنا image میچور ثابت کرنا چاہتی ہوں اتنی ہی ڈفر پوسٹ کردیتی ہوں)
اجمل ۔ کھتّا یا کھتی اس گڑے کو کہتے ہیں جس میں اناج ذخیرہ کیا جاتا ہے ۔ کھتارس کوئی لفظ نہیں ہے ۔ آجکل کی ٹی وی کی دنیا سوائے بے راہ روی کے کچھ نہیں سکھا رہی ۔ تیز طرار فیشنی لڑکے لڑکیاں بھرتی کر لئے جاتے ہیں جو اپنی قابلیت کی بجائے چُن چُن کر مجہول لفظ بولتے ہیں کہ دیکھنے والے محسور ہو جائیں گے ۔
رہی اپنی ذات کی اصلاح تو اس کی کوشش اللہ کے فضل سے میں اس وقت سے کر رہا ہوں جب سے میں نے ہوش سنبھالا تھا ۔
پھر ایک اور معذرت۔۔۔یہ لفظ کھتارسس تھا۔۔catharsis جس کا انگلش میں مطلب کچھ یوں ہے۔۔
A release of emotional tension, as after an overwhelming experience, that restores or refreshes the spirit.
میں نے غلط لکھا تھا۔۔:s