انٹرویو انٹرویو وِد جیہ

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا بتائے گی، میں بتا دیتا ہوں۔ یہ 1919 کی پیدائش ہے۔

(شمشاد بھائی اب دادی اماں کے آنے سے پہلے پہلے کھسک لو۔ نہیں تو اس کی ڈانگ ہو گی اور تمہارا سر)
 

جیہ

لائبریرین
مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ سنہ 1925 میں جب پارک میں جاتی تھی تو شمشاد بھائی اپنے پڑپوتوں کو سیر کرانے پارک میں آتے تھے
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ سنہ 1925 میں جب پارک میں جاتی تھی تو شمشاد بھائی اپنے پڑپوتوں کو سیر کرانے پارک میں آتے تھے

ارے تمہیں غلط فہمی ہوئی ہے۔ میرے لکڑ دادا فرماتے تھے کہ ان کے دادا بالکل میری شکل کے تھے۔ تم نے ان کو دیکھا ہو گا۔ میں نے تو اگلے اپریل میں ابھی اپنی 25ویں سالگرہ منانی ہے اور تم ہو کہ 85 سال پہلے کی بات کر رہی ہو۔
 
غالب کی بھتیجی جوجو آپی کا انٹرویو پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔
پہلے "انٹرویو اپڈیٹ" والے دھاگے میں اس انٹرویو کا لنک کہیں اور لے جاتا تھا اس لیے نہیں پڑھ سکا تھا۔
دعا ہے کہ جوجو آپی جہاں ہوں خوش رہیں۔اور ان کی محفل میں جلد واپسی ہو۔آمین
 
Top