انٹرویو انٹرویو وِد جیہ

شمشاد

لائبریرین
بہت سے۔ ایک دفعہ میں نے بابا سے ایک لانگ ٹور لگائ تھی۔
سوات سے پشاور، پھر اسلام آباد، پھر لاہور، فیصل آباد ۔ فیصل آباد سے پھر اسلام آباد، اسلام آباد سے مری، مری سے ایبٹ آباد براستہ گلیات۔ ابیٹ آباد سے مظفر آباد براستہ گڑھی حبیب اللہ اور پھر واپس بشام بشام سوات کا ہی علاقہ ہے۔ بشام سے گھر۔

یہ تو ہنگامی قسم کا سفر ہو گا ناں، کہیں ایک دن ٹھہرے کہیں دو دن۔ ویسے یہ ٹور تھا کتنے دنوں کا؟ اس سفر میں شہروں کو بھرپور دیکھنے کا موقع تو نہیں ملا ہو گا۔

کھانے میں کیا پسند ہے؟

مغز اور مٹر قیمہ

مغز - لیکن کس کا؟

کون سی ڈش کی ماہر ہیں؟

لڑکیاں سلائی کڑھائی بھی سیکھتی ہیں۔ آپ اس میں کہاں تک ماہر ہیں؟

اس کے بعد ظفری بھائی کو سوال کرنے کے دعوت ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
یہ تو ہنگامی قسم کا سفر ہو گا ناں، کہیں ایک دن ٹھہرے کہیں دو دن۔ ویسے یہ ٹور تھا کتنے دنوں کا؟ اس سفر میں شہروں کو بھرپور دیکھنے کا موقع تو نہیں ملا ہو گا۔

نہیں شمشاد بھائ 2 ہفتے لگے تھے اس سفر میں۔ اس کے علاوہ تقریبا ہر سال لاہور جاتے ہیں کم از کم ایک ہفتے کے لیے

کھانے میں کیا پسند ہے؟

مغز اور مٹر قیمہ

مغز - لیکن کس کا؟

مغز ۔ بھینس کا ہو یا انسان کا ۔ دونوں پسند ہیں:) :lol:

کون سی ڈش کی ماہر ہیں؟

کسی خاص ڈش کی نہیں، بلکہ ہر فن مولا ہر فن ادھورا

لڑکیاں سلائی کڑھائی بھی سیکھتی ہیں۔ آپ اس میں کہاں تک ماہر ہیں؟

لڑکیاں سلائ کڑھائ ماؤں سے سیکھتی ہیں ۔ افسوس مجھے یہ موقع نہیں ملا۔ تھوڑی بہت سلائ کرلیتی ہوں
 
ظفری نے کہا:
:D ۔۔۔۔ نہیں آپ کی لکھائی اچھی ہے ۔۔۔ مجھے تو ایسے ہی خیال آیا کہ کیوں نہ ہم سب ہی اپنے اپنے ہاتھوں کی کوئی تحریر یہاں اس اردو محفل ہر ارسال کریں ۔

جویریہ کی لکھائی واقعی اچھی ہے ۔ ویسے ظفری سب نے تحریر یہاں ارسال کی تو کچھ کی تحریر سے لوگ ہراساں ہو جائیں گے۔
خاص طور پر میری تحریر کے بارے میں تو ابن انشاء نے لکھا ہے کہ کچھ لوگو خط شکستہ میں بھی لکھتے ہیں
 

ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
جویریہ کی لکھائی واقعی اچھی ہے ۔ ویسے ظفری سب نے تحریر یہاں ارسال کی تو کچھ کی تحریر سے لوگ ہراساں ہو جائیں گے۔
خاص طور پر میری تحریر کے بارے میں تو ابن انشاء نے لکھا ہے کہ کچھ لوگو خط شکستہ میں بھی لکھتے ہیں
ارے کوئی بات نہیں ۔۔۔۔ بس ایسے ہی تھوڑی تفریح ہوجائے گی ۔ چلو میں سینڈ کرتا ہوں ۔ تم بھی کرو ۔۔۔ اور شمشاد بھائی کی تو ہینڈ رائٹنگ تو ویسے بھی بہت اچھی ہے ۔۔۔ سو وہ بھی اپنی لکھائی کا نمونہ پیش کریں گے ۔
 

ساجداقبال

محفلین
میرا ایک (بچکانہ) سوال:
ماشاء اللہ آپ کی اردو بہت اچھی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا آپ بول بھی اتنی اچھی لیتی ہیں یا تھوڑا بہت [s:d0b76aed22]پٹھان[/s:d0b76aed22] پشتون ٹچ بھی ہوتا ہے؟ یا صرف روانی میں کبھی کبھار لہجہ پشتون ہو جاتا ہے(خوچہ ٹائپ کا :wink: ) ؟ امید ہے سوال مائنڈ نہیں کرینگی!!!! :roll:
 

جیہ

لائبریرین
بچگانہ سوال تو نہیں۔ بچوں والا سوال ہے :lol:

سچی بات بتاؤں، اگر کوئ میرے منہ سے اردو سنے تو سمجھے کہ کوئ ان پڑھ ہے جسے اردو کے الف بے پے بھی نہیں آتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میرا سارا ماحول ٹیپیکل پختون ماحول ہے۔ جہاں اردو بولنے کی ضرورت ہی نہیں ہوتی ۔ مجھے یاد نہیں کہ آخری بار کب اردو میں بات کی تھی۔ سکول کالج میں کوئ خاص پریکٹیس نہیں کرائ گئ کہ اردو لہجہ کیسے ڈیولپ ہو۔ ہمارے اساتذہ اور استانیاں ، بے چاروں کی اردو مجھ سے بھی گئ گزری تھی۔ ایک دفعہ ڈانٹ بھی کھائ تھی کالج میں۔ ہماری پروفیسر (ایم اے اردو) کَہَن (بمعنئ بات) کو کُہُن (بمعنئ پرانا) کہہ رہی تھیں۔ میں نے کہا کہ یہ کًہًن ہے، کُہُن نہیں تو کلاس سے نکال دیا:(

تاہم جب بھی اردو بولتی ہوں۔ لہجہ تو پختونوں والا ہوتا ہے مگر مذکر مونث اور جمع واحد کی غلطیاں کم سے کم ہوتی ہیں (اگرچہ ہوتی ضرور ہیں)
 

ساجداقبال

محفلین
جواب دینے کا شکریہ جیہ!
احباب نوٹ فرما لیں، کبھی اگر سوات جانا ہو اور میزبان ان دیکھی جیہ صاحبہ ہوں اور ملنے پر عجیب و غریب اردو بولتی کوئی لڑکی نظر آئے تو دھوکہ مت کھائیے۔ مزید تسلی کیلیے ان کی ہینڈ رائٹنگ کا تقابل کر لیں۔ :wink:
 

فرذوق احمد

محفلین
ھممممممممممممممممم سلام آپی نائس انٹرویو
بہت مزہ آیا



اچھا ایک سوال آپ سے


زندگی کو کیسے سوچتی ہیں ؟؟؟؟؟ مطلب آپ کے نظر میں یہ کیا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟


کس قسم کے لوگ پسند ۔اور میرے بارے میں کیا رائے ہے :p ؟؟؟؟؟؟؟؟؟

عورت ایک ٹیچر کیا یہ دُرست تفصیل سے واضح کریں ؟؟؟؟؟؟؟


اور ایک اپنی لکھی ہوئی کوئی چیز ہم سے شئیر کریں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

ثناءاللہ

محفلین
جیہ آپی
آپ کا انٹرویو پڑھ کر بڑا اچھا لگا
اور
شاباش دینی چاہیے امن ایمان کو جو اتنے اچھے سوالات کرتی ہے۔ ویسے ایمان میرے خیال میں‌آپ کو کسی ٹی وی چینل میں‌ہونا چاہیے
 

جیہ

لائبریرین
ثناء اللہ آپ کا شکریہ بعد میں ادا کرلوں۔ پہلے چھوٹے بھیا (فرذوق سے معذرت کرلوں

چھوٹے بھیا یہ دھاگہ مجھ سے کھو گیا تھا، اسی وجہ سے سوالوں کے جواب نہ دے پائی۔ چھوٹے بھیا پلیز ناراض نہ ہونا
 

مغزل

محفلین
محترم جویریہ مسعود (جیہ ) صاحبہ۔
آداب ۔
آپ پچھلے کئی ہفتوں سے مفقود الخبر ہیں۔ خیریت ؟
ازارہِ کرم اپنی صحت کے بارے میں آگاہی دیجئے۔۔
آپ کا انٹرویو بغور پڑھا ، ایمان صاحبہ کا ممنون ہوں کہ انہوں نے
آپ کی شخصیت کے کئی گوشے دائرہ خمول میں ہی رہنے دیئے ۔۔
دیگر احباب کی موشگافیاں بھی حسبِ توقع پڑھنے کو ملیں۔۔
ان سبھی کرم فرما(خواتین و حضرات) کا بھی ممنون و متشکر ہوں۔
اگر آپ کی اجازت ہو اور وقت میسر ہو تو میں کچھ عرض کرنے کی
جسارت کروں ؟۔۔۔
شرفِ گفتگو کیلئے منتظر
م۔م۔مغل
(کراچی۔پاکستان)
 

تعبیر

محفلین
یہ انٹرویو مین نے بھی پڑھا ہے۔ بہت دلچسپ ہے۔ کافی مزا آیا :)
سوال اور کمنٹس اس لیے نہیں کیے کہ جیہ پتہ نہین کیاں غائب ہیں۔
جیہ مین نے اپ کے جتنے بھی ٹاپکس پڑھیں ہیں مجھے بہت پسند آئے ہیں
 
Top