امن میں نے مذاق میں لکھا تھا ویسے شکر جیسے بھی تم آئی تو
تمہارے پہلے کیئے گئے سوال کے جواب باقی ہیں آج وہ یہ جواب کل پرسوں۔
حجاب واپس تو مجھے خیر آنا ہی تھا۔۔۔میں اپنی پسند سے اتنی جلدی دستبردار نہیں ہوتی : )۔۔اور یہاں اس لیے مزید سوال بھی پوچھ لیے کہ لوگوں کو فکر ہورہی تھی کہ کہیں میرے سوال تو ختم نہیں ہوگئے۔
اچھا جی تو پہلے ایک نظر آپ کے جوابات پر۔۔۔
پہلی بار ملنے پر بات کرنے کا انداز۔اور پھر پیروں کی طرف نظر جاتی ہے (یہ نہ سمجھو کہ چیک کرنے کے لیئے کے اُلٹے ہیں کہ سیدھے) بلکہ یہ چیک کرنے کے لیئے کہ صاف ہیں کہ گندے ، پیر صاف ہوں تو مطلب صفائی پسند ہے شخصیت ۔
ہممم اچھا۔۔ویسے یہ فیکٹ ہے کہ چاہے آپ نے سوٹ دوہزار کا پہنا ہو اگر پاؤں صاف اور جوتے اچھے نہیں ہوں گے تو سارے کپڑوں کی گریس ختم ہوجائے گی۔۔ میں بھی متفق ہوں۔ : )
مکمل اعتماد کسی اجنبی پر کبھی نہیں کرتی ، کوئی بات یا کوئی پوائنٹ ایسا اپنے پاس ضرور رکھتی ہوں کہ اگر کبھی کوئی بات ایسی ہو جائے جو میرے لیئے نقصان کا باعث ہو تو وہ پوائنٹ میرا + پوائنٹ ہو۔یہ تو تھی اجنبی لوگوں کے متعلق بات۔اپنی فرینڈ پر پورا اعتماد کرتی ہوں۔
حجاب آپ نے ثابت کردیا کہ آپ نے واقعی لاء پڑھا ہے : )
امن میں نٹ کھٹ تو نہیں ہوں اب لیکن جب بات ہو رہی ہو کچھ شرارت کی تو ضرور شرارت کرلیتی ہوں ،اب میں کافی زیادہ سنجیدہ ہوگئی ہوں ،ہاں بچپن میں بہت شرارتیں کی ہیںبہت خطرناک قسم کی شرارتیں زیادہ کی ہیں ، بہت پٹائی کی ہے کزنز کی
او حجاب آپ تو خاصی خطرناک واقع ہوئی ہیں۔۔
۔۔آپ کی نمک مرچوں والی شرارت نے تو دہلا کے رکھ دیا۔۔۔شکر ہے میں آپ کی کلاس فیلو نہیں رہ چکی۔۔۔ویسے سچ سچ بتائیں ان شرارتوں کے محاذ پر کبھی پسپائی بھی ہوئی یا۔۔۔۔۔مطلب کبھی کسی میر جعفر نما دوست نے ٹیچر سے شکایت نہیں کی۔۔؟
بہت ساری باتیں اور یادیں ہیں کیا کیا بتاؤں۔
ان باتوں سے یاد آیا، آپ ڈائری لکھتی ہیں ؟؟
17 فروری ۔ Aquarius.
جی جناب ایک بار پھر سے بہت سالگرہ مبارک۔۔ میں نے آپ کے تہنیتی تھریڈ میں پوچھا ہے کہ سالگرہ کا دن کیسا گزرا۔۔اس بارے میں ضرور بتایے گا۔
لا علمی میں بڑا سکون ہے ۔مگر اس حوالے سے پڑھنے کا شوق ہے اور کافی پڑھا بھی ہے اور محفل پر تم دیکھ چکی ہو لکھا بھی ہے کچھ تھوڑا بہت۔پامسٹری کی بکس پڑھ کے کالج میں سب کے ہاتھ دیکھا کرتی تھی میں ۔فی ہاتھ 10 روپے یا ایک کوک اور پیٹیس
وہ تو ٹھیک ہے لیکن حجاب جب آپ نے بکس پڑھیں ہیں تو کیا کبھی اپنے ہاتھ کی لکیروں کو جانچنے کی کوشش نہیں کی۔۔؟؟
اچھا ایک بات بتائیں کیا آپ کی دل اور دماغ کی لائن تھمب اور فسٹ فنگر کے درمیان سے ملتی ہے یا دونوں لائنز الگ الگ ہیں۔۔؟
لوگوں کو سمجھنا بہت مشکل ہے ، پیاز کے چھلکوں کی طرح پرت در پرت کھلتی شخصیت ہے آج کل لوگوں کی ۔
جی بالکل ٹھیک کہا۔۔۔ اچھا کیا کسی کے بارے میں رائے جلدی قائم کرلیتی ہیں یا نہیں۔۔؟
امن تمہاری واپسی کی خوشی میں جواب دے دیئے میں نے اب جلدی سے ذرا ڈیٹ فکس کر لو مکمل واپسی کی
جی بہت شکریہ۔۔بڑی مہربانی ۔۔میں آپ کا یہ احسان اس صورت میں یاد رکھوں گی اگر آپ آئیندہ بھی اس طرح کے جوابات کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔۔۔ ہمممم ڈیٹ بس اب فکس ہی سمجھیں۔۔۔