انٹرویو انٹرویو وِد محسن حجازی

قسیم حیدر

محفلین
محسن بھائی!
آپ کی نپی تلی گفتگو پڑھ کر بڑا مزا آیا۔ غالب نے کہا تھا
غم عشق گر نہ ہوتا غم روزگار ہوتا
آپ نے تو غم عشق میں مبتلا ہونے میں بڑی جلدی کر دی۔ اب غم روزگار کا مزا بھی لے لیجیے۔ ہمیں تو حسرت ہی رہی کہ اُس عمر شریف میں کسی زلف کا اسیر ہونا نصیب ہوتا۔ ایک رومانوی داستان پڑھ کر بہت دن تک ادھر ادھر کوشش کرتے رہے کہ شاید مراد بر آئے، مگر
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
قلم و قرطاس کے حوالے سے ہمیں کچھ دعوٰی ہنر کا تھا مگر اب دل چاہتا ہے کہ آپ کی شاگردی اختیار کرلی جائے۔ "استنباط، ابعاد، شیریں دہن، بدرجہ اتم" وغیرہ الفاظ سے لگتا ہےکہ اردو معلیٰ کی کوئی عبارت زیرِ مطالعہ ہے۔
معاش کے سلسلے میں زبان سے کام چلائیں تو مثبت نتیجہ نکل سکتا ہے۔ بھلے آدمی، آپ جیسے شخص کو تو وکیل ہونا چاہیے۔ لیکن یہ سوچ لیں کہ اگر ترقی کرتے کرتے چیف جسٹس بن گئے تو بعد کے حالات کی ذمہ داری مجھ پر نہ ہو گی۔ آپ کے جوابات سے اندازہ ہوتا ہے کہ ظرافت آپ کی فطرت ثانیہ بن چکی ہے۔ کیا ہم توقع رکھیں کہ مستقبل میں ہمیں "جنٹل مین، نستعلیق نستعلیق" قسم کی کوئی چیز پڑھنے کو ملے گی؟۔(یہاں نستعلیق کے لغوی اور اصطلاحی دونوں معنی مراد ہیں)۔
 
محسن حجازی

محفلین
اعتراض بجا ہے۔ جناب آج کل شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوں۔
انشاءاللہ مورخہ 11 جون کو حاضری پکی۔
 
شمشاد

لائبریرین
اللہ سے دعا ہے کہ آپ کی مشکلات آسان ہوں اور آپ کا ذہنی دباؤ ختم ہو جائے۔

11 جون تو مان لیتے ہیں لیکن سن لکھنا آپ پھر بھول گئے۔
 
تعبیر

محفلین
محسن حجازی نے کہا:
لو جی کافی کلاس ہوگئی! طبعیت صاف ہو گئی! صفائی ہو گئی باطن کی! :grin:
مجھ سے تو امن ٹھیک ٹھاک ناراض ہیں شاید:(

ہا ہا ہا soooooooooooooooooo sweetttttttttttttt ۔شوری (سوری)
مجھے دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑانے کا بچپن سے شوق ہے :grin: اسلیے تھوڑی سی جذباتی ہو گئی تھی بس ۔ اوپر سے آپ نے اپنے انٹرویو کا حوالہ دیکر اور تپا دیا۔
آپ چھوٹے ہو نا تو اس لیے ذرا رعب شوب ڈال رہی تھی بس۔ :)
امن تو ظاہر ہے کہ ناراض ہی ہونگی ۔

اجکل انٹرویو امن کی جگہ میں لے رہی ہوں شمشاد کی اجازت سے۔اب آپ جو کہیں :)
 
شمشاد

لائبریرین
ان کے کہنے کو چھوڑیں بس انٹرویو کے متعلق سوال پوسٹ کر دیں۔ مجھے آجکل یہ باتیں کرنے کے موڈ میں لگتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی کہاں ہیں آپ جلد آ جائیں، اب آپ کا انٹرویو باقاعدگی سے جاری رہے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
پھر تو خوشی کی بات ہے اگر امن واپس آ رہی ہے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ کسی بھی انٹرویو کو جاری رکھنے کے لیے اس کی اجازت کی ضرورت ہے۔
 
ماوراء

محفلین
اوہو شمشاد بھائی۔۔آپ بھی نہ۔۔۔ تعبیر کہہ رہی تھیں کہ آپ کی اجازت سے انٹرویو لے رہی ہے۔ یہی میں کہہ رہی تھی کہ اجازت کی کیا بات ہے۔ اور اگراب آپ سے اجازت لی ہے تو امن سے بھی لے لیں۔:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے سے انہوں نے ذکر کیا تھا اور میں نے شکر کیا تھا کہ کوئی تو آیا جو اس کام کو آگے بڑھائے۔ اب انہوں نے اس کو " اجازت " کا نام دے دیا تو یہ ان کی نوازش ہے۔ اور امن اگر مزید چھ ماہ نہ آئے تو کیا اس بات کو مزید چھ ماہ تک اٹھائے رکھیں۔
 
حسن علوی

محفلین
مجھے بھی کافی انتظار ھے محسن بھائی کا۔ ذرا جلدی پدھاریئے حضور ہمیں بھی کچھ سوالات آئے ہیں بڑی زور سے:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
حسن مجھے تو یہ بچپن والا " گانا آیا ہے" لگ رہا ہے اور تم کہہ رہے ہو کہ سوالات آئے ہیں۔
 
تعبیر

محفلین
امن بس واپس آنے ہی والی ہیں۔ ان سے بھی ایک بار اجازت لے لیجیے گا۔:p

اوہو شمشاد بھائی۔۔آپ بھی نہ۔۔۔ تعبیر کہہ رہی تھیں کہ آپ کی اجازت سے انٹرویو لے رہی ہے۔ یہی میں کہہ رہی تھی کہ اجازت کی کیا بات ہے۔ اور اگراب آپ سے اجازت لی ہے تو امن سے بھی لے لیں۔:rolleyes:

اپ کو بھی لگتا ہے کی محب کی طرح میرا اس سیکشن میں آنا اچھا نہیں لگا۔ آپ نے تو ایسا کہا ہے جیسے میں امن کا حق مار رہی ہوں۔ میں نے ساری وضاحت پہلے بھی دی تھی اگر آپ چاہین تو دوبارہ بھی دے دوں۔ اور یقین کریں میں نے کسی بدمذگی کی وجہ سے ہی کوئی نیا تھریڈ بھی نہیں کھولا۔میرے لیے commitment بہت معنی رکھتی ہے اس لیے ظفری سے انٹرویو شروع کر دیا کہ مین نے انہیں کہا تھا کہ میں ان کا انٹرویو جلد شروع کرونگی۔اس کے بعد میرے ہی کمنٹس پر محسن نےreply کیا۔جس سے لگا کہ وہ پھر سے انٹرویو دینا چاہتے ہیں۔
سچ کہوں جب میں یہاں آئی تھی تو عجیب سی خاموشی اور سناٹا محسوس کیا تھا ۔اسی کو توڑنے کے لیے مین نے یہ سلسلہ شروع کیا کہ مجھے یہاں زیادہ خاموشی لگی۔ میرا اور کوئی مقصد نہیں تھا۔ نہ کسی کی جگہ لینا نہ کسی کو ناراض کرنا

میں کسی کو ناخوش کر کے خوش ہونا نہیں چاہتی اس لیے سوری شمشاد اور محسن میں اب اسے اور جاری نہیں رکھ سکتی۔ میری طرف سے معذرت
 
شمشاد

لائبریرین
میں زیادہ بات نہیں کروں گا، مختصر یہ کہ آپ کی معذرت مسترد کی جاتی ہے۔ آپ یہ انٹرویو کا سلسلہ جاری رکھیں۔
 
زونی

محفلین
اپ کو بھی لگتا ہے کی محب کی طرح میرا اس سیکشن میں آنا اچھا نہیں لگا۔ آپ نے تو ایسا کہا ہے جیسے میں امن کا حق مار رہی ہوں۔ میں نے ساری وضاحت پہلے بھی دی تھی اگر آپ چاہین تو دوبارہ بھی دے دوں۔ اور یقین کریں میں نے کسی بدمذگی کی وجہ سے ہی کوئی نیا تھریڈ بھی نہیں کھولا۔میرے لیے commitment بہت معنی رکھتی ہے اس لیے ظفری سے انٹرویو شروع کر دیا کہ مین نے انہیں کہا تھا کہ میں ان کا انٹرویو جلد شروع کرونگی۔اس کے بعد میرے ہی کمنٹس پر محسن نےreply کیا۔جس سے لگا کہ وہ پھر سے انٹرویو دینا چاہتے ہیں۔
سچ کہوں جب میں یہاں آئی تھی تو عجیب سی خاموشی اور سناٹا محسوس کیا تھا ۔اسی کو توڑنے کے لیے مین نے یہ سلسلہ شروع کیا کہ مجھے یہاں زیادہ خاموشی لگی۔ میرا اور کوئی مقصد نہیں تھا۔ نہ کسی کی جگہ لینا نہ کسی کو ناراض کرنا

میں کسی کو ناخوش کر کے خوش ہونا نہیں چاہتی اس لیے سوری شمشاد اور محسن میں اب اسے اور جاری نہیں رکھ سکتی۔ میری طرف سے معذرت

میرا خیال ھے یہ اتنا بڑا مسئلہ تو نہیں ھے ،محفل پہ سب ہی دوست ہیں ایک کی غیر موجودگی میں دوسرا بھی سلسلہ جاری رکھ سکتا ھے کیا غلط کہا:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
بالکل نہیں، بلکہ بہت صحیح کہا ہے۔ امن کے ہوتے ہوئے بھی بہت سارے اراکین کسی بھی رکن کے جاری انٹرویو میں بے دھڑک سوال کیا کرتے تھے۔

اگر تعبیر نے اپنا فیصلہ نہ بدلا تو میں ریلی نکالوں گا، ہڑتالیں کرواؤں گا، جلاؤ گھیراؤ میری پاڑتی پی ایل او کے منشور میں شامل نہیں ہے ورنہ اس کی بھی دھمکی دیتا۔
 
Top