انٹرویو انٹرویو کے لئے تشریف لائیے

چاند بابو

محفلین
لیجئے ہم بھی حاضر ہیں۔ کبھی انٹرویو دیا تو نہیں۔ہاں نوکری کے لئے انٹرویو دیئے تھے لیکن ان میں ایسے تیکھے سوالات کم ہی پوچھے گئے :mrgreen:

آپ کا اصل نام ؟

میرا اصل نام محمد تنویر ماجد ہے اور حلقہ احباب میں صرف ماجد کے نام سے جانا جاتا ہوں۔

تاریخ پیدائش؟
اور جائے پیدائش؟

جنوبی پنجاب کی ایک چھوٹی سی تحصیل چشتیاں کے خوبصورت گاؤں 131 مراد میں 10 فروری 1980 کو تشریف آوری ہوئی۔

آپ کی تعلیم؟

اردو ادب میں ماسٹرز کیا ہے لیکن ہنوز طفلِ مکتب ہوں۔
آپ کا مشغلہ؟

اچھے دوست بنانا اور ان کی اچھی عادتوں کو اپنانے کی کوشش کرنا مشغلہ ہے۔

پسندیدہ رنگ،پھول،خوشبو؟

پسندیدہ رنگ سرخ، پسندیدہ پھول سرخ گلاب اور پسندیدہ خوشبو کستوری ہے۔

پسندیدہ موسم اور تہوار؟

پسندیدہ موسم سردی کا اور تہوار عیدین ہے

پسندیدہ رشتہ؟

میرے خیال میں بہت سے رشتے ایسے ہوتے ہیں جن کی آپ کسوٹی نہیں لا سکتے ہیں اس لئے اس سوال کا جواب کوئی بنتا تو نہیں ہے بہرحال دنیاوی رشتوں میں ماں، باپ کا رشتہ بہترین رشتہ ہے۔

شادی کب کرنے کا ارادہ ہے؟ اور ہو گئی ہے تو کب ہوئی اور بچے کتنے ہیں؟

میری شادی کرنے کا ارادہ مجھ سے زیادہ میری امی کا ہے، بہرحال جب تک بچ پائے ضرور بچیں گے۔ :mrgreen:

اپنی فیملی کے بارے میں بتائیں؟ اگر چاہئیں تو(مزید(

میرے سمیت دو بھائی اور ایک بہن ہیں۔ میں سب سے بڑا ہوں، میرے بعد نمبر بہن کا ہے جو چند سال پہلے پیا گھر سدھار چکی ہے۔ چھوٹا بھائی وکیل ہے۔ امی ابو کی شفقتوں کے سائے تلے ایک چھوٹی سی چھت کے نیچے ہماری جنت ہے۔

پسندیدہ گلوکار اور گانا اور ٹی وی پروگرام یا فلم اور کتاب یا پالتو جانور؟

گلوکاروں میں سے پسندیدہ محمد رفیع، لتا، ایلکا، مہندی حسن ہیں،
گانا کوئی خاص نہیں جسے کہوں کہ یہ بہت پسند ہے بس کبھی کچھ کبھی کچھ شاید موڈ کے ساتھ ساتھ۔
پرانے ٹی وی ڈراموں میں اندھیرا اجالا، دھوپ کنارے، دن، جانگلوس، انگاروادی بہت پسند تھے اب تو ٹی وی ڈرامہ دیکھئے ہوئے شاید دس سال بیت چکے ہیں۔
ایک کلاسیکل انڈین فلم بہت پسند آئی تھی لیکن اسوقت اس کا نام یاد نہیں آ رہا ہے۔
پسندیدہ کتابیں ڈھیر ساری ہیں بلکہ ہر اچھی کتاب پسندیدہ ہے اور شاید میرے تمام دوستوں کو بھی کیونکہ جیسے ہی میں کتاب لاتا ہوں وہ لے جاتے ہیں۔:mrgreen:
پالتو جانوروں میں بلی پسندیدہ پالتو جانور ہے لیکن ہمارے گھر میں یہ بھی پالنے کی اجازت نہیں۔:mrgreen:


پسندیدہ کھانا اور ناپسندیدہ کھانا؟

پسندیدہ ترین کھانا آلو انڈے کی بھجیا، اس کے علاوہ قیمہ کریلے، کڑہی پکوڑا، ساگ مکھن اور کدو پسندیدہ کھانے ہیں۔
کوئی بھی کھانا ایسا نہیں جس کے پکنے پر کھانا نہ کھانے کی توبت پیش آئے اس لئے ناپسندیدہ کوئی نہیں۔


خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟

نہ خود کو پتہ ہے اور نہ ہی کوئی بتاتا ہے۔ شاید کوئی ہے ہی نہیں۔:mrgreen:

خود کی وہ عادت جو بہت پسندنہ ہو؟

غصہ میں بہت جلدی آتا ہوں اور غصہ مجھے پاگل بنادیتا ہے۔

کیا آپ نے کبھی محبت کی اور اگر کی تو کیا کامیابی حاصل ہوئی؟

محبت میں جب کامیابی یا ناکامی کا عنصر شامل ہوتا ہے تو وہ محبت کم تجارت زیادہ رہ جاتی ہے اس لئے شاید اس سوال کا درست جواب یہی ہے۔

اگر آپ کو ایک دن کے لئے پاکستان کا صدر بنا دیا جائے تو کیا کریں گے؟

لوٹ کھسوٹ :mrgreen:
بہرحال اگر مجھے ایک دن کی صدارت ملے تو میں پاکستان کی داخلہ و خارجہ پالیسی کی تبدیلی کے لئے ایک دن کی قانون سازی کی کوشش کروں گا۔


فورم پر پسندیدہ شخصیت اور ناپسندیدہ شخصیت؟

فورم پر تمام افراد ہی بہت اچھے ہیں اس لئے کسی ایک کا نام لینا زیادتی ہو گی۔ بہرحال ایسا شاید کوئی بھی نہیں جو ناپسندیدہ ہو۔:mrgreen:

فورمز کا پسندیدہ سیکشن؟

کوئی بھی ناپسندیدہ نہیں۔

فورمز پر آمد کیسے ہوئی؟

اب تو یاد بھی نہیں میرے خیال خود ہی منہ اٹھائے چلا آیا تھا:mrgreen:

آپ کی نظر میں آپ کی خوبی؟

کاش کوئی ایک ہی ہوتی۔

آپ کی نظر میں آپ کی خامی؟

اگر جانتا تو اب تک دور کر چکا ہوتا۔

آپ کے بچپن کے دن کیسے تھے؟

کوئی خواہش نہیں تجھ سےائےمیری عمررواں
میرا بچپن میری گڑیا میرے جگنوں لا دے۔


آپ کے زمانہ طالب علمی کا کوئی واقعہ؟

کافی شرارتی تھا۔ واقعات بہت ہیں اکثر ایسے تھے جن میں شرارتوں پر باہر سے مار پڑی اور گھر سے بھی مار پڑی اور ایسے ہی واقعات یادگار ہیں۔

کس کو شدت سے یاد کرتے ہیں؟(not me) *

یہ تو یاد پر منحصر ہے کہ کب کس کی یاد آتی ہے بہرحال ایسا تو کوئی نہیں جو ہر وقت یاد آتا ہو۔

اگر کسی کو آپ کی جاسوسی پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟

منڈا سگریٹ پیندا اے۔:mrgreen:

تنہائی پسند ہیں یا محفل میں جانا اچھا لگتا ہے؟

اچھا موڈ ہو تو محفل میں اور اگر موڈ خراب ہو تو تنہائی۔

غصہ یا ٹینشن میں کیا کرتے ہیں؟

پاگل ہو جاتا ہوں۔

پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں؟

اللہ تعالٰی نے آنکھیں پڑھنے کی تھوڑی سی سوجھ بوجھ دے رکھی ہے اس لئے اس کی آنکھیں ہی پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد آپ کیا کرتے ہیں؟ میرا مطلب ہے پہلا کام؟

سونے سے پہلے آنکھیں بند کرتا ہوں اور جاگنے کے بعد آنکھیں سب سے پہلے کھولتا ہوں۔

دوست جو آپ کے بہت قریب ہوں؟

بہت زیادہ نہیں بس تین چار، ان میں سے ایک تو ہمارے پپو ڈاکٹر ہیں اور ایک دو اور ہیں۔

آپ کی کوئی ویب سائیٹ یا بلاگ ہے ان کا لنک شیئر کیجئے
(جتنے بھی ہیں سب کے(

اردونامہ

مستقبل کے ارادے؟

انسان بننے کی کوشش کرنا۔

ایک پیغام جو آپ دوسرے قارئین کو دینا چاہیں؟

واصف علی واصف کا قول ہے۔
خوش نصیب وہ ہے جو اپنے نصیب پر خوش ہو
پس اپنے نصیب پر شکر کرنا سیکھئے زندگی حسین ہو جائے گی۔
 

حمنہ

محفلین
ایک پیغام جو آپ دوسرے قارئین کو دینا چاہیں؟

واصف علی واصف کا قول ہے۔
خوش نصیب وہ ہے جو اپنے نصیب پر خوش ہو
پس اپنے نصیب پر شکر کرنا سیکھئے زندگی حسین ہو جائے گی۔


بہت اچھا پیغام دیا ھے

ان شا اللہ ہم اپنے اللہ پاک کا شکر بجا لاتے رہیں آمین
 

حمنہ

محفلین
آپ کا اصل نام ؟

اسماء

تاریخ پیدائش؟


12 اگست

اور سن کبھی ہم بتاتے نہیں

آپ کی تعلیم؟

بی -اے : بی - ایڈ

آپ کا مشغلہ؟

بچوں کو پڑھانا


باقی انٹرویو بھر دوں گی اب میں تھک گئی ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
جو تین لائنیں لکھ کر تھک جائے۔ اس سے اندازہ ہو گیا ہے کہ وہ بچوں کو کیا پڑھاتی ہو گی اور وہ بچے بڑے ہو کر کیا بنیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اسماء کے انٹرویو کو آگے بڑھاتے ہوئے۔

یہ بتائیں کبھی " آ بیل مجھے مار " پر عمل کیا۔ اگر کیا تو کیا نتیجہ نکلا؟
 
اس میں کچھ چاشنی پیدا کیجے بھیا، کچھ نیا پن، کچھ تخلیقی عنصر لائیے۔ اور ہاں یہ فرمائیے کہ انٹرویو کے لئے لفظ ’’مناظرت‘‘ ٹھیک رہے گا کیا!؟ ’’مناظرہ‘‘ اس لئے نہیں کہا کہ اس میں مجادلت کی بو آتی ہے۔
 
میرے پاس ایک انٹرویو ہے۔ پروفیسر انور مسعود کے ساتھ ایک طویل نشست ہوئی تھی، 1990 میں۔ مگر وہ میں نے ان پیچ میں لکھا ہے سارا۔
آپ اس کو یونیکوڈ میں ڈھال دیں اور کسی مناسب جگہ پوسٹ کر سکیں تو میں آپ کو ارسال کر دوں؟
 

شمشاد

لائبریرین
ان پیج سے یونیکوڈ میں تبدیل کرنے کے لیے بہت سے پروگرام موجود ہیں۔

آپ ان کا انٹرویو “آپ کی تحریریں“ میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔
 
ان پیج سے یونیکوڈ میں تبدیل کرنے کے لیے بہت سے پروگرام موجود ہیں۔

راہ نمائی کیجئے گا؟ کوئی اچھا سا پروگرام؟ کہاں مل سکتا ہے؟ کوئی لنک؟
 

طارق راحیل

محفلین
لیجئے ہم بھی حاضر ہیں۔ کبھی انٹرویو دیا تو نہیں۔ہاں نوکری کے لئے انٹرویو دیئے تھے لیکن ان میں ایسے تیکھے سوالات کم ہی پوچھے گئے :mrgreen:

[/color]

بہت شکریہ تنویر ماجد المعروف چاند بابو
آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا
امید ہے ایسے ہی مزید اپنے بارے میں بتاتے رہین گے
 

طارق راحیل

محفلین
آپ کا اصل نام ؟

تاریخ پیدائش؟


12 اگست

باقی انٹرویو بھر دوں گی اب میں تھک گئی ہوں

اسماء عرف حمنہ جی مبارک باد قبول کیجئے کہ ہماری بیٹی جویریہ اور آپ کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے
آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی اور مزید جاننے کا انتظار رہے گا
ابکی بار جان شان بنا کر آئیے گا
 
Top