اجتماعی انٹرویو انٹرویو

انٹر ویو ہے لمبا تو ہوگا نہ امن ایمان۔

چاند اور ستاروں کی تمنا کی جاتی ہے مگر چاہیے صرف چاند ہوتا ہے ، کیوں ؟
 
امن ایمان

محفلین
شمشاد نے کہا:
آپ کا امتحان نہیں انٹرویو ہو رہا ہے۔ ویسے آپ ہیں کہاں؟ آپ کی پوسٹنگ نظر نہیں آ رہیں۔

اچھا۔۔۔لیکن یہ کب تک چلے گا۔۔؟ :shock: ۔۔۔ میں بس تھوڑا مصروف تھی۔۔اس لیے یہاں نہیں آ سکی

محب نے کہا:
انٹر ویو ہے لمبا تو ہوگا نہ امن ایمان۔

چاند اور ستاروں کی تمنا کی جاتی ہے مگر چاہیے صرف چاند ہوتا ہے ، کیوں ؟

یہی تو پوچھ رہی ہوں کہ کیوں،۔۔۔؟ :cry: ۔۔۔ اور آپ مجھے یہ بھی نہیں بتاتے کہ میں جو جواب دیتی ہوں۔۔وہ کس حد تک غلط ہوتا ہے۔۔۔ٹھیک کی امید نہیں۔۔اس لیے غلط لکھ رہی ہوں

چاند کی تمنا اس لیے کی جاتی ہے کیونکہ وہ لاکھوں ستاروں میں اکیلا ہوتا ہے۔
 
امن ایمان

محفلین
محب۔۔ اب انٹرویو ختم ہو گیا نا۔۔؟؟؟

ویسے میرا دل چاہا رہا ہے کہ میں آپ سب کے بارے میں جاننے کے لیے الگ الگ سے انٹرویو پوسٹس کروں۔۔۔ کیا مجھے اس کی اجازت ملے گی۔۔؟ ویسے یہاں جان پہچان کے نام سے ایک الگ سیکشن ہونا چاہیے۔۔۔ تعارف پوسٹ میں تو نئے آنے والے ممبر کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کیا اور کتنا بتانا چاہتے ہیں۔۔۔ویسے آپ سب کیا کہتے ہیں اس بارے میں۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟
 
کہاں ابھی تو لطف آنے لگا ہے انٹر ویو۔

امن و ایمان ، جو پوسٹ‌کرنے کو دل چاہے کر دیا کرو اس کے لیے اجازت یا پوچھنے کی ضرورت نہیں اس فورم پر۔ میں بھی چاہتا ہوں کہ جان پہچان میں پرانے ممبران سے تازہ آشنائی ہو
 
قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
محب۔۔ اب انٹرویو ختم ہو گیا نا۔۔؟؟؟

ویسے میرا دل چاہا رہا ہے کہ میں آپ سب کے بارے میں جاننے کے لیے الگ الگ سے انٹرویو پوسٹس کروں۔۔۔ کیا مجھے اس کی اجازت ملے گی۔۔؟ ویسے یہاں جان پہچان کے نام سے ایک الگ سیکشن ہونا چاہیے۔۔۔ تعارف پوسٹ میں تو نئے آنے والے ممبر کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کیا اور کتنا بتانا چاہتے ہیں۔۔۔ویسے آپ سب کیا کہتے ہیں اس بارے میں۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟
بہت عمدہ۔ جب تک جواب دیں گی سوالات آتے رہیں گے۔

باقی اجازت مت مانگیں، اپنی مرضی سے پوسٹ کردیں ہر ممبر کے بارے میں

قیصرانی
 
امن ایمان

محفلین
چلیں جی۔۔پھر آپ سب تیار شیار ہو جائیں اور میرا انتظار کریں ۔۔میں ذرا ایک کام کر لوں۔۔اگر تو وہ ہو گیا توپھر میں آپ سے وہاں ملوں گی : )

اور اب میں بن رہی ہوں آپ کی نئی میزبان ۔۔اور آپ کو پتا ہے نا کہ میزبان سے سوال نہیں پوچھے جاتے 8)
 
شمشاد

لائبریرین
امن ایمان ایسا کریں کہ یہ عہدہ آپ مکمل طور پر لے لیں کہ جو بھی نیا رکن ہتھے چڑھے، شروع ہو جائیں انٹرویو کرنا، لیکن ایسا نہ ہو کہ وہ الٹے پیر واپس بھاگ جائے اور پھر واپس ہی نہ آئے۔
 
امن ایمان

محفلین
ارے نہیں نہیں ۔۔۔میں ایسا نہیں کر سکتی ۔۔۔ آپ بہت اچھے طریقے سے اور بہت باقاعدگی سے اس دھاگے کو چلا رہے ہیں ۔۔ میں کبھی بھی آپ کی طرح نئے آنے والے رکن سے بات نہیں کر سکتی ۔۔۔ کیونکہ مجھے جب تک کسی کی سمجھ نا آئے میں بات نہیں بڑھا سکتی اور نیا آنے والا رکن تو بلکل اجنبی ہوتا ہے۔۔۔اس لیے آپ ایسا نا کہیں اچھا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
چلیں جی۔۔پھر آپ سب تیار شیار ہو جائیں اور میرا انتظار کریں ۔۔میں ذرا ایک کام کر لوں۔۔اگر تو وہ ہو گیا توپھر میں آپ سے وہاں ملوں گی : )

اور اب میں بن رہی ہوں آپ کی نئی میزبان ۔۔اور آپ کو پتا ہے نا کہ میزبان سے سوال نہیں پوچھے جاتے 8)
کافی دیر ہو گئی ہے۔ اب مزید کتنا تیار ہونا ہے :lol:
قیصرانی
 
امن ایمان

محفلین
میں چاہ رہی تھی کہ ایک الگ سے فورم ہوتا جس کا نام جان پہچان ہوتا۔۔۔ وہاں ہم کچھ اصول و ضوابط طے کرتےمثلا یہ۔۔ کہ ایک وقت میں صرف 2 ارکان کا انٹرویو شروع کیا جائے گا۔۔۔ یہ ایک مہینے تک Pinned موضوع رہے گا ۔۔۔کو ئی بھی ممبر اپنی مرضی سے سوال پوچھ سکے گا اور کسی کے انٹرویو کے لیے کہہ سکے گا ۔۔۔۔اور میں نے اس سلسلے میں ایڈمن صاحب کو پی ایم بھی لکھا تھا۔۔لیکن وہ ارشاد فرما رہے ہیں کہ تعارف والا فورم ہے نا۔۔آپ وہاں بھی یہ پوسٹ کر سکتی ہیں۔۔۔ تو اب آپ سب کیا کہتے ہیں۔۔؟ کیا میں یہ شروع کروں یا نہیں۔۔؟؟؟

قیصرانی نے کہا:
کافی دیر ہو گئی ہے۔ اب مزید کتنا تیار ہونا ہے

تیار مجھے نہیں آپ سب کو ہونا ہے :)

شمشاد نے کہا:
میں تو سمجھا تھا کہ میری جان چھوٹ گئی، ویسے کوشش کرنے میں کیا حرج ہے؟

نا جی۔۔۔ آپ نے یہ تو سنا ہی ہوگا۔۔جس کا کام اسی کو ساجھے

محب نے کہا:
جان نہیں چھوٹے گی اس طرح شمشاد البتہ مدد مل رہی ہے اسی کو غنیمت سمجھیں

میری مدد بھی امریکہ کی امداد کی طرح ہی ہونی ہے۔۔ :lol:
 
زیک

مسافر
فورم تو تعارف والا ہی صحیح ہے مگر کیا یہ بہتر نہ ہو گا کہ ہر رکن کا انٹرویو ایک علیحدہ تھریڈ میں ہو۔
 
امن ایمان

محفلین
ذکریا نے کہا:
فورم تو تعارف والا ہی صحیح ہے مگر کیا یہ بہتر نہ ہو گا کہ ہر رکن کا انٹرویو ایک علیحدہ تھریڈ میں ہو۔

جی بلکل۔۔۔یہی تو میں چاہ رہی تھی کہ ہر رکن کے لیے الگ سے تھریڈ ہو۔
اس ٹاپک میں نئے آنے والے رکن کا سے بات کی جائے۔۔اور باقی سب پرانے اراکین کے نام سے الگ الگ انٹرویو ہو۔۔۔ اور کوئی بھی کسی کے لیے یہ تھریڈ اوپن کر سکے۔
 
امن ایمان

محفلین
شمشاد نے کہا:
چلیں پھر شروع ہو جائیں اب تو ڈاڈے ناظم اعلٰی نے بھی اجازت دے دی ہے۔

چلیں صیح ہے۔۔پھر میں آج ہی اس نیک کام کا آغاز کر دیتی ہوں ۔۔نئے آنے والوں کو آپ سنبھالیں۔۔پرانے والوں کو میں دیکھتی ہوں۔۔لیکن ایک وعدہ۔۔۔ آپ میری وہاں بھی مدد کریں گے ۔۔ٹھیک÷؟
قیصرانی نے کہا:
وہی تو، میں شیو شوو کر کے، نہا کے اور کنگھا کر کے تیار ہوا بیٹھا ہوں۔ اس لیے پوچھا کہ کیا مزید بھی تیار ہونا ہے؟

نہیں اتنی تیاری کافی ہے :lol:
 
Top