انپیج ٹو یونیکوڈ کنورژن پر معلومات اکٹھی کریں

الف عین

لائبریرین
zulfiqar_rzv نے کہا:
السلام علیکم محترم دوستون میرے پاس unicode complete version میں ہے مگر کچہ دفتری وجوہات کی بنا پر مین آ پ لوگون کو اگلے مہینے اسے ارسال کر دون گا اگر آپ دیکھنا چاھتے ہیں یہ کیسا کام کرتا ہے تو www.urdustreet.com پر دیکہ سکتے ہیں۔ یہ نہیات آسان ہے۔
آپ کی بات واضح نہیں ہوئ۔ اردو سٹریٹ پر تو مجھے کوے ایسا ربط نہیں ملا۔ شاکر کو پاک نستعلیق بیٹا فانٹ بھی کہاں سے مل گیا۔ ذرا مکمل روابط دیں۔
 

رضا

معطل
اعجاز اختر نے کہا:
آپ حضرات میں سے کوئی یہ تعاون دے سکیں گے کہ میں ای میل سے ان پیج کی کچھ فائلیں بھیج دوں اور ان کو یونی کوڈ میں تبدیل کر کے مجھے واپس بھیج دیں۔ اقبال سائبر لائبریری کو دس بارا دن پہلے کچھ فائلیں بھیجی تھیں مگر اب تک تو خاموشی ہے ان کی طرف سے۔ یہ اس لئے ضروری ہو گیا ہے کہ میرا چوری کا ان پیج اور یونی کوڈ سالیوشن دونوں کام نہیں کر رہے۔
سلام اعجاز بھائی!
میں حاضر ہوں۔آپ فائلیں بھیج دیں میں ان کو کنورٹ کرکے آپ کو جلد بھجینے کی کوشش کرتاہوں۔
data26@gmail.com
 

رضا

معطل
انپیج ٹو یونیکوڈ کنورژن پر معلومات اکٹھی

سلام!
نبیل بھائی یہ کنورژن چیک کریں۔
میں نے اس کو چیک کیا ہے یہ کنورٹر UUSسے بہتر ہے۔
http://www.boriat.com/inpagetounicode/downloads.php
استعمال کا طریقہ: ذرا مختلف ہے۔
1-نوٹ پیڈ کی "Arzi" کی ایک فائل بنا لیں۔2-ان پیج سے مطلوبہ ٹیکسٹ کاپی کرلیں۔3-Arziجوکہ نوٹ پیڈ میں بنائی تھی پیسٹ کردیں۔(ٹیکسٹ عجیب سا نظر آئے گا)سیو کرکے فائل بند کردین۔4-اب کنورٹر اوپن کریں اور Arzi کی لوکیشن بتائیں(Arzi فائل اوپن کرلیں۔)5-کنورٹ کے بٹن پر کلک کردیں۔6-"Arzi.txt.utf8" <<<اس نام سے ایک فائل بن جائے گی اس میں سے ٹیکسٹ کاپی کرکے ورڈ یا جہاں آپ چاہتے ہیں پیسٹ کردیں۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن یہ ان پیج کنورٹر نہیں ہے۔ انگریزی سے اردو کنورٹر کہا جا سکتا ہے۔ محض ان کے لئے جو کلیدی تختہ استعمال کئے بغیر اردو تحریر لکھنا چاہتے ہیں۔
 

امانت علی

محفلین
بھائی لوگ، میں کافی دنوں سے اردو کو بھولے بیٹھا ہوں۔ کوئی بتائے گا کہ یونی کوڈ سے ان پیج میں تبدیلی کا عمل کہا پہنچا ہے؟
ویسے سننے میں آیا ہے کہ ان پیج کے نئے ورژن میں‌یونی کوڈ کی سپورٹ بھی موجود ہے۔ یہ کہاں تک درست ہے؟
 

محسن حجازی

محفلین
اگر ان پیج سے یونیکوڈ تبدیلی کے تفصیلی جدول فراہم کر دیے جائیں تو میں کچھ آسانی پیدا کر سکتا ہوں۔ میرے پاس ایسے جدول ہیں جو میں نے تیار کروائے تھے لیکن ان میں‌کچھ نقائص موجود ہیں۔ کچھ اور باتیں بھی ایسی ہیں جن کے سب انہیں کامل قرار نہیں دیا جا سکتا۔ کاملیت کا میعار یہ ہے کہ بعینہ وہی متن یونی کوڈ میں نظر آئے تو ان پیج میں تھا مکمل املاء کی صحت کے ساتھ۔
بتائیے کہ اس سلسلے میں کیا ہو سکتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محسن حجازی نے کہا:
اگر ان پیج سے یونیکوڈ تبدیلی کے تفصیلی جدول فراہم کر دیے جائیں تو میں ایک جادو دکھا سکتا ہوں۔ میرے پاس ایسے جدول ہیں جو میں نے تیار کروائے تھے لیکن ان میں‌کچھ نقائص موجود ہیں۔ کچھ اور باتیں بھی ایسی ہیں جن کے سب انہیں کامل قرار نہیں دیا جا سکتا۔ کاملیت کا میعار یہ ہے کہ بعینہ وہی متن یونی کوڈ میں نظر آئے تو ان پیج میں تھا مکمل املاء کی صحت کے ساتھ۔
بتائیے کہ اس سلسلے میں کیا ہو سکتا ہے۔
بوریٹ‌ ڈاٹ کام کی سائٹ پر کنورٹر اور اس کا سورس مکمل موجود ہیں
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ان پیج کے متن کو یونی کوڈ میں تبدیل کرنا آج کی ایک اہم ضرورت ہے گو کہ اس مقصد کے لیے بہت سے کنورٹر دستیاب ہیں لیکن القلم اردو کنورٹر کے نتائج حیرت انگیز ہیں ایک بار آزمائش شرط ہے
طریقہ یہ ہے کہ ان پیج کے متن کو منتخب کر کے اسے بطور ٹیکسٹ فائل ایکسپورٹ کر لیں ۔۔ اب اس برآمد شدہ فائل کو کنورٹر کے ذریعہ کھولیں اسی نام کے ساتھ ایک یونی کوڈ ٹیکسٹ فائل خود بخود محفوظ ہو جائے گی
مشک آنست کہ خود ببوید نہ کہ عطا بگوید :lol:

alqalampe8.jpg



القلم اردو مبدل حرفی یہاں سے داٶن لوڈ کریں

القلم مبدل حرفی ۔۔۔ اردو محفل ڈاٶن لوڈ سنٹر
 
Top