نبیل
تکنیکی معاون
انپیج ٹو یونیکوڈ کنورژن پر معلوم
معزز حاضرین محفل، السلام علیکم
محترم سرور عالم راز صاحب کئی مرتبہ فرما چکے ہیں کہ ان کا کافی ادبی سرمایہ نستعلیق کی صورت میں موجود ہے اور وہ اسے نسخ میں کنورٹ کرنے کے لیے تکنیکی مدد کی درخواست کرتے رہے ہیں۔ یقیناً سرور عالم راز صاحب کا اشارہ انپیج سے یونیکوڈ میں کنورژن کا ہے۔ اس پوسٹ کا مقصد ممکنہ حد تک ایسے تمام ذرائع کے متعلق معلومات اکٹھا کرنا ہے جو اس مقصد کے لیے ممد و معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
تصویری اردو کو یونیکوڈ میں کنورٹ کرنا میری دانست میں مردہ کونٹینٹ میں جان ڈالنے کے مترادف ہے۔
میری خواہش رہی تھی کہ میں اپنے لکھے ہوئے اردو ایڈیٹر میں انپیج امپورٹ کا فنکشن شامل کردوں مگر میرے پاس اس کے لیے ضروری تکنیکی معلومات نہیں ہیں۔ ایک مرتبہ میں نے یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ پر اس بارے میں استفسار کیا تو جواب میں قرن والے اکبر چورہدری نے جواب میں مفید معلومات فراہم کیں اور جاوا پروگرامنگ لینگویج میں چند code samples بھی پوسٹ کیے۔ بد قسمتی سے یہ کوڈ سمپلز میرے تک نہ پہنچ سکے کیونکہ یہ اٹیچمنٹ گروپ پر محفوظ نہیں رہتی۔ اگر اعجاز اختر صاحب یا کوئی اور صاحب اس کوڈ تک دسترس رکھتے ہوں تو ان سے درخواست ہے کہ ہمیں بھی یہ عنایت فرمائیں۔
برائے مہربانی اس سلسلے میں تمام معلومات اس پوسٹ کے جواب میں پوسٹ کریں۔ مجھے بھی جو کچھ گوگل کے ذریعے نظر آئے گا، یہاں لکھتا جاؤں گا۔