انڈیا، بھارت یا ہندوستان

arifkarim

معطل
پتہ نہیں ہوتا ہے یا نہیں ہوتا، تاہم یہ ضرور ہے کہ کچھ زبانیں وجود میں آتی ہی کسی مذہب کی بدولت ہیں! جیسے ہماری اردو ہے، الحمد للہ۔
اردو کا ماخذ شمالی بھارتی علاقوں کی قدیم زبان ’’کھڑی بولی‘‘ ہے جسکی سب سے اعلیٰ Dialect اردو یا ہندی ہے۔ کھڑی بولی چونکہ مسلمانان ہند کے مابین فارسی، عربی اور ترکی کا ملغوبہ تھا، یوں یہاں کے ہندو قوم پسندوں کو اغیار کی یہ آمیزش قابل قبول نہ ہوئی۔ جسکے خلاف تحریک چلاتے ہوئے انہوں نے برطانوی راج کے دوران اس آمیزش کو اپنی آبائی زبان سنسکرت سے بدل دیا اور اسے ہندی کا نام دیتے ہوئے دیوناگری خط میں لکھنا شروع کر دیا۔
https://ur.wikipedia.org/wiki/کھڑی_بولی
جو لوگ اردو کو اسلامی زبان بنانے پر بضد ہیں وہ ذرا اردو میں دیگر مذاہب کا لٹریچر چیک کر لیں۔ مسیحیوں، قادیانیوں ، بہائیوں اور خود ہندوؤں کا بہت سا مذہبی مواد اردو یا ہندی زبان میں موجود ہے۔

بھارت نام ہو ۔ہندوستان ہو یا انڈیا
اگر وہ یہی استعمال کرتے ہیں تو ٹھیک ہے ہم کون ہوتے ہیں ان کے نام پر اعتراض کرنے والے
اعتراض عام بھارتیوں کے یہ نام استعمال کرنے پر نہیں بلکہ اردودان مسلم بھارتیوں کے یہ نام استعمال نہ کرنے پر ہے۔
 
کاظمی بابا

محفلین
اردو کا ماخذ شمالی بھارتی علاقوں کی قدیم زبان ’’کھڑی بولی‘‘ ہے جسکی سب سے اعلیٰ Dialect اردو یا ہندی ہے۔ کھڑی بولی چونکہ مسلمانان ہند کے مابین فارسی، عربی اور ترکی کا ملغوبہ تھا، یوں یہاں کے ہندو قوم پسندوں کو اغیار کی یہ آمیزش قابل قبول نہ ہوئی۔ جسکے خلاف تحریک چلاتے ہوئے انہوں نے برطانوی راج کے دوران اس آمیزش کو اپنی آبائی زبان سنسکرت سے بدل دیا اور اسے ہندی کا نام دیتے ہوئے دیوناگری خط میں لکھنا شروع کر دیا۔
https://ur.wikipedia.org/wiki/کھڑی_بولی
جو لوگ اردو کو اسلامی زبان بنانے پر بضد ہیں وہ ذرا اردو میں دیگر مذاہب کا لٹریچر چیک کر لیں۔ مسیحیوں، قادیانیوں ، بہائیوں اور خود ہندوؤں کا بہت سا مذہبی مواد اردو یا ہندی زبان میں موجود ہے۔
۔

متفق۔
 
محمدظہیر

محفلین
بھارت اور بھارتی لکھنے میں وقت اور جگہ کم لگتی ہے اور ہندوستان کی بہ نسبت بھارت لکھنا آسان بھی ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ انڈیا کے اردو اخبارات میں بھارت نہیں ہوتا۔
جو لوگ انڈیا یا ہندوستان لکھتے یا بولتے ہیں وہ بالواسطہ اس تقسیم کی نفی کے مرتکب ہوتے ہیں۔
کیا صرف اردو میں ہندوستان یا انڈیا لکھنے سے تقسیم کی نفی کے مرتکب ہوتے ہیں یا ہر زبان میں : )
انگریزی میں سب انڈیا ہی لکھتے ہیں۔ آج تک انگریزی میں انڈیا کو بھارت لکھتے نہیں دیکھا گیا!
 
arifkarim

معطل
اس میں اعتراض کی کیا بات ہے ۔
ملک کا جو اصل سرکاری نام ہے، عموماًاسی کو استعمال کرنا چاہئے۔ انگریزی میں چونکہ زمانہ قدیم سے انڈیا مستعمل ہے اسلئے اسکی جگہ بھارت کا استعمال مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ بھارتی مسلم اردو دان طبقہ کے ہاں ہندوستان یا الہند زیادہ مستعمل رہا ہے تو ٹھیک ہے، وہ اسے یہ نام دے سکتے ہیں۔ البتہ دیگر دنیا کے اردو بولنے والوں کو اسکے اصل نام بھارت ہی سے پکارنا چاہئے۔
 
الف عین

لائبریرین
شاید اکستان ہی وہ واحد ملک ہو جس کا ایک ہی اصل نام ہے، دوسرے اکثر ممالک کا اصل نام کوئی نہیں ہوتا، اور ہر زبان میں الگ الگ نام ہوتا ہے۔ جرمن، فرانسیسی عربی ہر زبان میں ر ملک کے مختلف نام ہیں۔ اس لئے میں محض یہ اعتراض کرتا ہوں کہ اردو میں ہمارے ملک کا نام صرف اور صرف ہندوستان ہے۔ جس کو تمام اردو اخبارات، یا کم از کم اردو مسلم اخبارات (پنجابی ہندوؤں کے اردو اخبارات کے استثناء کے ساتھ) استعمال کرتے ہیں۔ لیکن جسے پاکستانی قبول نہیں کرتے۔
 
تجمل حسین

محفلین
شاید اکستان ہی وہ واحد ملک ہو جس کا ایک ہی اصل نام ہے، دوسرے اکثر ممالک کا اصل نام کوئی نہیں ہوتا، اور ہر زبان میں الگ الگ نام ہوتا ہے۔
پاکستان، افغانستان، عراق، ایران، آسٹریلیا، کشمیر، بھوٹان، اور شاید مزید بھی مل جائیں۔
اگر ان میں سے کسی کے دو نام ہوں تو پیشگی معذرت :)
 
اسد

محفلین
شاید اکستان ہی وہ واحد ملک ہو جس کا ایک ہی اصل نام ہے، دوسرے اکثر ممالک کا اصل نام کوئی نہیں ہوتا، اور ہر زبان میں الگ الگ نام ہوتا ہے۔ جرمن، فرانسیسی عربی ہر زبان میں ر ملک کے مختلف نام ہیں۔ اس لئے میں محض یہ اعتراض کرتا ہوں کہ اردو میں ہمارے ملک کا نام صرف اور صرف ہندوستان ہے۔ جس کو تمام اردو اخبارات، یا کم از کم اردو مسلم اخبارات (پنجابی ہندوؤں کے اردو اخبارات کے استثناء کے ساتھ) استعمال کرتے ہیں۔ لیکن جسے پاکستانی قبول نہیں کرتے۔
پاکستان کا موجودہ سرکاری نام 'اسلامی جمہوریۂ پاکستان' ہے۔ اب بھی سب صرف پاکستان ہی کہتے ہیں۔ پاکستان میں ہندوستان کو بھارت کہنے کا رواج ضیاء دور میں شروع ہوا تھا اور بہت سی دیگر واہیات چیزوں کی طرح اہم معاملات کو دبانے کے لئے ہندوستان کو بھارت کہنے کا 'اسلامی' پروپوگینڈا شروع کیا گیا تھا۔ بہت سے لوگوں نے یہ عادت عام بول چال میں بھی اپنا لی۔
پاکستان، افغانستان، عراق، ایران، آسٹریلیا، کشمیر، بھوٹان، اور شاید مزید بھی مل جائیں۔
اگر ان میں سے کسی کے دو نام ہوں تو پیشگی معذرت :)
پاکستان:
انگلش: Islamic Republic of Pakistan، اردو: اسلامی جمہوریۂ پاكستان۔

افغانستان:
پشتو: دَ افغانستان اسلامي جمھوريت، فارسی: جمھوری اسلامی افغانستان، اردو:اسلامی جمہوریہ افغانستان، انگلش:Islamic Republic of Afghanistan۔

عراق:
عربی: الجمهورية العراقية، کُردی: کومارا عیراقی، اردو: جمہوریہ عراق، انگلش: Republic of Iraq۔

ایران:
فارسی: جمھوری اسلامی ایران، اردو:اسلامی جمہوریہ ایران، انگلش: Islamic Republic of Iran۔

آسٹریلیا:
انگلش: Commonwealth of Australia، اردو: دولت مشترکہ آسٹریلیا۔

بھوٹان:
زونکھا:འབྲུག་རྒྱལ་ཁབ་، اردو: مملکتِ بھوٹان، انگلش: Kingdom of Bhutan۔

بشکریہ: ویکیپیڈیا۔
 
Top