ظہور۔ اردو میں صرف ہندوستان کہتے ہیں۔ بے شک آپ یہی ترجمہ کریں۔
ساقی۔ تم کو برا ماننے یا معافی مانگنے کی ضرورت نہیں۔ محض ایک حقیقت کی طرف اشارہ کر رہا ہوں کہ ایک ملک کا نام ایک زبان میں اردو میں جو لیا جاتا ہے، اس کو دوسرا ملک استعمال نہ کرے۔ یہ عجیب سا لگتا ہے۔ یہاں ہی میرا ربط پاکستانیوں سے زیادہ ہوا، اور اسی وجہ سے یہ انوکھی بات لگی۔ پھر انٹر نیٹ پر جہاں دیکھا، اردو میں پاکستانیوں کو ہمیشہ بھارت کہتے دیکھا۔
یاں،، آج ای ٹی وی اردو دیکھا ہے۔۔۔۔ معاف کریں اردو ٹی وی چینل میں بھی ہندوستان کو ہندوستان ہی کہتے ہلیں۔ ڈی ڈی اردو نہیں دیکھا لیکن امید ہے کہ وہاں بھی یہ عالم ہوگا۔۔ بس یہی دو اردو چینلز ہیں اردو کی یہاں کی۔۔ اس لئے یہ بات غلط ہے کہ ہندوستانی ساری چینلز بھارت لفظ استعمال کرتی ہیں۔ اگر آپ ہندی چینل کہہ رہے ہیں تو مان سکتا ہوں۔ لیکن ویاں پردھان منتری کہتے ہیں وزیر اعظم کو ۔۔ تو کیا آپ یہ کہیں گے کہ ہندوستانی ٹی وی چینلز ہر وزیر اعظم کو پردھان ،منتری کہتے ہیں۔ اور آپ اردو میں بھیئ پردھان منتری لکھیں گے کیا؟