انڈیزائن سی ایس ۵ میں اردو نستعلیق کی مکمل اسپورٹ!

arifkarim

معطل
بالآخر اڈوبی والوں نے نستعلیق والوں کی سُن لی اور اپنے کمپوزنگ کے شاہکار’’ انڈیزائن ‘‘ کے نئے ورژن میں اردو نستعلیق کی مکمل اسپورٹ شامل کر دی ہے۔ یوں موجودہ نستعلیق فانٹس میں تھوڑی سی تبدیلی کے بعد سو فیصد درست متن دکھانا ممکن ہو گیا ہے:
جمیل نوری نستعلیق:
b207.gif
فیض لاہوری نستعلیق:
b201.gif
علوی لاہوری نستعلیق:
b202.gif
نفیس نستعلیق:
b203.gif
فجر نوری نستعلیق:
b204.gif
جمیل نوری نستعلیق میں پی ڈی ایف سیمپل:
http://arifkarim.no/Public/Untitled-1e.pdf
فیض لاہوری نستعلیق میں پی ڈی ایف سیمپل:
http://arifkarim.no/Public/Untitled-1c.pdf
فی الوقت ٹیسٹنگ کے دوران باقی نستعلیق فانٹس: عماد نستعلیق، نبیل نستعلیق اور پاک نستعلیق کا رزلٹ بہت خراب آیا ہے۔ یعنی انکے اوپن ٹائپ ٹیبلز یا کمپائیلنگ میں کوئی مسئلہ ہے۔ بہر حال جمیل و فیض نستعلیق میں عربی اسپیس کے مسئلہ کو حل کرکے جلد ہی اڈوبی کمپیٹیبل ورژن اپلوڈ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ علوی نستعلیق میں بھی عربی اسپیس کا مسئلہ موجود ہے۔ اڈوبی اسکو ٹھیک سے رینڈر نہیں کر رہا ۔ جیسا کہ مائکروسافٹ پراڈکٹس میں کرتا ہے! :grin:
 
مدیر کی آخری تدوین:

نعیم سعید

محفلین
جزاک اللہ! عارف بھائی بہت ہی اچھی خبر سنائی۔ اب تو سمجھیے اردو پبلشنگ کی دنیا ہی بدل جائے گی۔
یونی کوڈ فونٹس آجانے کے باوجود جو لوگ ابھی تک مجبوراً ان پیج استعمال کر رہے تھے، اب ان کے لیے ان پیج سے جان چھڑانا ممکن ہوجائے گا۔
 

فاتح

لائبریرین
واہ یہ تو آپ نے بہت زبردست خبر دی ہے۔ ماشاء اللہ!
جمیل نوری نستعلیق کا سکرین شاٹ بھی شامل کیجیے تا کہ علم ہو سکے کہ اس میں کیا نتیجہ رہا؟
 

arifkarim

معطل

نبیل

تکنیکی معاون
یہ تو واقعی ایک بڑی خبر ہے۔ اس کا ٹرائل ورژن کہاں سے مل سکے گا۔ اور جمیل نوری نستعلیق کا سکرین شاٹ کیوں نہیں پوسٹ کیا؟
 

arifkarim

معطل
واہ یہ تو آپ نے بہت زبردست خبر دی ہے۔ ماشاء اللہ!
جمیل نوری نستعلیق کا سکرین شاٹ بھی شامل کیجیے تا کہ علم ہو سکے کہ اس میں کیا نتیجہ رہا؟

جمیل، علوی و فیض نستعلیق کا نتیجہ یکساں ہی آئے گا، کیونکہ انکا سورس (جوہر نستعلیق) ایک ہی ہے۔ ابھی میں نے جمیل میں تبدیلی مکمل نہیں کی ہے، اسلئے اسکرین شارٹ دینے سے قاصر ہوں۔ نیز کچھ ماہر و پروفیشنل ٹائپوگرافرز سے رابطہ میں ہوں کہ اڈوبی کیلئے لاطینی و عربی اسپیس کا معمہ کیسے حل کیا جائے۔ حل ہوتے ہی دونوں فانٹس (فیض و جمیل) اسنیپس اسمیت اپلوڈ کر دوں گا! انشاءاللہ۔
 

arifkarim

معطل
یہ تو واقعی ایک بڑی خبر ہے۔ اس کا ٹرائل ورژن کہاں سے مل سکے گا۔ اور جمیل نوری نستعلیق کا سکرین شاٹ کیوں نہیں پوسٹ کیا؟

نبیل بھائی، اسکا ٹرائل ورژن،ون سافٹ کی سائٹ پر موجود ہے:
http://www.winsoft-international.co..._id=316&plateforme_id=1&langue_produit_id2=32
یہاں رجسٹر ہو جائیں اور ٹرائل اتار لیں۔
باقی جمیل نستعلیق کا اسنیپ میں کچھ تبدیلیوں کے بعد پیش کرتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، ذرا یہ بھی بتاؤ کہ اب نستعلیق کی بہتر سپورٹ کی موجودگی میں ان ڈیزائن میں تصمیم پلگ ان کی کیا ضرورت رہ جاتی ہے؟ کیا اس سے عام کمپوزنگ کے مقابلے میں بہتر فیچرز ملتی ہیں؟
 

arifkarim

معطل
عارف، ذرا یہ بھی بتاؤ کہ اب نستعلیق کی بہتر سپورٹ کی موجودگی میں ان ڈیزائن میں تصمیم پلگ ان کی کیا ضرورت رہ جاتی ہے؟ کیا اس سے عام کمپوزنگ کے مقابلے میں بہتر فیچرز ملتی ہیں؟

جمیل نوری نستعلیق کا سیمپل اوپر اپڈیٹ کر دیا ہے:
b207.gif

نبیل بھائی، تصمیم کا پلگ ان در حقیقت تو عربی خطاطی و کتابت کیلئے اوپن ٹائپ کی کمزوریوں کو پُر کرنے کیلئے بنایا گیا تھا۔ اور اسمیں صرف ایک اکیلا نستعلیق فانٹ ہی چلتا ہے، اور وہ بھی صرف انڈیزائن سی ایس ۳ پر!
مجید بھائی اور نعیم بھائی (ماہر کمپوزرز) کی رائے میں یہ خط کوئی اتنا بھی خاص نہیں ہے کہ اسکی خاطر تصمیم جیسا پلگ ان خریدا جائے۔ اس سے کہیں بہتر تو میر عماد پر بیسڈ تاج نستعلیق ہے جو شاکر القادری صاحب بنا رہے ہیں :)
نیز سی ایس ۵ میں تو اڈوبی والوں نےتصمیم بلٹ ان شامل ہی نہیں کیا۔ یعنی خود ہی اسکو نکال باہر کیا ہے۔۔۔۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

شاکرالقادری

لائبریرین
عارف عماد نستعلیق کے ساتھ بھی ایک سکرین شارٹ پوسٹ کرو تو معلوم ہو کہ یہ اس کے ساتھ کیا حشر کرتا ہے
 

sharfi

محفلین
ان پیج کو برا کہے بغیر ہم اپنا کام کرتے چلے تو بہت اچھا ہوگا کیا خیال ہے؟
 

فہیم

لائبریرین
اگر تو ان ڈیزائین میں مکمل سپورٹ ہے تو یقیناً الیسٹریٹر سی ایس 5 میں بھی ہونی چاہیے۔
لیکن یہاں الیسٹریٹر کا مڈل ایسٹ ورژن دستیاب نہیں۔
کہ میں تجربہ کرسکوں۔
 

arifkarim

معطل
اگر تو ان ڈیزائین میں مکمل سپورٹ ہے تو یقیناً الیسٹریٹر سی ایس 5 میں بھی ہونی چاہیے۔
لیکن یہاں الیسٹریٹر کا مڈل ایسٹ ورژن دستیاب نہیں۔
کہ میں تجربہ کرسکوں۔

یہاں دستیاب ہے:
http://www.winsoft-international.co..._id=318&plateforme_id=1&langue_produit_id2=32
اتار کر چیک کر لیں۔ بالکل وہی انجن انمیں بھی استعمال ہوا ہے۔ انسٹال کرکے میں خود بھی تجربات کر لوں گا۔
 

sharfi

محفلین
کیوں؟ کیا انپیج والے آپکے بہت قریبی دوست ہیں؟ :)

میں کوئی ان پیج کا وکیل نہیں مگر پھر بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عارف بھائی! ان پیج والوں سے دوستی کا رشتہ فی الحال وفی المآل برقرار ہے، چوں کہ ڈیسک ٹاپ پبلیشنگ میں نوری نستعلیق کی بنیاد ان پیج والوں ہی نے رکھی تھی اُس وقت اردو میں ان پیج سے اچھا کوئی نہیں تھا۔ اب بھی نستعلیق فونٹ جو اسپیسنگ ان پیج میں ہے وہ دوسرے فونٹ میں نہیں۔
ان شاء اللہ فونٹ کا یہ مسئلہ ہمارے محفل کے خط ساز حضرات درست کرلیں گے۔ ایک بات اور ان پیج سے ہٹ کر ان ڈیزائن میں آنے میں وقت لگے گا۔
 

نعیم سعید

محفلین
ان پیج کو برا کہے بغیر ہم اپنا کام کرتے چلے تو بہت اچھا ہوگا کیا خیال ہے؟

محترم شرفی صاحب!
میرے خیال سے اس پورے تھریڈ میں واحد ایک میری پوسٹ ہی تھی جس میں ’’ان پیج‘‘ کا ذکر آیا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہاں میں نے ان پیج کی کوئی ’برائی‘ کی ہے۔ اگر آپ بھی ان پیج استعمال کرنے والے ہیں تو یقینا اچھی طرح ان پیج میں موجود مسائل اور سہولتوں کی کمی سے واقف ہی ہوں گے، اور ان کے ذکر کو کسی طرح بھی ان پیج کی ’برائی‘ کرنا نہیں کہا جاسکتا۔
میرے بھائی! میں تو خود پچھے آٹھ سالوں سے ان پیج استعمال کرتا آرہا ہوں، اور بقدر ضرورت آج بھی کر رہا ہوں اور میرا بھی ان پیج سے کافی گہرا تعلق ہے، مگر اس کا مطلب ہرگز یہ تو نہیں ہوسکتا کہ اس بنا پر میں ان پیج کو صرف اچھا اچھا ہی سمجھوں۔بلکہ میں تو سمجھتا ہوں کہ یہ اعتراض اور تنقید خوش گوار ماحول میں رہتے ہوئے بغیر تعصب برتے ہو تو فائدہ مند ہے، اور اگر ان پیج والوں نے واقعی ادھر توجہ نہ دی تو کوئی بعید نہیں کہ کچھ ہی عرصہ میں ان پیج اپنی سابقہ شہرت کے باوجود تاریخ کا ایک باب بن کر رہ جائے گا، کیونکہ اب وہ دور نہیں رہا جب اردو ٹائپوگرافی کے لیے علاوہ ان پیج کے کوئی دوسرا آپشن نظر ہی نہیں آتا تھا۔
میں تو آج بھی یہی کہوں گا کہ ’انڈیزائن‘ جیسے پروگرام میں نستعلیق فونٹس کا درست طور سے چل جانا، جہاں ڈیسک ٹاپ پبلشنگ والوں کے لیے بہت بڑی خوش خبری ہے تو ان پیج کے مستقبل کے لیے بہت بڑی خطرے کی گھنٹی ہے………
میرے خیال سے آپ کا یہ کہنا بھی درست نہیں ہے کہ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے لیے نوری نستعلیق کی بنیاد بھی ان پیج والوں ہی نے رکھی ہے، مجھے نہیں معلوم کہ آپ کب سے ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے شعبہ سے واستہ ہیں، حقیقت یہ ہے کہ ’ڈاس‘ کے زمانے میں ہی یہ بنیاد رکھ دی گئی تھی، اور ان پیج والوں نے کوئی نئی بنیاد نہیں بنائی بلکہ نوری نستعلیق کے انہیں لگیچرز کو استعمال کیا تھا، اور جب ان پیج کا پہلا ورژن آیا تھا تو اس وقت کم و پیش 16000 ہزار لگیچرز پر مشتمل تھا۔ جب کہ اس وقت ڈاس بیسڈ ’ہمالہ‘ نامی پروگرام کے اندر 22000 ہزار لگیچرز تو میرے پاس ہی موجود تھے۔ تو یہ کیسے کہا جا سکتا ہے کہ یہ بنیاد ان پیج والوں نے ڈالی ہے؟
 

sharfi

محفلین
محترم نعیم سعید صآحب!
میں نے کوئی تعصب کی بات نہیں کی، بس میں نے تو ایک بات کہی تھی اگر میری بات دوستوں کو بری لگی ہو تو احباب سے معافی کا خواست گار ہوں، میں نے اپنے بڑوں سے سنا ہے کہ جس چیز کو ختم کرنا ہو اُس کا تذکرہ چھوڑ دیں اور جس چیز کو وجود دینا ہو اُس کا تذکرہ خوب کریں۔
اشارہ کافی ہے:)
 
Top