انڈین انتخابات

جاسم محمد

محفلین
جب کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ تو اپنے سگے باپ کی بھی سگی نہیں ہے، آج یہ ہے کل وہ ہے
پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو سخت تجربات کے بعد ایسا سیاسی (ہائبرڈ) سیٹ اپ ملا ہے جہاں حکومت اور فوج ایک پیج پر ہے۔ ماضی میں ہوتا رہا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کے بل بوتے پر اقتدار میں آئیں۔ اور پھر جمہوری و عوامی بننے کے چکر میں میمو گیٹ اور ڈان لیکس جیسے سکینڈل اسٹیبلشمنٹ کے خلاف خود کھڑے کئے۔
تحریک انصاف حکومت اور فوج کا اتنا اچھا رشتہ دیکھ کر اسٹیبلشمنٹ بھی کہتی ہوگی کہ ہم ان کو ۱۹۹۷ میں ہی اقتدار کیلئے سلیکٹ کر لیتے۔ بلاوجہ دیگر جماعتوں پر تکیہ کر کے ۲۲ سال ضائع کئے اور ملک کو بھی ان دو بڑی چور ڈاکو جماعتوں کے ذریعہ ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
توبھائی آپکے خیال میں فاشزم کی جو موجودہ صورتحال چل رہی ہے یہ بس ان دیکھی طاقت کے پیچھے ہونے پر خود ہی طاری ہو گئی ہے یا پھر دیکھ پرکھ کر فیصلہ کیا گیا کہ یہی رویہ اپنائے رکھو، مطلب واوڈا جیسے مہرے تو کہہ رہے ٹھیک ہے فراز صاحب کے صاحبزادے بھی کسی سے پیچھے نہیں۔۔
یہ فصلی بٹیرے ہیں، آنی جانی چیز ہیں، آج ہیں کل ان کا اتا پتا بھی نہیں ہوگا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو سخت تجربات کے بعد ایسا سیاسی (ہائبرڈ) سیٹ اپ ملا ہے جہاں حکومت اور فوج ایک پیج پر ہے۔ ماضی میں ہوتا رہا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کے بل بوتے پر اقتدار میں آئیں۔ اور پھر جمہوری و عوامی بننے کے چکر میں میمو گیٹ اور ڈان لیکس جیسے سکینڈل اسٹیبلشمنٹ کے خلاف خود کھڑے کئے۔
تحریک انصاف حکومت اور فوج کا اتنا اچھا رشتہ دیکھ کر اسٹیبلشمنٹ بھی کہتی ہوگی کہ ہم ان کو ۱۹۹۷ میں ہی اقتدار کیلئے سلیکٹ کر لیتے۔ بلاوجہ دیگر جماعتوں پر تکیہ کر کے ۲۲ سال ضائع کئے اور ملک کو بھی ان دو بڑی چور ڈاکو جماعتوں کے ذریعہ ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
کس دنیا میں رہتے ہیں جاسم صاحب، کل یہی اسٹیبلشمنٹ تحریک انصاف کو لات مار دے گی تو آپ اور آپ کی تحریک انصاف سب سے بڑے جمہوریت کے چیمپئن بن کر اپنے آپ کو پیش کریں گے اور "وہ" کسی اور جماعت کے ساتھ مک مکا کر لیں گے جب کہ ہر پاکستانی سیاسی جماعت تیار بیٹھی ہے کہ "کوئی" ان کے سر پر دستِ شفقت رکھ دے۔
 
یہ محض آپ کی خام خیالی ہے۔ جب تحریک انصاف اور فوج کا اتنا اچھا رشتہ چل رہا ہے تو درمیان میں دیگر جماعتیں جو ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کو کئی بار چھرا گھونپ چکی ہیں سے تعلقات کیوں قائم کئے جائیں گے؟ یہ تو اب واضح ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اپوزیشن جماعتوں کو کوئی لفٹ نہیں کروا رہی اور نیب و عدالتوں سے بھی ان کو کوئی ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا۔ آجا کر بس ایک بکاؤ لفافہ میڈیا ہی بچا ہے جہاں پر حکومت کے خلاف منظم انداز میں جعلی خبریں چلا کر اسٹیبلشمنٹ کو تحریک انصاف حکومت سے دور کیا جا سکتا ہے۔ دیکھتے ہیں اس میں کتنی کامیابی ملتی ہے۔
 
لگتا ہے گل ودھ گئی ہے۔ اب انکے ساتھ ہی لمبی اننگ کھیلنے کا ارادہ ہے شاید ۔۔ اور اگر مودی ازم دیکھیں تو ادھر بھی دوسری اننگ میں بڑی لیڈ ملی تھی۔۔۔

Top