انڈین پریمئیر لیگ 2016

گوتھم کے آؤٹ ہونے سے نائٹ رائیڈرز کی رائیڈ کو کافی شدید دھچکا لگا ہے- البتہ یوسف پٹھان نے اب سیٹ سنبھال لی اگر وہ بھی ڈرائیو نا کر پائے تو ایس آر کے صاحب الیون کا دھڑن تختہ ہوا ہی ہوا-
60 گیندوں میں 97 رنز درکار-
 

یاز

محفلین
کولکتہ نے بظاہر آسان ہدف کو بھی مشکل بنا لیا ہے۔ اور اب میچ کافی دلچسپ ہو چکا ہے۔
 

یاز

محفلین
منیش پانڈے کے آؤٹ ہونے کے بعد میچ کافی حد تک حیدرآباد کی طرف جاتا دکھائی دیتا ہے۔ 15 بالز پر 38 رنز درکار۔
 

یاز

محفلین
اور کولکتہ نے یہ میچ بآسانی ہار لیا۔ حیدرآباد 22 رنز سے فتح یاب۔ مستفیض الرحمٰن اور بھوونیشور کمار وغیرہ کی عمدہ باؤلنگ۔
 
کولکتہ کے کھلاڑی اندرے رسل جو کہ آج ٹیم کا حصہ نہیں تھے- 2016 میں یہ پہلی ٹیم ہے جو ٹورنامنٹ نہیں جیت سکی اندرے رسل کے ہوتے ہوئے-
ریم سلیم (جنوبی افریقن کپ) ٹائٹنز
بگ بیش لیگ (آسٹریلیا لیگ) سڈنی تھنڈرز
پاکستان سوپر لیگ (پاکستان) اسلام.آباد یونائیٹڈ
عالمی کپ ، ویسٹ انڈیز

اب آئی پی ایل میں بقول شخصےکفر ٹوٹا خدا خدا کر کے
 
گجرات و حیدر آباد کے درمیان کوالیفائر 2 جاری و ساری-
لائنز کا ایک اور پھسڈی آغاز 4 اوور میں 19 رنز پر دو وکٹ گنوا چکے ہیں-
 
گجرات کی جانب سے 163 رنز کا ہدف رکھا گیا یے جیت کے لئے جس کے جواب میں وارنر گردی جاری-
8 اوورز کے بعد 61/2
72 گیندوں میں 102 مزید درکار-
 
وارنر نے پرقین کمار کی 5 گیندوں سے 13 رنز بٹور لئے اور آخری گیند پر شرما نے چھکا لگا کر گجرات کا دھڑن تختہ کر دیا-
آخری اوور سے محض 5 رن مزید درکار-
 
Top