انگریزی - اردو لغت پر کام کیسے؟

سلام مسنون!
انگریزی - اردو لغت کا کام اب ماشاء اللہ کافی پھیل چکا ہے اور اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کئی معزز اراکین اس اہم کام میں ہاتھ بٹارہے ہیں۔ تاہم نئے آنے والے کے لیے یہ جاننا مشکل ہے کہ وہ کام کس طرح شروع کرے؟انگریزی - اردو لغت کو برقیانے کی تفصیل جس دھاگے پر لکھی گئی ہے، وہ کئی صفحات پر پھیل چکا ہے اور ظاہر ہے کہ نئے آنے والے کے لیے پچیس، تیس صفحات کا مطالعہ آسان کام نہیں۔ سو، یہاں پر میں مختصرا معلومات پیش کررہا ہوں۔
 
لغت منصوبہ کی موجودہ صورتحال پر ایک نظر

A ۔۔۔ الف نظامی
B ۔۔۔ شاکر (دوست)
C ۔۔۔ محب علوی
D ۔۔۔ ماورا
E ۔۔۔ عمار
F ۔۔۔ شمشاد
G ۔۔۔ شمشاد
H ۔۔۔ حنا فیصل
I ۔۔۔ شمشاد
J ۔۔۔ پاکستانی
K ۔۔۔ اجنبی
L ۔۔۔ شمشاد
M ۔۔۔ شمشاد
N ۔۔۔ سیدہ شگفتہ
O ۔۔۔ شمشاد
P ۔۔۔ شمشاد
Q ۔۔۔ اجنبی
R ۔۔۔ شمشاد
S ۔۔۔ عمار
T ۔۔۔ امن ایمان
U ۔۔۔
V ۔۔۔ فرحت کیانی
W ۔۔۔ جیہ
X ۔۔۔ محب علوی
Y ۔۔۔ فرحت کیانی
Z ۔۔۔ پاکستانی
 
جن حروف پر کام مکمل ہوچکا:
E, F, G, I, J, M, O, R, V, W, Y, Z
جن حروف پر کام جاری ہے:
A, B, C, D, H, K, L, N, P, Q, S, T, X
جو حروف باقی ہیں:
U
 
اب آتے ہیں سب سے اہم بات کی طرف کہ کام کس طرح شروع کیا جائے؟
پہلا کام تو یہ ہے کہ آپ کا جس حرف پر کام کرنے کا ارادہ ہے اس کا ذکر یہاں کردیں۔ جب منظوری مل جائے تو پھر کام شروع کریں۔ کوئی سی بھی معیاری لغت لیں اور اس میں سے الفاظ و معنی کا اندراج شروع کردیں۔ کوشش کریں کہ جس لغت سے حروف کا اندراج کریں، وہ زیادہ سے زیادہ ضخیم ہو تاکہ الفاظ کا بہترین ذخیرہ مہیا ہوسکے۔
کام کرنے کے دو طریقے ہیں:
اول یہ کہ ایم۔ایس ایکسل پر ایک نئی فائل کھولیں اور اس طرح اندراج شروع کریں کہ ایک کالم میں انگریزی لفظ تو دوسرے کالم میں اس کے معنی۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ درج ذیل ربط سے ایم۔ایس ایکسس کی فائل ڈاؤنلوڈ کریں:
لغت ڈیٹابیس فائل
اس کے استعمال کا طریقہ:
ڈیزائن:۔
ایک ایکسس کی ڈیٹا بیس مسل ہے۔ اس کو کھولیں دائیں طرف ایک عمودی بار ہے اس میں Tables پر کلک کریں اس میں ایک ٹیبل ہے Table1 کے نام سے ، جس میں تین کالم ہیں پہلے کالم کو نمبر شمار سمجھ لیں باقی دو کالم الفاظ اور معنی کے ہیں۔

ڈیٹا کا دخول:-
دائیں طرف ایک عمودی بار ہے اس میں Forms پر کلک کریں یہاں آپ کو ایک فارم نظر آئے گا DataEntryForm کے نام سے ، فارم کو کھولیں ، اب Records کے مینو میں جاکر DataEntry پر کلک کریں اور ڈیٹا کا دخول شروع کردیں۔word کے ٹیکسٹ باکس میں الفاظ meaning کے ٹیکسٹ باکس میں معنی لکھیں۔
فارم میں ڈیٹا کے دخول کے بعد اس کو بند کردیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
عمار بھائی یہ دھاگہ آپ نے الگ سے کھول دیا۔

اور ہاں یہاں بھی اپ ڈیٹ دے دیں اور حرف O کو اس میں سے نکال دیں۔
 
بہت عمدہ عمار میں پوسٹ کرنے ہی والا تھا ایک نیا دھاگہ مگر تم نے شروع کر دیا چلو اچھا کیا۔

اس میں دو تین اور اضافے بھی کر لو ، ایک تو یہ کہ ایکسل شیٹ کا حوالہ اور ربط بھی دو(اس کا فارمیٹ میں بدل رہا ہوں اور جلد دوں گا ) اور اس کی اہمیت کو کم نہ سمجھو یہ بہت کارآمد ہے اور اگلے منصوبہ جات کا اس سے گہرا تعلق ہے ۔ کچھ لوگ بشمول میرے ایکسل کو ترجحیح دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ مت سمجھو کہ یہ اختتام پذیر ہو رہا ہے بلکہ ایک باب ختم ہوگا اور دوسرا شروع۔

دو اطلاقیوں پر بھی کام جاری ہے اور انشاءللہ اسے ہم بہترین لغت بنائیں گے۔
 
محب بھائی! چونکہ ایکسل کی مسل اب تک میرے استعمال میں نہیں آئی لہذا اس بارے میں کچھ کہنے سے قاصر ہوں۔ آپ ہی کچھ لکھیے اس حوالہ سے تاکہ یہ پہلو بھی تشنہ نہ رہے۔ میں یہاں اپنے خطوط کو دوبارہ مدون کرتا رہوں گا تاکہ اس دھاگہ کے صفحات زیادہ نہ ہوں اور نئے آنے والے کو مشکل نہ ہو۔ باقی باتیں گذشتہ دھاگہ پر ہی کریں گے۔
 

حنا فیصل

محفلین
بہت اچھی معلومات
ہیں
اب میں‌فارغ ہو گئی ہوں‌امتحانات ہے
میرے ذمہ بھی کام لگا دیں
وہ تو ایچ والا میرے ذمہ ہے
فائل میں نے ڈائون لوڈ کر لیے
اب صرف اجازت کی منتظر ہوں
 

حنا فیصل

محفلین
محب علوی نے کہا:
حنا یہ کام تو بہت دیر سے قرض تھا اور اب جانفشانی سے کرنا ہے خوب الفاظ کے ساتھ :lol:

جی محب اب انشاء‌اللہ قرض اتار دیتی ہوں
میں نے ڈیٹا بیس والی فائل تو ڈائون لوڈ کی ہے
مگر وہ سمجھ سے باہر ہے
اپ مجھے ایسا کریں‌کہ ایکسل والی فائل اپلوڈ کر کے ارسال کر دیں
میں لفظوں کے گلدستوں کو اپنی انگلیوں‌سے پھانسی
کے سخت تختے پر لٹکاتی ہوں
 
زکریا نے کہا:
راہبر: یہ لغت انگریزی- اردو ہے یا اردو-انگریزی؟
زکریا بھائی! فی الحال جس طرح الفاظ کا اندراج کیا جارہا ہے، وہ انگریزی سے اردو ہے لیکن بقول محب بھائی، اس کا اطلاقیہ ایسا بنایا جائے گا کہ انگریزی سے اردو اور اردو سے انگریزی بھی تلاش کیا جاسکے۔


:!:
 
زکریا شروع میں تو یہ انگریزی سے اردو میں ہوگی ویسے کچھ کام ساتھ ساتھ انگریزی سے انگریزی میں بھی ہو رہا ہے۔

دوسرے مرحلے میں اردو سے انگریزی ہوگی اور ساتھ میں انگریزی اور اردو جملوں کا اضافہ بھی ہوگا۔

اس کے بعد کچھ اور زبانوں کو بھی شامل کرنے کا منصوبہ ہے جیسے پنجابی ، عربی ، پشتو اور کوئی اور زبان جس کے لیے رضا کار مل سکیں۔
 

زیک

مسافر
راہبر اور محب: پھر تھریڈ کا عنوان صحیح کر لیں کہ پہلے مرحلے کے مطابق ہو۔
 
جی محب اب انشاء‌اللہ قرض اتار دیتی ہوں
میں نے ڈیٹا بیس والی فائل تو ڈائون لوڈ کی ہے
مگر وہ سمجھ سے باہر ہے
اپ مجھے ایسا کریں‌کہ ایکسل والی فائل اپلوڈ کر کے ارسال کر دیں
میں لفظوں کے گلدستوں کو اپنی انگلیوں‌سے پھانسی
کے سخت تختے پر لٹکاتی ہوں

حنا فائل ملی یا ڈاؤن لوڈ کی اسی صفحہ پر ذپ کرکے رکھی ہے اسے اتار سکتی ہو۔

لفظوں پر رحم کرنا اور پھانسی کے سخت تختے پر لٹکانے کی بجائے اپنی انگلیوں سے انہیں ایک مالا میں پروتی جانا ، مزید میں سجا لوں گا۔
 
محترم میرے حصے میں اگر کوئی کام ہوتو ضرور بتائیں۔میں حاضر
ویسی میرے پاس Feroze Sons کی انگلش ٹو انگلش/اردو ڈیکشنری موجود ہے اگر کہے تو کہی سے کام شروع بس کام ذرا آہستہ ہونگا لیکن انشاءاللہ عزوجل پکا ہوگا

 
Top