انگریزی اردو لغت کو برقیانا

ماوراء

محفلین
اف، میں نے اپنی طرف سے فائل مکمل سمجھی ہوئی تھی۔ شمشاد بھائی۔۔۔۔کوئی نہیں لکھے تھے؟؟:leaving:
اور تو اور مجھے آپ کی ڈی آئی سے ڈی زیڈ والی فائل میں بھی کچھ نظر نہیں آیا۔ آپ ڈاؤنلوڈ کر کے دیکھیں کہ آپ کی طرف ٹھیک ہے؟ اگر آپ اسے نئے سرے سے اپلوڈ کر دیں تو میں اس کی ایکسل فائل بنا دوں گی۔
اور ڈی ای کا آخری لفظ Declivity ہے، اس سے آگے لکھنے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی ہاں اسی سے آگے لکھنے ہیں۔ ویسے میں نے ڈی آئی سے ڈی زیڈ تک لکھ کر پوسٹ کر دی تھی۔
 
ماوراء! وہ فائل میرے پاس تو کھل رہی ہے اور سارے حروف نظر آرہے ہیں۔۔۔ ممکن ہے کسی ورژن کا پرابلم ہو۔
میرے پاس حرف "ایس" کے اندراجات دو ہزار سے تجاوز کرگئے ہیں۔
 
چلیں، اگر محمد عوید نظر آئے تو حرف "ایچ" کا کام ان کو سمجھا دیں گے۔ لیکن یہ فرحت کے پاس حرف "بی" کیسے پہنچ گیا؟ یہ تو شاکر بھائی کے پاس تھا نا۔۔۔۔۔ اور فرحت بہن نے حرف "وی" پر کام مکمل کرلیا تھا کیا؟
آپ لغت کی فائل کو اپ۔ڈیٹ کرکے مجھے بھی بھیج دیجئے گا۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ بارکۃ!
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الصلوۃ والسلام علیک یارسو اللہ
بھائیوں اور بہنوں میں حاضر ہوں۔
ویسے میرانام محمد عویدص بن عاصم (یا ۔۔۔محمد عویدص عطاری) ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ (لیکن کوئی بات نہیں آپ جس نام سے بھی بلالیں)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر آپ کہے تو میں ایچ پر کام شروع کر دیتا ہوں۔ ۔۔۔۔۔۔ (ویسے میں جاب وغیرہ کے سلسلے میں کافی مصروف ہوتا ہے۔ صرف ہفتہ اتوار دو دن فارغ ہوتا ہوں۔ پر میرا خیال ہے میں کچھ نا کچھ کام آ ہی جاؤنگا (انشاءاللہ عزوجل)
میرے پاس فروز سن کے انگلش ٹو انگلش اینڈ اردو ڈیکشنری ہے ۔۔۔۔ (اور اگر مجھے کام مل گیا تو میں کوشش کرونگا کے پروف ریٹینگ بھی خود ہی کر لو) ۔۔۔
یہ ڈیکشنری غالباً 1992 کی ہے پر بلکل مکمل ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آگے جیسے آُپ کے مرصی
والسلام علیکم ورحمہ اللہ!
والصلوۃ والسلام علی آلک و اصحاب یا حبیب اللہ
محمد عویدص بن عاصم

 
آخر کوئی جواب تو دے کہ میں کام شروع کر یا نہیں کیونکہ میرے مارچ میں پیپرز ہے اور میں نے تیاری بھی کرنی ہے
میرا خیا ل ہے کہ لفظ "h" پر مجھے بہت بہت ایک ہفتہ ہی لگے گا۔ انشاءاللہ عزوجل
 
جی جناب میں نے تقریباً 200 سے زائد الفاظ کا ذخیرہ کر لیا
باقی آیندہ بشرطیکہ زندگی۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ
صلی اللہ علیک وسلم
بہت خوب محمد عوید۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ

زبردست محمد عوید

میں اس پراجیکٹ‌ پر دوبارہ اپنی توجہ مرکوز کرنے والا ہوں انشاءللہ۔

:)
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و بارکۃ!
الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔وعلی آلک و اصحاب یا حبیب اللہ
آج دو تین دونو کے بعد کام شروع کیا جاب وغیرہ کی مصروفیت ہی اتنی تھی خیر۔۔۔۔
پوچھنا یہ تھا کہ کیا الفاظ کے ساتھ اس کی گرامر بھی لکھوں کیونکہ جو سوفٹ وئیر اس ڈیکشنری کے لیے بنایا جارہا ہے اس کی تصویر میں گرامر کا آپشن نظر نہیں آرہا ۔۔ یعنی تین کالم ہونے چاہیے تھے نا۔ جیسے
انگلش: گرامر: اردو:
noun heat گرمی ۔ حرارت۔ تبش۔ جوش۔ گرمی کا موسم وغیرہ
میں تو اب تک گرامر بھی شامل کرتا جارہا پر میرا خیال ہے کہ اب سے نا کروں کیونکہ اس کی شاید کنجائش نہیں
بہرحال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فی امان اللہ
 
ابھی ہمارے کام کا پہلا مرحلہ ہے۔ اس وقت صرف انگریزی الفاظ اور ان کے اردو معانی لیے جارہے ہیں۔۔۔ اگر ابھی گرامر کے ساتھ کریں گے تو وقت زیادہ لگ جائے گا۔
اگلے مرحلے میں یہ اضافی کام بھی کریں گے ان شاء اللہ
 
Top