انگریزی اردو لغت کو برقیانا

میری معلومات کے مطابق:

جن حروف پر کام مکمل ہوچکا:
E, F, G, I, J, M, O, R, V, W, Y, Z
جن حروف پر کام جاری ہے:
A, B, C, D, H, K, L, N, P, Q, S, T, X
جو حروف باقی ہیں:
U

اب اگر اس میں کسی حرف کا کام مکمل ہوچکا ہے تو کام کرنے والا بتادے۔ ایک حرف U رہتا ہے۔۔۔ پچھلے دنوں محمد عوید نے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ کہاں ہیں وہ؟ ان کو نہ دیدیا جائے؟
 
السلام علیکم
میرا کام بھی جاری ہے "بی" پر لیکن اگر مجھے بی کے الفاظ کی سکین شدہ کاپی مل جائے تو کام جلدی ہو جائے گا۔

اس طرف بھی کوئی توجہ کرے۔۔۔ شاکر بھائی! آپ نے لغت اسکین کرنے کا جو کام شروع کیا تھا، وہ کس حرف کا تھا؟ اور کتنے صفحے ہوئے تھے؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسی پیغام کے ساتھ اردو محفل پر میرے دو ہزار پیغامات مکمل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! :)
 
ہائے میری بے خبری! میں حرف U کو رو رہا ہوں اور شمشاد بھائی جان اس کو مکمل بھی کرچکے ہیں۔ بہت خوب!

A ۔۔۔ الف نظامی
B ۔۔۔ شاکر (دوست)
C ۔۔۔ محب علوی
D ۔۔۔ ماورا
E ۔۔۔ عمار
F ۔۔۔ شمشاد
G ۔۔۔ شمشاد

H ۔۔۔ حنا فیصل
I ۔۔۔ شمشاد
J ۔۔۔ پاکستانی

K ۔۔۔ اجنبی
L ۔۔۔ شمشاد
M ۔۔۔ شمشاد

N ۔۔۔ سیدہ شگفتہ
O ۔۔۔ شمشاد
P ۔۔۔ شمشاد

Q ۔۔۔ اجنبی
R ۔۔۔ شمشاد
S ۔۔۔ عمار

T ۔۔۔ امن ایمان
U ۔۔۔ شمشاد
V ۔۔۔ فرحت کیانی
W ۔۔۔ جیہ
X ۔۔۔ محب علوی
Y ۔۔۔ فرحت کیانی
Z ۔۔۔ پاکستانی
 
افففف۔۔۔۔۔۔۔ پچھلے 16، 17 صفحات کا مطالعہ کرنا پڑا۔۔۔۔ پھر بھی لگتا ہے کہ اور بھی پیچھے کے صفحات کھنگالنے پڑیں گے۔۔۔۔

1۔ فرحت بہن کے ذمہ V اور Y کا کام تھا، جس میں سے Y پر کام مکمل ہوچکا ہے لیکن حال ہی میں جو انہوں نے پیغام لکھا ہے، اس میں حرف B پر کام کا ذکر کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔ شاید یہ ٹائپنگ کی غلطی ہو۔۔۔!
2۔ حرف "ڈی" پر کام ماوراء اور شمشاد بھائی مل کررہے تھے اور اس کی دو فائلز اپ۔لوڈ بھی ہیں لیکن پتا نہیں یہ مکمل ہوگئی ہیں یا کام باقی ہے۔ شمشاد بھائی! آپ ہی بتائیں۔
3۔ محب بھائی نے دو حروف پر کام لیا ہوا ہے، "سی" اور "ایکس"۔ اس میں سے کوئی مکمل ہوگیا ہے یا نہیں؟
4۔ حرف "ٹی" پر امن کام کررہی تھیں، لیکن لگتا نہیں ہے کہ کررہی ہیں۔۔۔۔۔ کیا اس پر کام مکمل ہوچکا ہے؟ (پھر پچھلے صفحات دیکھوں کیا؟) :(
5۔ حرف "بی" پر کام تو شاید رکا ہوا ہے۔۔۔ کسی کو دینا پڑے گا۔ شاکر بھائی آج کل کافی مصروف ہیں۔ ;)
6۔ حرف "کے" اور "کیو" پر کام قدیر نے کیا تھا۔ اس کی فائل؟؟؟
7۔ حرف "ایچ" پر کام تو کسی کو دینا ہی ہے۔ حنا فیصل منظرنامے سے غائب ہیں۔ (ان کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں)


سو جناب۔۔۔۔۔۔۔ یہ ہے صورتحال! اب کوئی مدد کرے میری، ان سوالات کے جواب دے کر۔
 
فرحت بی پر کام کر رہی ہیں اور یہ جلدی مکمل نہیں ہوگا

میں سی پر کام کر رہا ہوں اور 600 سے زائد الفاظ ہو چکے ہیں اور یہ چلتا رہے گا ختم نہیں ہوگا۔

امن نے ٹی پر کام مکمل کر لیا تھا

قدیر کی فائل میرے پاس پڑی ہے جو میں شامل کر دوں گا

حرف ایچ کا کام کسی کو دینا ہوگا۔
 
چلیں، اگر محمد عوید نظر آئے تو حرف "ایچ" کا کام ان کو سمجھا دیں گے۔ لیکن یہ فرحت کے پاس حرف "بی" کیسے پہنچ گیا؟ یہ تو شاکر بھائی کے پاس تھا نا۔۔۔۔۔ اور فرحت بہن نے حرف "وی" پر کام مکمل کرلیا تھا کیا؟
آپ لغت کی فائل کو اپ۔ڈیٹ کرکے مجھے بھی بھیج دیجئے گا۔
 

ماوراء

محفلین
عمار، "ڈی" پر کام مکمل ہو چکا ہے۔ لیکن میں پھر بھی ایک بار دیکھ کر۔۔۔ایک فائل بنا کر اپلوڈ کرتی ہوں۔
 
راہبر حرف بی تو میں نے ہی دیا ہے فرحت کو۔

محمد عوید کو دیکھتے ہیں۔

ماورا: مجھے بھی فائل بھیج دینا یا یہاں اپلوڈ کر دینا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
افففف۔۔۔۔۔۔۔ پچھلے 16، 17 صفحات کا مطالعہ کرنا پڑا۔۔۔۔ پھر بھی لگتا ہے کہ اور بھی پیچھے کے صفحات کھنگالنے پڑیں گے۔۔۔۔

1۔ فرحت بہن کے ذمہ V اور Y کا کام تھا، جس میں سے Y پر کام مکمل ہوچکا ہے لیکن حال ہی میں جو انہوں نے پیغام لکھا ہے، اس میں حرف B پر کام کا ذکر کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔ شاید یہ ٹائپنگ کی غلطی ہو۔۔۔!

5۔ حرف "بی" پر کام تو شاید رکا ہوا ہے۔۔۔ کسی کو دینا پڑے گا۔ شاکر بھائی آج کل کافی مصروف ہیں۔
6)


سو جناب۔۔۔۔۔۔۔ یہ ہے صورتحال! اب کوئی مدد کرے میری، ان سوالات کے جواب دے کر۔

السلام علیکم عمار

میرے پاس Y اور V تھے اور ان دونوں پر کام مکمل ہو چکا ہے۔ B پر کیونکہ کام رکا ہوا تھا تو میں نے شروع کر دیا لیکن اب کچھ مصروفیت کی بنا پر مجھے کام روکنا پڑ رہا ہے۔۔ پہلی ہی فرصت میں مکمل کرنے کی کوشش کروں گی انشاءاللہ۔۔۔
 
Top