دوست
محفلین
میں آج کل سنجیدگی سے ایک ویب لغت کے بارے میں سوچ رہا ہوں جسے عمومی دستیاب لغات کر برقیا کر تیار کیا جائے گا۔
اس کے لیے پہلے کسی پاکٹ ڈکشنری کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پھر کسی ایک حرف کو لے کر اس کے تمام انگریزی اور اردو الفاظ کو سادہ ٹیکسٹ فائل میں محفوظ کردینا اور نتائج کو سادہ تلاش لاگو کرنے سے حاصل کرنا شامل ہوگا۔
گوگل سپریڈ شیٹ آنلائن کام کرنے کے لیے بہترین انتخاب ہوسکتی ہے۔
یا ایکسل میں ایک کالم میں انگریزی اور دوسرے میں اردو لکھ کر کام چلایا جاسکتا ہے۔ا گر کوئی اطلاقیہ بن جائے تو کیا ہی اچھا ہے۔
یہ سب اس لیے سوچا ہے چونکہ اردو لغت کا رضاکارانہ طور پر بننا بہت ہی مشکل ہے اگر کچھ بن بھی گئی جیسے وکشنری تو اس کی استعداد بہت کم ہوگی جبکہ یہ لغت ایک پلان کے تحت بنائی جائے گی اور اس کے بعد اس میں مزید الفاظ شامل کرنے کی گنجائش بھی رکھی جاسکتی ہے۔
کاپی رائٹ بے معنی ہے چونکہ عمومی دستیاب جیبی لغات دوسری بڑی لغات کا عکس یا نقل ہی ہوتی ہیں۔
آپ کا کیا خیال ہے۔
کوئی دوست جو اس سلسلے میں مدد کرنا چاہے؟؟
سارا کام لکھنے یعنی ٹائپنگ کا ہوگا لائبریری کے کام کی طرح۔
وسلام