یہ بڑا مسئلہ ہے ایک تو۔
ہنرمندوں کی شدید قلت ہے اور میرے جیسے نیم حکیم بے شمار۔ جو کام کرنا چاہتے ہیں لیکن بس اپنے انداز میں اپنی مرضی سے۔
ڈیٹا بیس کا علم مجھے کاش کہ حاصل ہوتا لیکن کمپیوٹر کبھی بھی میری فیلڈ نہیں رہا یہ تو اب آکر وخت پڑا ہوا ہے۔ کبھی کبھی تو سوچتا ہوں آئی سی ایس اور اس کے بعد بی سی ایس کیوں نہ کرلیا۔
راجہ بھائی آپ کیا کہتے ہیں اس مسئلے کے بیچ۔ آپ کے کہنے کے مطابق ان کو اٹھا کر بڑے پیار سے ڈیٹابیس میں رکھا جاسکتا ہے بدتمیز کچھ اور ہی ارشاد فرما رہے ہیں۔
بدتمیز مجھے ذہین کہنے کا شکریہ
لیکن ڈیٹا بیس سکھنا کوئی بچوں کا کھیل تو نہیں اور یہاں ڈیٹابیس کی ہر ایک کو ضرورت بھی نہیں بس ایک اطلاقیہ بن جائے ڈیٹا انٹری کے لیے اور بس۔
مہوش بہن آپ کی بات کہ نبیل بھائی کے دئیے گئے پروگرامز پر ایک ماہ لگاؤں میں نے اسی دن ان تمام ویب سائٹوں کو کھنگالا تھا یہ صرف پلیٹ فارم ہیں ان میں ایک اطلاقیہ کھڑا کرنا پھر وہی بات آجاتی ہے کہ پروگرامنگ کا علم مانگتا ہے۔
اردو سیک کی ویب سائٹ پر 35000 الفاظ موجود ہیں ضرور ہیں میں مانتا ہوں لیکن یہ آزاد نہیں۔ اور اس کا سکوپ بہت ہی محدود ہے۔ میرے سامنے ہزاروں میں نہیں لاکھوں میں الفاظ ہیں اور یہ کام ایسے ہی ہوسکتا ہے۔
انگریزی لغت لے کر اس کا اردو ترجمہ کرنا پہلے بھی عرض کرچکا ہوں بہت مشکل کام ہے۔ ایک لفظ کے لیے 5 منٹ لگا کر اردو ڈھونڈنا صارف 15 منٹ میں تھکا مارے گا تو لغت کیا بنے گی۔