انگریزی الفاظ کے اردو متبادل

حسان خان

لائبریرین
ہم لوگ بات کرتے وقت یا لکھتے وقت بہت سے انگریزی الفاظ استعمال کر جاتے ہیں جو کلام و تحریر کو بوجھل اور بدصورت بنا دیتے ہیں۔ بعض اوقات تو انگریزی کا یہ استعمال بالکل غیر ضروری ہوتا ہے، لیکن بعض دفعہ ہمیں کچھ ایسے خیالات کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے جس کے لیے مناسب اردو الفاظ نہیں مل پاتے اور ہمیں مجبورا کوئی انگریزی کا لفظ استعمال کرنا پڑ جاتا ہے۔ یہ دھاگا اسی لیے بنایا جا رہا ہے کہ جن انگریزی الفاظ کے اردو متبادل ہمیں معلوم نہیں، انہیں اہلِ زبان احباب سے پوچھ سکیں۔ اور اگر کسی انگریزی لفظ کا واقعی کوئی متبادل اردو میں موجود نہ ہو، تو ہم اپنی طرف سے کوئی متبادل تجویز کر سکیں۔
 
Top