انگریزی سے اردو - متبادل الفاظ

Ali Baba

محفلین
اب میں کچھ کہوں گا تو ایک بابا آکر ناپسندیدہ کا تمغہ دے جاویں گے، لگتا ہے موصوف نے کچھ زیادہ ہی نازک طبع پائی ہے :)
میری طبع تو خیر جیسی ہے، آپ بھی اپنی اداؤں پر غور فرمائیں۔ منفی ریٹنگ سے بچنے کے دو حل ہیں، ایک مشکل ایک آسان:

مشکل حل تو یہ ہے کہ آپ ہر جگہ ہر محفل میں سیاست کو مت گھسیٹریں، یہاں سیاسی طنز کے تیر چلانے کی کیا تُک تھی؟ اور اگر آپ نے تیر چلا لیے تو کچھ آپ کو بھی لگ گئے، حساب برابر۔

اور آسان حل یہ ہے کہ آپ اردو محفل کا کوئی عہدہ سنبھال لیں: نیوٹرل رہنے کی قطعی کوئی ضرورت نہیں۔ اپنی مرضی کی سیاست کریں، جو مراسلہ پسند نہ آئے اس کو حذف کر دیں، اور اگر کوئی منفی ریٹنگ دے گیا ہے تو چپکے سے وہ ریٹنگ ہی ختم کر دیں، کیوں جناب @محمد خلیل الرحمٰن صاحب غلط تو نہیں کہا؟
 
بابا-جی

حسد لا علاج مرض ہے، ھاھاھا۔
 
قبلہ آپ ناحق خود کو ہلکان کیے جا رہے ہیں ۔۔۔ جب روئے سخن آنجناب کی طرف ہو تو اعزازی حوالداری کا شوق بھی پورا فرما لیجیے گا!
ایک مراسلے میں تخاطب مکرمی ظہیرؔ بھائی سے تھا، دوسرے میں محترم عاطفؔ بھائی سے ۔۔۔ آپ بلاوجہ عبداللہ مجذوب کا کردار نبھا رہے ہیں۔
آپ شوق سے منفی ریٹنگ دیجیے ۔۔۔ ہم نے کون سی قدغن لگائی ہے؟
باقی نیوٹیرلٹی ان سیاسی مخنثوں کو ہی مبارک ہو جو بات ’’میں کسی سیاسی جماعت کا سپورٹر نہیں‘‘ سے شروع کر کے اختتام چیری بلاسم کی کامل ڈبیا چاٹ کر کرتے ہیں :)
 
چور کی داڑھی میں تنکا!

نیوٹرل یا بقول آپ کے "سیاسی مخنث" کی ضمیر آپ جیسے بلاول یا مریم کے سپورٹروں کے لیے نہیں تھی بلکہ اردو محفل کے ناظمین کے لیے تھی، ان کا نیوٹرل ہونا آپ کے بقول "سیاسی مخنث" ہونانہیں ہے بلکہ انصاف کا تقاضی ہے۔ منتظم پارٹی بازی کرے گا توعدل کون کرے گا؟
 
ہاہاہاہا ۔۔۔ تنکا کس کی داڑھی میں تھا، جس سے اس کو مسلسل کھجلی ہوئے جارہی ہے، یہ تو واضح ہے :)
لگے رہو برادرِ صغیر (المعروف بہ مُنّا بھائی) :)
 
بابا-جی

محفلین
ونڈوز کو مَیں تو ونڈوز ہی لکھتا آیا ہُوں مگر بعض ویب سائٹس پر اِس کا بھی ترجمہ کر دِیا گیا ہے جو بہت عجیب سا لگتا ہے۔
 
شکیب

محفلین
آخری تدوین:
ہمیں بھی سمجھائیں۔ اوپر کی دھڑکن پیل سے یہ اشارہ تو مل گیا ہے کہ کچھ سیاست سے متعلق ہے۔
یہ ہمارے وطنِ عزیز کی سیاست کے ایک "غیر سیاسی" مہادیو کے "فیض" کی جانب اشارہ ہے. اللہ کا یہ نیک بندہ، بلکہ ولی فی سبیل اللہ غریب لوگوں میں ہمارے شمالی علاقہ جات کی سیر کے پیکج مفت بانٹتا ہے تا کہ وہ اپنے ماحول کہ یکسانیت سے اکتا نہ جائیں.
علاوہ ازیں عوام کے لیے ایک مفت سافٹ ویئر ہاؤس بھی چلا رہا ہے جہاں گاہے بگاہے عوام کی سہولت اور مفاد عامہ کے لیے عوام کے سافٹ ویئرز کی "مطابقتِ نَو" کی سہولت مہیا کی جاتی ہے :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
خیال رہے، یہ دوسرا جملہ آپ کو وطنِ عزیز کے ’’ناردن ایریاز‘‘ کی مفت سیر کروا سکتا ہے :)
راحل بھائی ، ویسے تو یہ محولہ بالا بات ختم ہوگئی لیکن ریکارڈ کی درستی کے لئے بتادوں کہ میں نے تو زمبابوے کے انتخابات کی بات کی تھی ۔ (سنجیدہ مکھڑے والا شتونگڑہ)

لڑی کی مناسبت سے ایک بات یہ کہ اِگنور کرنے کو اردو میں نظر انداز کرنا کہتے ہیں ۔ میں اس آپشن سے محفل میں خوب فائدہ اٹھاتا ہوں ۔ ویسے آپشن کو اردو میں کیا کہیں گے؟ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہمیں بھی سمجھائیں۔ اوپر کی دھڑکن پیل سے یہ اشارہ تو مل گیا ہے کہ کچھ سیاست سے متعلق ہے۔
شکیب جی - اس کے لیے تو آپ کو شاید ہجرت کرنی پڑے ۔ نہیں معلوم سرحد پار سیاسی ارتقاء کی کونسی قدر اس اپڈیٹ کی مترادف ہو سکتی ہے ۔
شاید محمد خلیل الرحمٰن بھائی میری مدد کر سکیں وضاحت میں
 
Top